جند اللہ اور امریکہ

مہوش علی

لائبریرین
فواد صاحب،
مجھے علم ہے کہ آپ اکیلے ہیں اور ساری باتوں کا جواب دینے کا وقت شاید آپ کے پاس نہیں ہو گا۔
بہرحال اگر آپ اس معاملے میں امریکی حکومت کی پالیسی واضح [ماضی اور حال میں] واضح کر سکیں تو بہت بہتر بات ہو گی۔

میں امریکی حکومت سے بہتر تعلقات کی خواہش انسانی بنیادوں پر تو رکھتی ہوں، مگر سی آئی اے کے اس پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی ادا سے پریشانی بھی ہوتی ہے۔

موضوع کا آغاز میں اس خبر سے کر رہی ہوں۔

'us finances anti-iran terrorist gang'
thu, 09 jul 2009 09:04:44 gmt
font size :
jalili20090609055117812.jpg

a file photo of abdulhamid rigi, brother of jundullah leader abdulmalik rigi, talking to press tv

jundullah leader abdulmalik rigi received $100,000 from us operatives to fuel sectarianism in iran in just one of their meetings, his brother has said.

"my brother abdulmalik met several times with us forces in pakistan," abdulhamid rigi told a group of tribal leaders and citizens in the town of iranshahr in the southeastern province of sistan and baluchistan.

"i myself took part in one of those meetings, where we discussed recruitment, training, infiltrating iran and methods of inflaming sunni-shia sectarianism for three hours. In that meeting, the americans gave my brother $100,000," he added.

Abdulhamid also said that during the meeting in question, his brother had asked for computer and satellite equipment, which he used to recruit young sunni baluchies.

According to jundullah's former number two, young men were attracted to the group because it sought to portray itself as an islamic and jihadist movement.

He said that the group promoted the idea that killing two people from the shia community would ensure entry to paradise as they are infidels.

Abdulhamid said that he had shot his wife dead in the pakistani city of quetta while she was asleep, because his brother had said she must die for being a shia and a government spy.

He added that abdulmalik too had previously killed his own wife by slitting her throat for the same reason.

Abdulhamid rigi had earlier confirmed that the ring leader had repeatedly met with us agents in the pakistani cities of islamabad and karachi since 2005.

"in pakistan, malik [abdulmalik rigi] contacted an individual who resided in the us, who then put him through to the fbi," he said in a recent interview with press tv.

Jundullah (meaning 'god's army') is a pakistan-based terrorist group closely affiliated with the notorious al-qaeda organization and is made up of disgruntled members of iran's sunni baluch community.

A 2007 sunday telegraph report revealed that the cia had created jundullah to achieve 'regime change in iran'.

The report said it was the very same us intelligence outfit that had tried to destabilize iran by 'supplying arms-length support' and 'money and weapons' to jundullah.

Another report posted by abc also revealed that the us officials had ordered jundullah to 'stage deadly guerrilla raids inside the islamic republic, kidnap iranian officials and execute them on camera', all as part of a 'programmatic objective to overthrow the iranian government'.

Jundullah has carried out a number of bombings and other violent attacks in iran resulting in many casualties. Some of the attacks for which it has claimed responsibility are the killings of at least 16 iranian police officers in a 2008 attack, nine iranian security guards in 2005, and another 11 in a 2007 bombing.

The group's leader abdulmalik rigi has also publicly claimed responsibility for a bombing in may at a shia mosque in the southeastern city of zahedan, which left 25 worshipers dead and scores injured.

Soon after the attack, abdulmalik rigi admitted during an interview with a us-based satellite tv station that his group collaborated with another anti-iranian terrorist group, the mojahedin khalq organization (mko).

"they (mko) inform us about the regime's activities in our areas of operations and let us know of the regime's forces in these districts and send us most of the intelligence of our interest by email and messages," rigi told the station.

Mko is listed as a terrorist organization by the us, iran, and iraq. Nevertheless, the us government has still not classified jundullah as a proscribed terrorist organization.

