اوپن ٹائپ فونٹ اور ٹریو ٹائپ فونٹ میںکیا فرق ہے؟ اب سنا ہے کہ حضرات اوپن ٹائپ فونٹ میں بھی اردو فونٹس بنانے میںجدوجہد کررہے ہیں۔اس کوشش سے کیا مستقبل قریب میںونڈوز ، کورل ڈرا، فوٹو شاپ وغیرہ وغیرہ میں اردو لکھنے کی سہولت موجود ہوگی؟
کیا اوپن ٹائپ فونٹس کےلئے کوئی خاص سوفٹ ویئر استعمال ہوتے ہیں؟
اوپن ٹائپ اور ٹروٹائپ فانٹس میں ایک سادہ سا فرق یہ ہے کہ اوپن ٹائپ فانٹس کے اندر ہی تمام ایڈوانسڈ فانٹ پروگرامنگ ہوتی ہے۔ یعنی اس اسٹینڈرڈ پر بنے فانٹس کسی بھی پلیٹ فارم؛ لینکس، ونڈوز یا میک پر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبکہ ٹروٹائپ فانٹس محض گلفس کا مجموعہ ہوتے ہیں جنکو چلانے کیلئے اکسٹرنل سافٹوئیرز مثلاً انپیج، کلک وغیرہ کی ضرورت پڑتی ہے۔
اسوقت تک ریلیز کر دہ علوی،جمیل،فیض نستعلیق فانٹس سب اوپن ٹائپ ہی کے زمرہ میں آتے ہیں۔ ہماری اطلاع کے مطابق کورل x5 اور اڈوب cs4-me پراڈکٹس میں نستعلیق فانٹس کی اسپورٹ موجود ہے / ہوگی۔ آگے ہمارا کام ہے کہ ہم ایسے فانٹس تخلیق دے سکیں جو ان سافٹوئیرز میں درست کام کر سکتے ہوں۔
اوپن ٹائپ فانٹس کی پروگرامنگ مائکروسافٹ وولٹ یا اڈوب فانٹ ڈویلپمنٹ کٹ کی مدد سے کی جا سکتی ہے۔
علازہ ازیں یہ کہ فونٹ سازی کےلئے پریکٹیکل ٹیٹوریل یا ویڈیو بھی آپ حضرات کی طرف سے لکھ /بنا دیا/دی جائے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنے مشن میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور آپ پاس وقت بالکل ہی نہیںہے ۔ آپ حضرات کی دیکھا دیکھی بہت سے حضرات میں فونٹس بنانے کی امید جاگی ہے اور وہ اس پر کام بھی کرنا چاہتے ہیںلیکن مسئلہ یہ ہے کہ انہیں سوفٹ ویئر استعمال کرنا نہیںآتے کہ الفاظ کو کس طرح ٹریسا جائے Fonts Creatorکو کس طرح استعمال کیا جائے۔ وولٹ کو کس طرح استعمال کیا جائے ۔اس میں پیش آنے والے مسائل وغیرہ وغیرہ۔۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا یہ مختلف لوگوں میں مختلف سوالات پیدا ہوں گے اور ایک دوسرے سے شیئر کرنے سے ایک دوسرے کو فائدہ حاصل ہوگا۔ امید کرتاہوں کہ اس طرح بھی توجہ فرمائیں گے۔
آجکل تو ہم مختلف قرآنی فانٹس اور نستعلیق کشیدہ فانٹس کی تخلیق میں مصروف ہیں۔ انشاءاللہ فارغ ہوتے ہی ٹیوٹوریلز کی طرف توجہ دیں گے۔
اس کے علاوہ یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ فانٹ بنانے کے بعد انہیں کیز کے ساتھ کسطرحمنسلک کیا جاتا ہے؟ جیسے aپر "ا" اور "آ" ہیں وغیرہ وغیرہ
یونیکوڈ کی مدد سے۔ وولٹ سورس کے اندر ہی تمام حروف کو ایک خاص قدر دی جاتی ہے جو کہ عربی یونیکوڈ چارٹ کے مطابق ہے۔ فانٹ کمپائل کرنے کے بعد وہی قدر اردو فونٹیک کیبورڈ کی مطابقت سے مطلوبہ نتائج فراہم کر تی ہے۔ آپ نفیس نسخ فانٹ کے وولٹ سورس میں تمام حروف کی یونیکوڈ قدروں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ نیز کیبورڈ کی سیٹنگ کیلئے مائکروسافٹ کیبورڈ لے آؤٹ مینیجر کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