جمیل نوری نستعلیق کو سیمی اوپن کرنے سے متعلق گفتگو

السلام علیکم!
جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا پہلا ورژن 24 دسمبر 2008 کو ریلیز ہوا۔ فانٹ کی ریلیز نے دنیائے اردو ویب میں ایک ایسا انقلاب برپا کیا کہ چند برس کے اندر اندر یہ بے شمار اردو آنلائن اخبارات، رسائل، جریدوں، بلاگز اور ویب سائٹس کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ آج گوگل سرچ پر اسکو 40،000 سے زائد Hits ملتی ہیں اور یہ Search Suggestions میں نمایاں نظر آتا ہے۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ صرف اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ اردو زبان کے دو مشہور اخبار جنگ اور نوائے وقت اپنے آنلائن اڈیشنز کیلئے اسی فانٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔
آن لائن اردو کمیونیٹی کی اس عظیم خدمت کے باوجود آج بھی جمیل نوری نستعلیق کے اصلی خالقین گمنامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس گمنامی کا بہترین فائدہ فانٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کا باعث بنا جب کاپی رائٹ حقوق کے وکلاء انٹرنیٹ پر لاکھ کوشش کے باجود اسکےحقیقی خالقین تک نہ پہنچ سکے۔ البتہ اس گمنامی کا ایک ضمنی اثر فانٹ کی مزید ترقی اور بہتری کی راہ میں رکاوٹ بن گیا جب آن لائن اور ڈیسک ٹاپ اردو کے کئی جیالے فانٹ میں اپنی پسند کی تبدیلیاں نہ کروانے کے باعث مایوس ہو کرمنظر عام سے غائب ہو گئے۔ اس کمی کا ہماری پوری ٹیم کو آج بھی بہت دکھ ہے۔ لیکن یہ دکھ اس خوشی سے کہیں کم ہے جو ہمیں اس فانٹ کی مفت ریلیز اور اسکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر ساری زندگی ہوتا رہے گا۔ الحمدللہ۔
آج تین سال بعد جمیل نوری نستعلیق ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس پراجیکٹ کو اب اردو کمیونیٹی کے اِن پُٹس کے لئے بہت حد تک کھول دیا جائے۔ یہیں محفل پر اس جیسے کئی دھاگوں میں فانٹ میں موجود مسائل اور بہتری سے متعلق گفتگو ہوتی رہی ہے۔ لیکن یہ فانٹ ابھی تک اپنے 10 مارچ 2009 والے اپڈیٹ 2 کی ریلیز سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ فانٹ کے مزید اپڈیٹس کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کئی بار کیا گیا مگر بعض نامعقول وجوہات کی بناء پر کوئی بھی اپڈیٹ اس حالت تک نہ پہنچ سکا کہ اسے ایک نئے ورژن کا درجہ دیکر ریلیز کیا جا سکتا۔ بہرحال ابھی ہم جمیل نوری نستعلیق میں ہونے والی ابتک کی پیشرفت بیان کرتے ہیں جسکے بعد اہلیان محفل فیصلہ کریں گے کہ اس فانٹ پر مستقبل میں مزید کام کیسے ہونا چاہئے:
  • فانٹ کی پروف ریڈنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے، یعنی آج بھی اکا دکا کچھ ترسیمے ایسے ہوں گے جو غلط ٹائپ ہوتے ہیں۔
  • فانٹ کو اڈوبی مڈل ایسٹرن پراڈکٹس میں چلانے سے متعلق کام مکمل ہو چکا ہے۔ اگلا ورژن اڈوبی کمپیٹیبل ہوگا۔
  • فانٹ میں ابھی تک نئے طغرے اور بہت زیادہ نئے ترسیمے شامل نہیں ہو سکے ہیں۔ اسکی ایک اہم وجہ یہ گلفس فراہم کرنے والے افراد کی ہماری ٹیم کیساتھ لاتعلقی ہے۔ پچھلے 3 سالوں کے دوران کئی افراد ہمیں نئے ترسیموں کی فراہمی کا وعدہ کر کے رفو چکر ہو چکے ہیں اور بعض نے ابھی تک محض طغروں کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے مگر پورا نہیں کیا۔
  • بین الترسیمہ کرننگ کا اصولی خاکہ کب کا مکمل ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں عملی کام کیلئےمحفل کی ماہر پروگرامر ہستیوں سے امداد طلب کی گئی تھی مگر ابھی تک سوائے وعدوں کے کوئی جواب نہیں آیا۔
چونکہ فانٹ کے پہلے دو ورژنز محض 5 افراد کی ایک چھوٹی سی ٹیم نے تیار کئے تھے یوں ہمارے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ باقی اردو کمیونیٹی کم از کم ان چیزوں میں پراجیکٹ ممبرز کا ساتھ دے جو اس ٹیم کی پہنچ سے باہر ہیں۔ نہیں تو یہ فانٹ بھی یہیں ہے اور اسکی خامیاں بھی ہمیشہ کی طرح اسکے ساتھ ہی رہیں گی اگر منظم ہو کر مستقبل میں ان پر کام نہ کیا گیا۔ آخری جملے کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ فانٹ کو کامل کرنے میں پوری اردو کمیونیٹی کا ہی فائدہ ہے۔ نیز اس کام سے حاصل شدہ تحقیق کو زیر تعمیر دیگر ترسیمہ جات پر مبنی فانٹس جیسے تاج نستعلیق اور مہر نستعلیق کی بہتری کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ جمیل نوری نستعلیق کو ذاتی ملکیت سے بالکل آزاد کر دیا جائے گا۔ مگر پھر ضروری ہے کہ اردو کمیونیٹی کے دیگر ممبران پہلے فانٹ پر اپنے حصہ کا کام کرکے اسکے صحیح حقدار بن سکیں۔
ٹیم ممبرز کے مطابق سب سے پہلے فانٹ کے تمام ترسیموں کی پروف ریڈنگ ضروری ہے۔ یہ کام کم از کم 3 افراد کو کرنا ہوگا۔ اس وقت فانٹ میں قریباً 25000 لگیچرز ہیں جنکو آمنے سامنے ایک ایکسل فائل میں رکھ دیا جائے گا اور بصری طور پر موازنہ کرکے غلطی کی صورت میں انکے آگے X کا نشان لگانا ہوگا۔ یہ کام ایک ٹیم ممبر پہلے ہی کر چکے ہیں مگر مکمل تصدیق کیلئے ایک انسانی دماغ اور دو آنکھیں کافی نہیں۔
ہمیں فی الحال یہیں تک کہنا تھا۔ اب اردو کمیونیٹی اور باقی اہلیان محفل پر منحصر ہے کہ انکے نزدیک جمیل نوری نستعلیق پراجیکٹ کو آگے کیسے بڑھانا چاہئے؟ اگر متضاد رائے زیادہ ہوئی تو ووٹنگ بھی کروائی جا سکتی ہے۔ ہماری تمام محفلینز سے درخواست ہے کہ اس دھاگے کو زیادہ سے زیادہ دوسرے تمام اردو فارمز، بورڈز اور پلیٹ فارمز پر پوسٹ کریں جہاں اس فانٹ کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ تاکہ وہاں اور یہاں کے ممبران دونوں اس گفتگو سے فائدہ اٹھا سکیں۔
وسلام
جمیل نستعلیق ٹیم!
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ جمیل نستعلیق۔ آپ کی ٹیم کی جانب سے ایک طویل عرصے کے بعد کچھ سننے کو ملا ہے۔ گلفس اور طغروں کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ہو سکا تو متعلقہ افراد سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کرکے انہیں یاد دہانی کروا دی جائے گی۔ لیکن آپ نے کہا ہے کہ:

