تعارف جناب عارف عزیز کو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

مغزل

محفلین
عین عین کی تکرا ر سے مجھے شوخی سوجھی کہ جنا ب ذوالعین ہیں (اورہم سب اندھیر نگری کے باقی لوگ)
( ازراہِ تفنن )
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عارف عزیز صاحب۔۔ اور محمود تمہارا بھی کہ عارف عزیز کو یہاں لائے۔
اور یہ تو ذو العین ہی ہیں، ہماری تو ہزار آنکھیں ہیں!!! خیر بقول نبیل کے ہمارے بھائی ہوئے۔ آخر ہیں تو ہمارے ہی قبیلے کے۔
 
عین عین

لائبریرین
مغل بھائی آپ بتاتے ہی نہیں‌ہیں۔ ہمارے تعارف کے جواب میں‌دوستوں‌نے اتنی محبتیں دیں‌اور ہمیں‌خبر ہی نہیں ہوئی۔ یہ تو آپ کا کام تھا کہ سکھاتے ہمیں کہ جناب تعارف میں آ کر پڑھیں‌اور پھر جواب دیں۔ ہم تو نالائق تھے ہی آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت غصہ ہے مجھے آپ پر۔ چلیں بہرحال خوش آمدید کہنے والوں کا بہت بہت ممنون ہوں۔
 
مغزل

محفلین
چلو اچھا ہوا آپ آگئے وگرنہ ہمارے ہاتھ میں کفگیر بھی ’’ تھا ‘‘
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی آپ بتاتے ہی نہیں‌ہیں۔ ہمارے تعارف کے جواب میں‌دوستوں‌نے اتنی محبتیں دیں‌اور ہمیں‌خبر ہی نہیں ہوئی۔ یہ تو آپ کا کام تھا کہ سکھاتے ہمیں کہ جناب تعارف میں آ کر پڑھیں‌اور پھر جواب دیں۔ ہم تو نالائق تھے ہی آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت غصہ ہے مجھے آپ پر۔ چلیں بہرحال خوش آمدید کہنے والوں کا بہت بہت ممنون ہوں۔

صاحب ہمیں یادپڑتا ہے کہ ہم نے اس لڑی کا ربط آپ کوفراہم کیا تھا۔ شاید بجلی کے جھٹکوں کی نذر ہوگیا ہو، معافی کا خواستگار ہوں
 
عین عین

لائبریرین
بس بھائی ہم عقل کے انے ہیں۔ ہم نے تعارف تو دے دیا تھا مختصر مگر یہ خیال نہیں‌رہا کہ بعد میں بھی اسے دیکھا جائے اور جواب دیا جائے۔ جیسے ہم نے ظفر اقبال والی پوسٹ‌کے وقت کیا تھا۔ یعنی اعتراض کر کے غائب ہو گئے تھے اور یہ معلوم ہی نہیں‌تھا کہ وہاں‌کیا کچھ ہو چکا ہے۔ خیر جناب آپ ہی کے سہارے چل نکلے ہیں‌آپ کے سہارے ڈوبیں گے:) بہت بہت شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
عارف بھائی آپ بھی تو ایسے بھولے کہ اردو محفل کو ہی بھول گئے۔ اب یاد رکھیئے گا۔
 
خرم

محفلین
محفل میں خوش آمدید عارف صاحب۔
اب دو "عارفین" کے مابین محفل کا کیا حال ہوگا یہ تو خدا ہی جانتا ہے‌:)
 
Top