انپیج ایک اردو پبلشنگ سافٹوئیر ہے۔ اور اسکا ایک فانٹ نوری نستعلیق بھی ہے۔ اگر ایک فانٹ کی یونیکوڈ کاپی مارکیٹ میں آگئی ہے تو پورا سافٹوئیر کیسے پائرٹڈ ہو سکتا ہے؟
کیا یہ چکر تو نہیں کہ انپیج والے نوری نستعلیق کو بھی ایک سافٹوئیر ہی سمجھتے ہیں؟
اس دھاگے کی بحث تو اپنی جگہ لیکن فیض نستعلیق (یونیکوڈ فونٹ) کی ویب سائیٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے اس کے ورژن دوم پر اگست سے کام شروع کردیا ہے۔ میرے خیال میںیہ جمیل نستعلیق ٹیم کی محنت کو اب کمرشل بنیادوں پر آگے بڑھا کر پیسہ کمانے کے چکر میںہیں۔ ظاہر ہے بڑے ادارو ں کو (ترسیموںکے حقوق کی بنا پر) مفت دستیاب فونٹ استعمال کرنے سے روک کر ’’ان پیج والوں کا یونی کوڈ ورژن " خریدنے پر مجبور کرنا آسان ہے۔
جناب انکے پاس فیض لاہوری نستعلیق کا سورس موجود ہی نہیں ہے۔ اللہ جانے اسکا اگلا ورژن انپیج کے اندر ہوگا کہ باہر