ادریس آزاد
محفلین
تسلیمات! عرض کرتا ہوں کہ "جنت کی تلاش" رحیم گل مرحوم کا ناول ہے۔ اردو ادب میں اس ناول کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بظاہر یہ ایک سفر نامہ نما ناول ہے، مگر خدا کی پناہ، ایسی ایسی حیران کن بحثین یوں آسان انداز میں اُٹھائ ہیں کہ آپ ذرہ بھر بھی بور نہ ہوں اور نہایت دلچسپ پیراےء میں وہ باتیں آپ کو پڑھنے کے لیے مل جاءیں کہ جنہیں دوسرے طریقے سے پڑھنا ہو تو شاید آپ کو فلسفے کی کویء مشکل کتاب کنگھالنی پڑے۔ خدا،تقدیر،انسان،ساءنس، فطرت اور وہ سب کچھ جس پر انسان ہمیشہ مشکوک رہتا ہے۔اگرچہ رحیم گل خود ایک کمیونسٹ تھے،اُن کے خیالات بھی وہی ہیں مگر ناول خوب پڑھنے لایق ہے۔