تعارف جناب عارف عزیز کو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

مغزل

محفلین
اردو دوستوں کی محفل

میں ایک اور روشن ستارے کا نزول

جناب عارف عزیز کو محفل میں صمیمِ قلب سے

خوش آمدید

آپ سے التماس ہے کہ اپنا مفصل تعارف پیش کیجیے ۔

عاقبت نا اندیش: م۔م۔مغل
 
عارف عزیز صاحب محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ اپنا تعارف کرائیں اور کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجھک عرض کریں۔

مغل بھائی آُ نے یہ کام اچھا کر دیا۔ اب اس دھاگے کا ربط بھی موصوف کو بھیج دیجئے۔
 
ربط ارسا ل کردیا گیا ہے ۔۔ مزید یہ کہ ابھی ابھی فون پر بھی بات ہوئی ہے ۔ جناب ابھی جوابات ارسال کرتے ہیں۔
 
عین عین

لائبریرین
م م مغل کی بدولت میں یہاں تک پہنچ گیا ہوں۔ آگے مزید تعاون درکار ہو گا۔ ابھی ذہن الجھا ہوا ہے۔ دوستی کے لیے درخواست کو قبول کرتے ہوئے بھی بہت مشکل کا سامنا رہا۔ اس کا سبب انٹرنیٹ سے ناواقفیت ہے اور کبھی ایسی کوئی سائٹ کا استعمال بھی نہیں کیا۔ بہرحال ’’اور کھل جائے گی دو چار ملاقاتوں‌میں(یہ سائٹ مجھ پر)‘‘

نبیل صاحب میں آپ سے ناواقف ہوں لیکن مغل سے ایک مسئلے کا ذکر کیا تھا تو انھوں نے آپ سے درخواست کرنے کے لیے کہا ہے۔ میں اپنا آئی ڈی یا نام تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یہاں‌میں عین عین سے جانا جائوں۔ براہ مہربانی آپ اپنے علم اور اختیار(برقی) کا استعمال کرتے ہوئے اسے تبدیل کر دیں۔
سب کا بہت بہت شکریہ۔‌خاص‌طور پر مغل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت خوب عین عین ( عارف عزیز) صاحب ،محفل میں ایک بار پھر خوش آمدید،

دوستو !
عین عین صاحب ۔ شہرِ عروساں کراچی سے ہیں ۔ ہمارے دفاتر قریب قریب ہیں ، میرے ایک شاعر دوست خورشید ان کے ہاں ہی ہوتے ہیں۔
باقی کچھ معاملات پر ابھی ’’ امکانِ خفی ‘‘ کی مہر لگی ہے سو ۔۔ باقی یہ خود ہی بتائیں گے۔۔۔۔۔ تو جناب ۔۔ تعارف پیش کیجیے۔
والسلام
 
عین عین

لائبریرین
تعارف اگر یہاں کروانا ہے تو حاضر ہے۔ میں سمجھتے سمجھتے سمجھ ہی جائوں‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سائٹ‌کو۔۔۔۔۔۔۔۔فی الحال اتنا ہے کہ ایک اخبار سے وابستہ ہوں۔۔۔۔لکھنے لکھانے کا شوق بچپن سے تھا۔ شاعری سے لگائو ہے۔ جون ایلیا کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیکھنے کی کوشش کی۔ کتابوں‌سے عشق ہے۔ سماجی موضوعات اور ادبی کتب کے علاوہ جو کچھ مل جائے پڑھ کے سکون ملتا ہے۔ کبھی کبھی کوئی مصرعہ موزوں‌ کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ زود گو نہیں‌ہوں۔ 2002 میں‌آخری نظم کہی تھی۔۔۔۔۔ قافیہ بند۔۔۔۔۔۔۔کسی دن آپ تک پہنچائوں‌گا۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
محفل میں خوش آمدید عین عین صاحب آپ ہمارے مغل پاء جی کہ دوست ہیں تو ہمارے بھی ہوئے امید کرتا ہوں آپ یہاں سے اور یہاں والے آپ سے خوش رہیں گے ۔
 
نایاب

لائبریرین
تعارف اگر یہاں کروانا ہے تو حاضر ہے۔ میں سمجھتے سمجھتے سمجھ ہی جائوں‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سائٹ‌کو۔۔۔۔۔۔۔۔فی الحال اتنا ہے کہ ایک اخبار سے وابستہ ہوں۔۔۔۔لکھنے لکھانے کا شوق بچپن سے تھا۔ شاعری سے لگائو ہے۔ جون ایلیا کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیکھنے کی کوشش کی۔ کتابوں‌سے عشق ہے۔ سماجی موضوعات اور ادبی کتب کے علاوہ جو کچھ مل جائے پڑھ کے سکون ملتا ہے۔ کبھی کبھی کوئی مصرعہ موزوں‌ کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ زود گو نہیں‌ہوں۔ 2002 میں‌آخری نظم کہی تھی۔۔۔۔۔ قافیہ بند۔۔۔۔۔۔۔کسی دن آپ تک پہنچائوں‌گا۔
السلام علیکم
محترم عین عین جی
اللہ تعالی آپ کو صاحب معرفت کرے آمین
خوش آمدید اردو محفل پر ۔
جون ایلیا جی جیسی منفرد شخصیت کے ساتھ ان جیسی ہستی ہی وقت گزار سکتی تھی ۔
اور پھران کی مصاحبت سے عاشق الکتاب تو ہونا لازم ۔
یقین ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ انشااللہ
زودگو نہیں ہوں ؟
اس کی وضاحت کر دیں مہربانی ۔
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے عارف عزیز کی عرفیت بدل کر عین عین کر دی ہے۔ اب شاید لوگوں کو یہ لگے گا کہ یہ الف عین صاحب کے بھائی ہیں۔ :)
 
Top