Mj/zap/akm

جند اللہ سے قبل امریکی حکومت نے افغانستان میں طالبان کی حکومت بنوائی تھی تاکہ خطے میں شیعہ سنی خونی کھیل شروع کروا کر مسلمان کو مسلمان کے ہاتھ مروا دیا جائے اور ایران ان علاقائی مسائل میں ایسا پھنس جائے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کی مخالفت نہ کر سکے۔​
 
arifkarim

معطل
جند اللہ سے قبل امریکی حکومت نے افغانستان میں طالبان کی حکومت بنوائی تھی تاکہ خطے میں شیعہ سنی خونی کھیل شروع کروا کر مسلمان کو مسلمان کے ہاتھ مروا دیا جائے اور ایران ان علاقائی مسائل میں ایسا پھنس جائے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کی مخالفت نہ کر سکے۔
[/left]

اسرائیل و ایران کی جنگ ہی تو امریکہ چاہتا ہے۔:biggrin:
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ايک کالعدم تنظيم کے معروف دہشت گرد سے منسوب بيان سے متعلق سرکاری ٹی وی پر رپورٹ پراپيگينڈے کا ايسا ہتھکنڈہ ہے جسے اکثر استعمال کيا جاتا ہے۔ ماضی ميں اس کی کئ مثاليں موجود ہيں۔ جس شخص کا حوالہ ديا گيا ہے اس کے بيان کو چيلنج کرنے يا اس کی تحقيق و تفتيش کی کوئ صورت نہيں ہے۔ باوجود اس کے کہ اس کا تعلق سرکاری طور پر ايک کالعدم تنظيم سے ہے، اسے سرکاری ٹی وی پر کوريج دی گئ۔ کسی بھی انصاف کی عدالت يا کسی غير جانب دار عالمی تنظيم کو يہ موقع فراہم نہيں کيا گيا کہ وہ اس بيان کی صداقت پر کوئ فيصلہ کر سکے۔

ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ جند اللہ وہی تنظيم ہے جس کا سربراہ کسی زمانے ميں خالد شيخ محمد تھا۔ وہی خالد شيخ محمد جس نے 11 ستمبر 2001 کے واقعات کا منصوبہ تيار کيا تھا۔ امريکہ ايک ايسی تنظيم کو فنڈز کيوں فراہم کرے گا جس کا ليڈر کئ بلين ڈالرز اور ہزاروں امريکی شہريوں کی ہلاکت کا سبب بنا؟ اس مفروضے کو منطق کی کسوٹی پر پرکھنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ جند اللہ تنظيم مارچ 2006 ميں کراچی ميں امريکی قونصل خانے ميں بم دھماکے کی ذمہ دار تھی جس ميں ايک امريکی سفارت کار کی ہلاکت ہوئ تھی۔ يہ دھماکہ صدر بش کے دورۂ پاکستان کے موقع پر کيا گيا تھا۔

سال 2003 ميں مصر کی حکومت نے جند اللہ تنظیم کے 43 افراد کو گرفتار کر کے فوجی عدالت ميں ان پر مقدمہ چلايا تھا کيونکہ وہ مصر ميں ايسی عمارتوں پر دہشت گردی کے منصوبے تيار کر رہے تھے جہاں مغربی غير ملکی کام کرتے ہيں۔

جنوری 27 2004 کو اسپين بم دھماکوں سے دو ماہ اور برطانيہ ميں دہشت گردی سے 18 ماہ قبل مصر کے صحافی حصام الحملوی نے ان "فری لانس جہاديوں" کی طرف توجہ دلائ تھی جو امريکہ اور اسرائيل کی پاليسيوں کے خلاف جہاد پر آمادہ تھے۔ ان کے کالم کا عنوان "کروسيڈرز بمقابلہ جند اللہ " تھا۔

اگرچہ جند اللہ ايران کے اندر دہشت گردی کی کاروائيوں ميں ملوث ہو سکتی ہے ليکن يہ بھی درست ہے کہ جند اللہ امريکہ کے لیے نرم گوشہ نہيں رکھتی۔ يہ بات اس تنظيم نے دنيا بھر ميں اپنے بيانات اور اعمال سے متعدد بار ثابت کی ہے۔

جند اللہ جيسی تنظيم کی مالی امداد امريکی صدر کے صدارتی حکم نامے کے علاوہ کانگريس کے علم ميں لائے بغير ممکن نہيں ہے۔ اس ضمن ميں صدر اوبامہ نے بذات خود ان الزامات کی سختی سے ترديد کی ہے اور يہ واضح کيا ہے کہ ايران کے مستقبل کے حوالے سے فيصلے کا اختيار بہرحال ان کی عوام کے ہاتھ ميں ہے اور امريکہ ايران کی خود مختاری کا احترام کرے گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
مہوش علی

لائبریرین
شکریہ فواد صاحب،
صدر اوبامہ سے مجھے اچھی توقعات ہیں [اگر سی آئی اے اور امریکی نظام انہیں اپنی مرضی کا 100 فیصد کام کرنے دے]۔
میں کچھ عرصے میں مزید اس سلسلے میں سوالات لیکر حاضر ہوں گی تاکہ آپ انکا جواب دے کر بھی امریکی پوزیشن صاف کر سکیں۔
 
صدر اوبامہ Illuminati کا ایک اور مہرہ ہے۔ میرا نہیں خیال کوئی بھی امریکی صدر خود مختار فیصلے کر سکتا ہے۔
 
گرائیں

محفلین
جند اللہ جيسی تنظيم کی مالی امداد امريکی صدر کے صدارتی حکم نامے کے علاوہ کانگريس کے علم ميں لائے بغير ممکن نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

اور آپ ان روابط کے بارے میں کیا کہتے ہیں جن میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے ایک خفیہ پروگرام کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کیا ہوا تھا؟

ملاحظہ ہو :
وال سٹریٹ جرنل کا یہ مضمون۔

The revelations about the CIA and its post-9/11 activities have emerged amid a renewed fight between the agency and congressional Democrats. Last week, seven Democratic lawmakers on the House Intelligence Committee released a letter that talked about the CIA effort, which they said Mr. Panetta acknowledged hadn't been properly vetted with Congress. CIA officials had brought the matter to Mr. Panetta's attention and had recommended he inform Congress.
either Mr. Panetta nor the lawmakers provided details. Mr. Panetta quashed the CIA effort after learning about it June 23.

The battle is part of a long-running tug of war between the executive branch and the legislature about how to oversee the activities of the country's intelligence services and how extensively the CIA should brief Congress. In recent years, in the light of revelations over CIA secret prisons and harsh interrogation techniques, Congress has pushed for greater oversight. The Obama administration, much like its predecessor, is resisting any moves in that direction.

یہ بھی ملاحظہ ہو۔

How long does it take for the CIA to declare an operation infeasible? In the case of stealth assassinations of al Qaeda leaders, more than seven years did not suffice. As it turns out, the initiative's label as "sporadic" and "embryonic" is what justified it being kept secret from Congress

http://digg.com/world_news/CIA_s_Secret_Plan_Revealed

http://www.startribune.com/nation/50617842.html?elr=KArksLckD8EQDUoaEyqyP4O:DW3ckUiD3aPc:_Yyc:aUUF

میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی ان روابط کو سازشی تھیوری کہہ کر نظر انداز کرنے کی کوشش نہ کریں۔
 
گرائیں

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ جنداللہ نامی گروپ کے اقدامات سے امریکی مفادات ہی کو تحفظ ملے گا۔ یہ بات تو بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ آج کل کے حالات میں ایسا کرنے والا کون ہے اور کس کو زیادہ فائدہ ملتا ہے۔ بھلے لوگ مکرتے رہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ايک کالعدم تنظيم کے معروف دہشت گرد سے منسوب بيان سے متعلق سرکاری ٹی وی پر رپورٹ پراپيگينڈے کا ايسا ہتھکنڈہ ہے جسے اکثر استعمال کيا جاتا ہے۔ ماضی ميں اس کی کئ مثاليں موجود ہيں۔ جس شخص کا حوالہ ديا گيا ہے اس کے بيان کو چيلنج کرنے يا اس کی تحقيق و تفتيش کی کوئ صورت نہيں ہے۔ باوجود اس کے کہ اس کا تعلق سرکاری طور پر ايک کالعدم تنظيم سے ہے، اسے سرکاری ٹی وی پر کوريج دی گئ۔ کسی بھی انصاف کی عدالت يا کسی غير جانب دار عالمی تنظيم کو يہ موقع فراہم نہيں کيا گيا کہ وہ اس بيان کی صداقت پر کوئ فيصلہ کر سکے۔

ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ جند اللہ وہی تنظيم ہے جس کا سربراہ کسی زمانے ميں خالد شيخ محمد تھا۔ وہی خالد شيخ محمد جس نے 11 ستمبر 2001 کے واقعات کا منصوبہ تيار کيا تھا۔ امريکہ ايک ايسی تنظيم کو فنڈز کيوں فراہم کرے گا جس کا ليڈر کئ بلين ڈالرز اور ہزاروں امريکی شہريوں کی ہلاکت کا سبب بنا؟ اس مفروضے کو منطق کی کسوٹی پر پرکھنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ جند اللہ تنظيم مارچ 2006 ميں کراچی ميں امريکی قونصل خانے ميں بم دھماکے کی ذمہ دار تھی جس ميں ايک امريکی سفارت کار کی ہلاکت ہوئ تھی۔ يہ دھماکہ صدر بش کے دورۂ پاکستان کے موقع پر کيا گيا تھا۔

سال 2003 ميں مصر کی حکومت نے جند اللہ تنظیم کے 43 افراد کو گرفتار کر کے فوجی عدالت ميں ان پر مقدمہ چلايا تھا کيونکہ وہ مصر ميں ايسی عمارتوں پر دہشت گردی کے منصوبے تيار کر رہے تھے جہاں مغربی غير ملکی کام کرتے ہيں۔

جنوری 27 2004 کو اسپين بم دھماکوں سے دو ماہ اور برطانيہ ميں دہشت گردی سے 18 ماہ قبل مصر کے صحافی حصام الحملوی نے ان "فری لانس جہاديوں" کی طرف توجہ دلائ تھی جو امريکہ اور اسرائيل کی پاليسيوں کے خلاف جہاد پر آمادہ تھے۔ ان کے کالم کا عنوان "کروسيڈرز بمقابلہ جند اللہ " تھا۔

اگرچہ جند اللہ ايران کے اندر دہشت گردی کی کاروائيوں ميں ملوث ہو سکتی ہے ليکن يہ بھی درست ہے کہ جند اللہ امريکہ کے لیے نرم گوشہ نہيں رکھتی۔ يہ بات اس تنظيم نے دنيا بھر ميں اپنے بيانات اور اعمال سے متعدد بار ثابت کی ہے۔

جند اللہ جيسی تنظيم کی مالی امداد امريکی صدر کے صدارتی حکم نامے کے علاوہ کانگريس کے علم ميں لائے بغير ممکن نہيں ہے۔ اس ضمن ميں صدر اوبامہ نے بذات خود ان الزامات کی سختی سے ترديد کی ہے اور يہ واضح کيا ہے کہ ايران کے مستقبل کے حوالے سے فيصلے کا اختيار بہرحال ان کی عوام کے ہاتھ ميں ہے اور امريکہ ايران کی خود مختاری کا احترام کرے گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

فواد صاحب،
ذیل میں میں ایک اور خبر کا لنک دے رہی ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی پہلی پوسٹ کے تناظر میں اس پر تبصرہ کریں۔

http://www.telegraph.co.uk/news/wor...ainst-iran.html

by tim shipman in washington
published: 12:01am bst 27 may 2007

president george w bush has given the cia approval to launch covert "black" operations to achieve regime change in iran, intelligence sources have revealed.

Mr bush has signed an official document endorsing cia plans for a propaganda and disinformation campaign intended to destabilise, and eventually topple, the theocratic rule of the mullahs.

Under the plan, pressure will be brought to bear on the iranian economy by manipulating the country's currency and international financial transactions.

Details have also emerged of a covert scheme to sabotage the iranian nuclear programme, which united nations nuclear watchdogs said last week could lead to a bomb within three years.

Security officials in washington have disclosed that teheran has been sold defective parts on the black market in a bid to delay and disrupt its uranium enrichment programme, the precursor to building a nuclear weapon.

A security source in the us told the sunday telegraph that the presidential directive, known as a "non-lethal presidential finding", would give the cia the right to collect intelligence on home soil, an area that is usually the preserve of the fbi, from the many iranian exiles and emigrés within the us.

"iranians in america have links with their families at home, and they are a good two-way source of information," he said.

The cia will also be allowed to supply communications equipment which would enable opposition groups in iran to work together and bypass internet censorship by the clerical regime.

The plans, which significantly increase american pressure on iran, were leaked just days before a meeting in iraq tomorrow between the us ambassador, ryan crocker, and his iranian counterpart.

Tensions have been raised by iran's seizure of what the us regards as a series of "hostages" in recent weeks. Three academics who hold dual iranian-american citizenship are being held, accused of working to undermine the iranian government or of spying.

An iranian-american reporter with radio free europe, who was visiting iran, has had her passport seized. Another iranian american, businessman ali shakeri, was believed to have been detained as he tried to leave teheran last week.

The us responded with a show of force by the navy, sending nine warships, including two aircraft carriers, into the persian gulf.

Authorisation of the new cia mission, which will not be allowed to use lethal force, appears to suggest that president bush has, for the time being, ruled out military action against iran.

Bruce riedel, until six months ago the senior cia official who dealt with iran, said: "vice-president [dick] cheney helped to lead the side favouring a military strike, but i think they have concluded that a military strike has more downsides than upsides."

however, the cia is giving arms-length support, supplying money and weapons, to an iranian militant group, jundullah, which has conducted raids into iran from bases in pakistan.

iranian officials say they captured 10 members of jundullah last weekend, carrying $500,000 in cash along with "maps of sensitive areas" and "modern spy equipment".

Mark fitzpatrick, a former senior state department official now with the international institute for strategic studies, said industrial sabotage was the favoured way to combat iran's nuclear programme "without military action, without fingerprints on the operation."

he added: "one way to sabotage a programme is to make minor modifications in some of the components iran obtains on the black market."

components and blueprints obtained by iranian intelligence agents in europe, and shipped home using the diplomatic bag from the iranian consulate in frankfurt, have been blamed for an explosion that destroyed 50 nuclear centrifuges at the natanz nuclear plant last year.

The white house national security council and cia refused to comment on intelligence matters.
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

صدر اوبامہ Illuminati کا ایک اور مہرہ ہے۔ میرا نہیں خیال کوئی بھی امریکی صدر خود مختار فیصلے کر سکتا ہے۔

انٹرنيٹ جيسے آزاد ميڈيا پر کسی بھی عالمی ليڈر کے بارے ميں ہر کوئ رائے زنی کر سکتا ہے۔ امريکی صدر بھی اسی زمرے ميں آتے ہيں۔

اہم بات يہ ہے کہ انھيں 300 ملين امريکی باشندوں نے اپنے ليڈر کی حيثيت سے منتخب کيا ہے۔ ان کی زندگی کے ہر پہلو اور ہر ايشو کے بارے ميں ان کے نقطہ نظر پر انتخابی مہم کے دوران بحث و مباحثہ اور ہر سطح پر تحقيق کی گئ۔

ان کے بارے ميں کوئ رائے قائم کرنے کا درست پيمانہ اگلے چار سالوں کے دوران ان کے اقدامات ہونے چاہيے نہ کہ انٹرنيٹ پر کچھ افراد کی جانب سے عائد کردہ بے بنياد اور بے سروپا الزامات اور قياس آرائياں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اور آپ ان روابط کے بارے میں کیا کہتے ہیں جن میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے ایک خفیہ پروگرام کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کیا ہوا تھا؟

سی – آئ – اے کی کاروائياں اور اس ضمن ميں کانگريس کی مکمل آگاہی کے حوالے سے ميں نے جو بات کی تھی وہ امريکہ ميں طرز حکومت اور آئين ميں درج قواعد کے عين مطابق ہے۔ ليکن اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ اس ضمن ميں اسپيکر سميت کانگريس کے ارکان اپنی آزادانہ رائے يا متضاد نقطہ نظر کا اظہار نہيں کر سکتے۔ بہرحال قريب 500 کے لگ بھگ افراد کانگريس ميں خدمات انجام دے رہے ہيں۔

کانگريس کے اراکين کی جانب سے يہ سوال، تحقيق اور تفتيش کرنا کہ آيا سی – آئ – اے نے قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات اٹھائے ہيں يا نہيں، ميرا نقطہ نظر ثابت کرتا ہے۔ ميں نے يہ کبھی دعوی نہيں کيا کہ امريکہ ميں نظام مکمل اور غلطيوں سے پاک ہے۔ ليکن کوئ بھی قانون سے بالاتر نہيں اور احتساب کا شفاف نظام موجود ہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ سوالات اٹھائے گئے ہيں اور مختلف آراء کا اظہار بھی کيا گيا ہے۔ يہ ايک مسلسل عمل کا حصہ ہے جو اس بات کو يقينی بناتا ہے کہ تمام تر اقدامات قانون کے دائرے ميں رہ کر اٹھائے جائيں۔

ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ سی – آئ – اے کی جانب سے کانگريس کو مکمل طور پر آگاہ کيا گيا تھا يا نہيں، اس وقت ايک شديد اور اہم بحث کا موضوع ہے اور اس ضمن ميں مزيد جاننے کی ضرورت ہے۔

http://www.eyeblast.tv/public/video.aspx?v=ydaG6UIrnz

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
گرائیں

محفلین
ان سب باتوں سے قطع نظر ، آپ یہ بات گول کر گئے، فواد ، کہ سی آئی اے کے ان ذمہ دار افراد کے بارے میں کیا کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات تو طے ہے کہ بتایا نہیں گیا تھا، ورنہ اس پروگرام کا انکشاف ہوتے ہی مسٹر پانیٹا کیوں اس کو بند کر دیتے؟

باقی آپ نے ہماری بات کبھی ماننی نہیں۔ اللہ اللہ خیر صلا۔

ایک ہم ہیں جو دیوار سے سر ٹکرائے جا رہے ہیں۔
ایک وہ ہیں جو دروازے سے گزر جاتے ہیں ۔۔ :grin:
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

فواد صاحب،
ذیل میں میں ایک اور خبر کا لنک دے رہی ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی پہلی پوسٹ کے تناظر میں اس پر تبصرہ کریں۔

ميرے ليے يہ امر خاصا دلچسپ ہے کہ جب يہی مغربی صحافی پاکستان ميں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ يا پاکستان کے ايٹمی اساسوں کی سيکورٹی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہيں تو انھيں "مغربی پراپيگينڈہ" اور امريکی حکومت کے ايما پر پاکستان پر دباؤ کی حکمت عملی قرار ديا جاتا ہے۔

جب آپ نجی اخبارات میں کسی صحافی کے ذاتی حيثيت ميں لکھے گئے کالم کو اپنے نقطہ نظر کے ثبوت کے طور پر ريفرنس کرتے ہیں تو يہ ضروری ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ ليا جائے کيا سورسز يا ثبوت پيش کيے گئے ہيں۔ اکثر اوقات ذرائع يا سورس کا نام ہی ظاہر نہيں کيا جاتا يا پھر وہ معتبر اور قابل اعتبار نہيں ہوتے۔ يہ فرق کرنا بھی ضروری ہے کہ صحافی کون سی بات اپنے ذاتی تجزيے کے طور پر لکھ رہا ہے اور کس بات کو وہ بيانات اور سورس سے اختراح شدہ معنی کی روشنی ميں آپ کے سامنے پيش کر رہا ہے۔

جن سطروں کی جانب آپ نے توجہ دلائ ہے، وہ بروس رائيڈيل کے بيان کا حصہ نہيں ہيں بلکہ ان کی بيان کے تناظر میں صحافی کا اپنا تجزيہ ہے۔ حقيقت يہ ہے کہ بروس رائيڈيل نے اس بات کی نشاندہی کی تھی فوجی کاروائ کے نقصانات زيادہ ہيں ليکن صحافی نے ان کے بيان ميں اپنے تخليق کردہ نظريے کی روشنی ميں اضافہ کر ديا۔

يہ ايک غير منطقی اور ناقابل فہم مفروضہ ہے کہ سی – آئ – اے کے افسران ايک صحافی کے ساتھ ايسے آپريشن کے حوالے سے بات چيت کريں گے جو اتنا خفيہ اور اہم ہے کہ اس کے بارے ميں کانگريس بھی مکمل طور پر لاعلم ہے۔

امريکی حکومت نے جند اللہ نامی تنظيم کو امداد فراہم نہيں کی اور اس ضمن ميں اس کالم کی بنياد شواہد نہيں بلکہ ذاتی تجزيے اور اخذ شدہ نتائج ہيں۔