بین الترسیمہ کرننگ کا اصولی خاکہ کب کا مکمل ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں عملی کام کیلئےمحفل کی ماہر پروگرامر ہستیوں سے امداد طلب کی گئی تھی مگر ابھی تک سوائے وعدوں کے کوئی جواب نہیں آیا۔

میں ماہر پروگرامر تو نہیں ہوں، البتہ ماضی میں فونٹ ڈیویلوپرز کے لیے ٹول ڈیویلپ کرتا رہا ہوں۔ اگر میں نے کوئی ایسا وعدہ کیا تھا تو شاید میرے ذہن سے یہ بات نکل گئی ہوگی۔ میرا یہ خیال تھا کہ ابرار حسین کا لکھا ہوا پاک ورڈ فائنڈر شاید جمیل نستعلیق ٹیم کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اگر ابھی بھی آپ کو کسی ٹول کی ضرورت ہے تو اس کی ریکوائرمنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کر دیں۔ میں اپنی کوشش کروں گا کہ اس کے لیے ضروری ٹول ڈیویلپ کر سکوں۔

جہاں تک فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا تعلق ہے تو یہ بنیادی طور پر اچھا آئیڈیا ہے۔ اس طرح اس فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کو مزید افرادی قوت مل سکتی ہے۔ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کو مکمل طور پر اوپن کرنے کا انتہائی اقدام اس کا سورس پبلک ڈومین میں فراہم کرنا ہو سکتا ہے۔ اب یہ دوسرے ماہرین ہی بتا سکیں گے کہ ایسا کرنا کس حد تک سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
تعجب ہے یہ اہم گفتگو شروع ہوتے ہی رک کیوں گئی؟ لگتا ہے عاشقانِ اردو قناعت پسندی سے کام لے رہے ہیں،اب کوئی تشنگی باقی نہیں رہی۔ :)
 
arifkarim

معطل
تعجب ہے یہ اہم گفتگو شروع ہوتے ہی رک کیوں گئی؟ لگتا ہے عاشقانِ اردو قناعت پسندی سے کام لے رہے ہیں،اب کوئی تشنگی باقی نہیں رہی۔ :)
جب نستعلیق کے پروانے ایک دوسرے سے مکمل تعلق توڑ دیں تو یہی صورت حال ہو گی۔ عاشق کی عاشقی کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ اس محبت کو یکطرفہ طور پر جگانا چاہئے۔ میرا جی میل ٹالک تو آپ کے پاس ہمیشہ سے ہے کبھی عید کے عید ہی نظرانہ کرا دیں۔ پھر دیکھتے ہیں کہ کون کتنے پانی میں ہے :)
 
ابھی ایک روز نبیل بھائی سے ٹیلیفونک گفتگو میں یہ معاملہ بھی زیر غور تھا لیکن پھر ہم امتحانات وغیرہ میں مصروف ہو گئے تھے اس لئے بات ذہن سے نکل گئی تھی۔ :)
 
تعجب ہے یہ اہم گفتگو شروع ہوتے ہی رک کیوں گئی؟ لگتا ہے عاشقانِ اردو قناعت پسندی سے کام لے رہے ہیں،اب کوئی تشنگی باقی نہیں رہی۔ :)
جب نستعلیق کے پروانے ایک دوسرے سے مکمل تعلق توڑ دیں تو یہی صورت حال ہو گی۔ عاشق کی عاشقی کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ اس محبت کو یکطرفہ طور پر جگانا چاہئے۔ میرا جی میل ٹالک تو آپ کے پاس ہمیشہ سے ہے کبھی عید کے عید ہی نظرانہ کرا دیں۔ پھر دیکھتے ہیں کہ کون کتنے پانی میں ہے :)
کوشش کریں شائد رابطے بحال ہو ہی جائیں :)
 
انتہا

محفلین
جب نستعلیق کے پروانے ایک دوسرے سے مکمل تعلق توڑ دیں تو یہی صورت حال ہو گی۔ عاشق کی عاشقی کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ اس محبت کو یکطرفہ طور پر جگانا چاہئے۔ میرا جی میل ٹالک تو آپ کے پاس ہمیشہ سے ہے کبھی عید کے عید ہی نظرانہ کرا دیں۔ پھر دیکھتے ہیں کہ کون کتنے پانی میں ہے :)
اردو محفل پر دوبارہ رونق افروز ہونے پر خوش آمدید عارف بھائی
 
آصف اثر

معطل
عجیب بات ہے کہ اتنی اہم پیش رفت کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھ رہا۔ کیا جمیل ٹیم ہاتھ پکڑ کے کام کرائے گی؟ فونٹ ساز اور سافٹ وئیر ساز بھائی کچھ کریں۔ میرے خیال میں ان شاء اللہ یہ جمیل نوری نستعلیق کی آخری اور ہمہ جہت تازہ کاری ہوگی۔
 
یہ مشترکہ کاوش ضرور ہے لیکن اس کی پیشرفت اور کامیابی کا دارومدار اس کی لیڈر شپ پر ہی ہے کیونکہ ضروری ٹیکنالوجی اور فونٹ کے سورسز انہی کے پاس ہیں۔
 
ابو مصعب

محفلین
یہ مشترکہ کاوش ضرور ہے لیکن اس کی پیشرفت اور کامیابی کا دارومدار اس کی لیڈر شپ پر ہی ہے کیونکہ ضروری ٹیکنالوجی اور فونٹ کے سورسز انہی کے پاس ہیں۔

یہ بات تو انتہائی قابل تشویش ہے کہ سورس نامعلوم افراد کے پاس ہے۔ اللہ انہیں لمبی زندگی دے ۔میری التجاء ہے کہ اس فونٹ کی تمام تر معلومات اور سورسز کو بھی اوپن سورس بنا کر عوام کے سامنے رکھ دیا جائے۔ اوپن سورس چیزیں بہت ترقی کرتی ہیں۔ امید ہے اسے اوپن سورس کرنے سے یہ فونٹ بھی بہت ترقی کریگا۔
 
arifkarim

معطل
یہ مشترکہ کاوش ضرور ہے لیکن اس کی پیشرفت اور کامیابی کا دارومدار اس کی لیڈر شپ پر ہی ہے کیونکہ ضروری ٹیکنالوجی اور فونٹ کے سورسز انہی کے پاس ہیں۔

شکریہ نبیل بھائی۔ اس بار لگتا ہے یہ لیڈر شپ کچھ کرنے کے عزم کیساتھ میدان میں اتری ہے۔ محفل کے ماہرین کا ساتھ رہا تو امیدہے کہ اسبار اس فانٹ کا اپڈیٹ ریلیز ہو ہی جائے گا۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top