گولڑہ میں سیدوں کا دشمن نیازی قبیلہ ہے اس کے علاوہ کچھ مخصوص سادات بھی ہیں جن کی پیری مریدی ختم ہوچکی ہے کیونکہ اس خاندان کے آگے کسی اور کا چراغ نہیں جلتا ہے یہ لوگ پیر خاندان کے پیچھے ایسے ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔
جہاں تک پیر نصیر الدین کا تعلق ہے وہ ایک روایت شکن انسان تھے اُن کی ایک کتاب جس کا نام نام نسب ہے بقول پیر صاحب کے دس سال میں مکمل ہوئی اس کتاب کی جب تک ان کے والد محترم غلام معین الدین جو کہ مشتاق تخلص کرتے تھے ان کی حیات تک ’’ نام نسب ’’ کی اشاعت پر پابندی تھی والد صاحب کی وفات کے بعد ’’ نام نسب ’’ شائع ہوئی اور اس کی اشاعت کے دن سے لیکر آج تک ان کی ذات کے اوپر جو کیچڑ ان کے اپنے خاندان یعنی چچا زاد بھائی اچھال رہے ہیں اس کیچڑ کی موجودگی میں ان جیسے روایت شکن انسان کا ایسا کام کرنا جو بہن زینب نے بتایا ہے ناممکنات میں سے ہے۔
غیر تو غیر اپنے بھی ان کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھتے تھے اس کڑی نظر کے ہوتے ہوئے مشاہدہ تجربہ اور اندازہ یہی کہتا ہے کہ یہ درحقیقت ان کی ذات پر ایک بہت بڑا بہتان ہے۔