جنداللہ گروپ نے پشاورسینماگھرمیں دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

پشاور (ثناء نیوز) جنداللہ گروپ نے پشاور کے سینما گھر میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنداللہ گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی سینما گھر اور عیش و عشرت کی جگہیں ہیں وہاں پر وہ حملے کریں گے۔جنداللہ گروپ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان جگہوں سے دور رہیں جبکہ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ دیں ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=169467
 
طالبان اس بم دھماکے سے اظہار لا تعلقی کر چکے ہیں، اب اس جند اللہ گروپ نے اس بم دھماکے کا کریڈٹ لیا ہے۔
ثابت ہوا کہ پاکستانی طالبان ایک اکائی نہیں ہیں۔
اسلام میں کہاں لکھا ہے کہ عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کی سزا بم دھماکے میں ہلاکت ہے؟
 

سویدا

محفلین
طالبان کے علاوہ ابھی اور بھی بہت سے گروپ بہت جلد نمودار ہوں گے
حوصلہ رکھیے
 
Top