جمیل نوری نستعلیق پر مبنی سٹائلز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فورم میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ پر مبنی ذیل کے دو سٹائل شامل کر دیے ہیں۔

Default Jameel Nastaleeq
Web 2.0 Jameel Nastaleeq

یہ سٹائل استعمال کے اعتبار سے علوی نستعلیق فونٹ پر مبنی سٹائلز سے ملتے جلتے ہیں۔ ان سٹائلز پر آراء اور تجاویز کے لیے اسی تھریڈ پر پوسٹ کریں۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی۔۔۔۔۔ Web 2.0 Jameel Nastaleeq میں اردو ویب پیڈ پر لکھتے وقت لاطینی حروف ظاہر ہوتے ہیں اور اردو لکھنے کیلئے کیبورڈ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اسکو چیک کر لیں۔۔۔۔
اگر اسی اسٹائل میں فانٹ سائز بھی بڑھا دیا جاتا تو اچھا تھا۔ باقی جیسے آپکی مرضی:)
 

arifkarim

معطل
ایک گزارش:
دونوں اسٹائلز بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن چھوٹا فانٹ سائز آڑے آرہا ہے :(
کیا ایسا ممکن ہے کہ ان دونوں اسٹائلز میں سے کسی ایک میں پوائنٹ سائز بڑھا کر 18 کر دیا جائے تاکہ یورپ اور امریکہ میں مقیم ہائی ریزولوشن وائڈ اسکرین صارفین باآسانی متن پڑھ سکیں؟!
جبکہ پاکستان یا دوسرے ممالک کے محفلین متبادل اسٹائل استعمال کرلیں جسمیں اِس وقت فانٹ سائز اُنکے حساب سے مناسب ہے۔۔۔۔

اسوقت میرے وائڈ اسکرین 1280*800 لیپ ٹاپ پر متن پڑھنے کیلئے خورد بین کی ضرورت ہے:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
18 پوائنٹ سائز سے تمہاری کیا مراد ہے۔ 18px یا 18pt؟
میں نے پوائنٹ سائز 16pt پر سیٹ کر دیا ہے اور القلم پر بھی یہی استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن اب کم ازکم یہ میرے لیے قابل استعمال نہیں رہا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
عارف میں‌ 1280x768 ریزولوشن استعمال کرتا ہوں، اور مجھے تو کبھی پڑھنے میں دشواری کا سامنا نہیں ہوا۔ میرا خیال ہے کہ اس ریزولوشن پر موجود فانٹ سائز انتہائی مناسب ہے ۔
 

arifkarim

معطل
18 پوائنٹ سائز سے تمہاری کیا مراد ہے۔ 18px یا 18pt؟
میں نے پوائنٹ سائز 16pt پر سیٹ کر دیا ہے اور القلم پر بھی یہی استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن اب کم ازکم یہ میرے لیے قابل استعمال نہیں رہا ہے۔

:):):)
بہترین! اب بالکل ٹھیک ہے۔ 16 pt ہائی ریزولوشن کیلئے ٹھیک کام کر رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے لیے بھی قابل استعمال نہیں رہا۔ اب ایسے لگ رہا ہے جیسے 800 ضرب 600 والے پندرہ انچ کے مانیٹر پر محفل کو دیکھ رہا ہوں۔ بڑے بڑے الفاظ اور بڑے بڑے بارڈر۔
 

arifkarim

معطل
میرے لیے بھی قابل استعمال نہیں رہا۔ اب ایسے لگ رہا ہے جیسے 800 ضرب 600 والے پندرہ انچ کے مانیٹر پر محفل کو دیکھ رہا ہوں۔ بڑے بڑے الفاظ اور بڑے بڑے بارڈر۔

میں نے نوٹ کیا ہے کہ نبیل بھائی نے آج دونوں اسٹائلز پر فانٹ سائز بڑھا دیا ہے۔ جسکی وجہ سے باقی صارفین کو مسئلہ ہو رہا ہے۔ کل تک صرف ایک ہی اسٹائل میں سائز بڑھایا گیا تھا جو کہ ایک بہتر حل ہے۔ تاکہ یوزر اپنی اسکرین ریزولوشن کے حساب سے اسٹائل منتخب کر لے۔ شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
فونٹ بڑا کرنے پر کم از کم میرے کمپیوٹر تو محفل بہت بے ڈھنگی نظر آرہی ہے

جی پاکستان والوں کیلئے تو ظاہر ہے بہت مسئلہ ہو گا۔ نبیل بھائی سے درخواست ہے کہ ان دو نئے اسٹائلز میں سے کسی ایک میں فانٹ سائز واپس علوی نستعلیق جتنا ہی کر دیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی پاکستان میں نہیں رہتے ہیں۔ پاکستان والوں کے پاس بھی بہترین کمپیوٹر ہوتے ہیں، یہ بیرون ملک وغیرہ کا ذکر غیر متعلقہ ہے۔
مجھے وقت ملے گا تو میں دیکھوں گا اس معاملے کو۔
 
Top