کاشف اختر
لائبریرین
میں نے اپنے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق کے نام سے کئی فونٹس انسٹال کررکھے ہیں ، اس قبل بلال بھائی کا پاک اردو انسٹالر انسٹال کیا تھا جس سے راست طور نستعلیق کے بنیادی فونٹس انسٹال ہوگئے تھے ، لیکن اب پاک انسٹالر کو ان انسٹال کرڈالا تو اپنے پرانے فونٹس بھی فونٹس کے فولڈر سے ڈلیٹ کردئے ، اصل میں میرا مقصد یہ ہے کہ نوری نستعلیق کا حالیہ نسخہ ہی استعمال کروں ، اسی طرح جن قدیم فونٹس کے جدید نسخے متبادل کے طور پر حالیہ اپڈیٹ کے ساتھ محفل پر موجود ہیں ،ان جدید نسخوں کو ہی استعمال کیا جائے !
اس تفصیل کی روشنی میں میرا سوال یہ ہے کہ مجھے یہ کس طرح معلوم ہوسکتا ہے کہ میرے کمپیوٹر پر گوگل اور ایم ایس ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق کا کونسا ورژن استعمال ہورہا ہے ؟ اس سوال کی وجہ یہ ہے کہ ایم ایس ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق نام سے صرف ایک ہی فونٹ نظر آتا ہے ؟ باقی جمیل نوری فونٹس کہاں چلے جاتے ہیں ؟
دوسرا مسئلہ یہ بھی ہے کہ جب میں کمپیوٹر کے ’انسٹالڈ فونٹس ‘ فولڈر میں جمیل نوری تلاش کروں تو صرف ایک ہی فونٹ نظر آتا ہے جو ۹ میگا بائٹس میں ہے ، حالاں کہ میں نے جو حالیہ نسخہ ۳ ڈاونلوڈ کیا ہے وہ ۲۹ میگا بائٹ میں ہے ؟ ایسا بھی ممکن ہے کہ نسخہ ۳ کے بھی کئی ورزن ہوں ؟
یہ ساری الجھنیں ہیں جو مجھےپریشان کررہی ہیں ! امید ہےکوئی حل پیش کیا جائے گا ؟

آخری تدوین: