ابن سعید
خادم
آخری پیراگراف کا ترجمہ جو ہم نے تقریباً اسی وقت کیا تھا جب خلیل بھائی بھی ترجمہ کرنے میں مصروف رہے ہوں گے، وہ درج ذیل ہے:
آخری مگر اہم ترین بات اینکہ ہم اس لمحے اپنی ماں ستارہ بیگم، اپنے بڑے بھائی مسعود عالم، اپنے ماموں ڈاکٹر شبیر احمد، اور اپنی ڈیڑھ امی نسیمہ خاتون کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہیں گے جنہوں نے ہماری زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کیے ہیں، نیز ان کی ہم سے خاص توقعات وابستہ ہیں۔ ہم ان کے خوابوں کو شرمندہء تعبیر کرنے کے لیے اپنے عزائمِ جہدِ مسلسل کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم اپنے والدین، اپنے دادا دادی، اپنے نانا نانی، اپنے بھائیوں، اپنی بہنوں، دیگر اہل خانہ و اعزہ، اساتذہ، اور اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ہماری زندگی میں شاندار کردار ادا کیے۔ گو کہ ہم ہر کسی کا فرداً فرداً نام نہیں لکھ رہے لیکن جو اس فہرست کا جزو ہیں ان کو بخوبی علم ہے۔ امی جان اور بھائی جان، اس پورے عرصہ میں ہماری اہلیہ اور ہماری بیٹی کا ہر طرح سے خیال رکھنے کے عوض باری تعالیٰ آپ کو اجر عظیم سے نوازیں۔ عابدہ، ریحانہ، سنبل، فریحہ، اور دیگر سبھی، آپ لوگ ہمارے لیے بے حد اہمیت کے حامل ہیں اور ہم آپ سب سے بے حد پیار کرتے ہیں۔