جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

محسن حجازی

محفلین
بی بی اپنی خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان آ گئی تھیں۔
نواز شریف کو بھلے ہی ائیر پورٹ سے واپس بھجوا دیا گیا تھا لیکن وہ آیا تو تھا۔

ان صاحب کو کس وقت کا انتظار ہے؟ کب آئیں گے؟

اصل میں را کے افسران کا پاکستان کا ویزا آسانی سے نہیں لگتا برطانیہ میں آسانی رہتی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
اللہ اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے مرد مومن سلطان صلاح الدین ایوبی کو جاسوس کو کبھی بھی نہیں بخشا۔ فرمایا کہ ایک فوجی چھوڑ دوں تو کوئی بات نہیں لیکن ایک جاسوس چھوڑ دوں تو پوری قوم کی تباہی کا باعث بنتاہے
 

زینب

محفلین
ارے وہ پاکستان انے کی ہمت تو کرے اس کالے کوئے کو میں اور شمشاد بھائی ہی کافی ہین باقی قوم کو ٹینشن کی کیا ضرورت ہے
 

محسن حجازی

محفلین
اصل میں یہ تمام اخبارات اور تنظیمیں ان کے خلاف ہیں۔ بالکل ایسے جیسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن کے بارے میں ہر بار پی پی پی کے خلاف رپورٹ دیتی ہے۔
 
حقیقت یہ کہ ہے کہ جناح پور کے نقشے فوج کی انٹلیجنس کے کارنامے تھے اور اس میں‌کچھ‌حقیقت نہیں تھی۔
اس زمانے میں ایم کیو ایم کے ہر نمایاں لیڈر کے سر کی قیمت لگی ہوئی تھی جس میں سے بیشتر اج اقتدار میں ہیں
فاروق ستار، عمران فاروق، عشرت العباد وغیرہ سب کے سروں‌کی قیمت تھی۔
ایک سر کی قیمت تھی جو امین الحق کا تھا۔ موصوف میرے دوست کے کزن تھے اور ابھی حقیقی میں‌نہیں ائے تھے۔ مخبروں کی وجہ سے میرے محلے سے پکڑے گئے اور پھر حقیقی میں شامل ہوئے۔ بعد میں‌شاید قومی اسمبلی کے رکن بنے اخرکار ایم کیو ایم نے ان کو ٹھکانے لگادیا۔
بہرحال یہ نقشے وقشوں‌کی اڑ میں کراچی کے بہت سے نوجوان قتل ہوئے بہت لاپتہ ہوئے۔ اس تمام معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں اور فوجی جو اس قتل عام میں‌شریک تھے سزا ملنی چاہیے
مگر
یہ چوہدری تو کرسی پکڑ کر بیٹھ گیا ہے نہ لاپتہ لوگوں‌کا پتہ کرواتا ہے نہ ماورائے عدالت قتل کی معاملے پر کان دھرتا ہے۔
کہاں ہیں‌وہ لوگ جو کہہ رہے تھے کہ چوہدری کے بحال ہوتے ہی پاکستان بحال ہوجائے گا؟
 

طالوت

محفلین
ہمت علی تو بس فوج کو رگڑنے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں جیسے عارف کریم ہر مسئلے کی جڑ جمہوریت کو قرار دیتے ہیں ۔ نقشے بے شک ڈرامہ ہوں مگر یہ سوچ ضرور پائی جاتی تھی چاہے وہ محدود ہو ۔
رہی فوج کی بات تو ان سمیت بابے بیبیاں انکل فادر سب nro کے مزے لیتے ہیں بس نام کا فرق باقی رہ جاتا ہے ۔ عجیب گند ہے دماغ ماؤٍف ہو جاتا ہے ۔
وسلام
 
ادھر ہی ہیں وہ سب احتیاط سے کام لیجئے۔ :noxxx:

ادھر کیا کررہے ہیں۔ دوڑیں اور چوھدری کو پکڑیں کہ لاپتہ کا پتہ کروائے۔ ماروائے عدالت قتل کی تحقیقات کروائے
مگر یہ ہوگا نہیں۔ الطاف ہو زرداری ہو یا چوہدری سب فوج سے ڈرتے ہیں۔
 

فرخ

محفلین
جناح پور ایک ڈرامہ،حقیقت یا سازش؟ سید جمال الدین کون؟

السلام و علیکم
ویسے تو جناح پور پر دیگر تھریڈ بھی چل رہے ہیں مگر جب مجھے یہ سائٹ ملی اور محفل پر کہیں اسکا ذکر تلاش کرنے کے باوجود نہیں ملا، تو یہی خیال آیا یہ کہ الگ تھریڈ میں ہونی چاہئیے؛
جناح‌پور کا کیا ڈرامہ ہے۔ ذرا یہاں ملاحظہ کیجئے گا:
http://jinnahpur.blogspot.com/

ہوسکتا ہے کہ اس سائٹ کو ہی غلط قرار دیا جائے اور یہ ممکنات میں ہی شامل ہے کہ یہ جناح پور کے پروپیگینڈے کا ہی حصہ ہو، مگر جرمنی میں موجود سید جمال الدین نامی شخص کے بارے میں کچھ معلومات ضرور فراہم کرتی ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ یہاں موجود وڈیوز بھی بہت اہم ہیں۔

یہ بھی یاد رکھئے گا کہ کوئی پرانی سائٹ نہیں، بلکہ اب بھی اس میں پوسٹ کی جاتی ہیں۔


شائید اب متحدہ والے اس سائٹ کو بند کروانے کے در پے ہو جائیں۔ اس سے پہلے پہلے ہی آپ لوگ اسکا مطالعہ کر لیں تو بہتر ہوگا۔

غداروں کی کمی نہیں غالب
الطاف چھوڑو، ہزار ملتے ہیں
 

فرخ

محفلین
ایک بلاگ کو کسی سازش کے ثبوت کے طور پر نہیں پیش کیا جا سکتا ہے۔

بلاگ میں‌موجود مواد پر توجہ دیجئے جناب
ورنہ تو کسی سائٹ کو بھی ثبوت بنایا جا سکتا۔ اور نہ ہی میں نے اسے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔

بلکہ یہ تو جناح پور کے متعلق کافی تلخ حقائق پیش کرتی نظر آتی ہے۔
 

آفت

محفلین
سچ اور حقیقت کو کوئی نہیں بدل سکتا
دیر سے صحیح ایک نا ایک دن سامنے آ کے رہتا ہے
کراچی کی ایک شہری کی حثیت سے میں جناح پور کو جھوٹ نہیں سمجھتی بلکہ یہ سو فی صد سچ ہے ۔
 
Top