مسئلہ یہ ہے کہ انھی صحافیوں کے نجی حیثیت میں لکھے گئے بعض کالمز کو مسلمانوں کے خلاف کھلے عام مغربی میڈیا ہی استعمال کرتا ہے۔ روپرٹ مرڈوک کافی طاقتور انسان ہے۔۔

رہ گئی بات صحافیوں کے کالمز کی کریڈیبیلیٹی کی ، تو میں آپ سے متفق ہوں ، بلکہ میں نے کئی مغربی صحافیوں کے بارے میں پڑھا ہے کہ انھوں نے کافی رپورٹس گھر بیٹھے لکھی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک مثال میں دینا چاہتا ہوں مگر وقت کی کمی کے باعث گوگل سے ڈھونڈ کر نہیں دے سکتا، ایک صحافی کا سہ ہے جس نے فلسطین میں آباد ہونے والی یہودی خاندان کی مشکلات پر ایک مضمون لکھا تھا اور غالبااسے پلٹزر پرائز ملا تھا۔ یہ تو بعد میں پتہ چلا کہ اتنا پر اثر مضمون جس کی بنیاد پر اس نے اپناکیریر بنایا تھا، گھر بیٹھے لکھا گیا تھا۔

جتنا صٹیٹ کنٹرولڈ میڈیا مغربی ممالک میں ہے اتنا تو کہیں نظر نہیں آتا۔ یہ اور بات ہے عوام کو امریکن آئڈل جیسے فضول پروگراموں میں الجھا دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کی خرابیاں اپنی جگہ پر، مگر مسلمان اتنے بھی برے نہیں جتنا کہ مغربی میڈیا دکھاتا ہے۔

کہنے کو تو بہت کچھ ہے مگر آپ نے مان کر ہی نہیں دینا۔
 
دلچسپ بات يہ ہے کہ پاکستانی ميڈيا ميں امريکہ پر تنقيد کے ليے کسی بيان، دستاويزی فلم يا حالات حاضرہ کے حوالے سے جو مواد استعمال کيا جاتا ہے وہ عام طور پر اسی "جانب دار اور يک طرفہ" امريکی ميڈيا ہی سے حاصل کيا جاتا ہے۔

اس کے مقابلے ميں آپ کو امريکی ميڈيا سے ايسی بے شمار مثاليں دے سکتا ہوں جہاں امريکی حکومت پر بے دريخ تنقيد کی جاتی ہے۔ محض چند ہفتے قبل ميں نے شکاگو کے ايک ريڈيو پروگرام ميں مشہور پاکستانی تجزيہ نگار زيد حامد کی گفتگو سنی جو آزادی کے ساتھ امريکی کے "نيو ورلڈ آرڈر" کے حوالے سے "سازشوں" کا ذکر رہے تھے۔

کيا آپ پاکستانی ميڈيا پر امريکہ کی خارجہ پاليسی کی حمايت يا اس کے دفاع کا تصور کر سکتے ہيں؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
arifkarim

معطل
اس کے مقابلے ميں آپ کو امريکی ميڈيا سے ايسی بے شمار مثاليں دے سکتا ہوں جہاں امريکی حکومت پر بے دريخ تنقيد کی جاتی ہے۔ محض چند ہفتے قبل ميں نے شکاگو کے ايک ريڈيو پروگرام ميں مشہور پاکستانی تجزيہ نگار زيد حامد کی گفتگو سنی جو آزادی کے ساتھ امريکی کے "نيو ورلڈ آرڈر" کے حوالے سے "سازشوں" کا ذکر رہے تھے۔

آپکی درست ہے کہ مغربی میڈیا ایک حد تک آزاد ہے اور لوگ وہاں ہر چیز کھلے عام بیان کر سکتے ہیں۔ مگر کھل کر بات کہہ ڈالنے سے حالات بدلہ نہیں کرتے۔ بُش حکومت پر ہونے والی بھرپور تنقید کے باوجود بش صاحب ابھی تک آزاد زندگی گزار رہے ہیں اور انکی قائم کردہ پالیسیز پر آجکل بھی عمل ہو رہا ہے۔
جہاں تک New World Order کا سوال ہے تو اسکے متعلق یہی کہوں گا کہ پیشتر امریکی عوام کو اس قسم کے موضوعات سے بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے۔ کیونکہ امریکی نئی نسل ایک آزاد خیال معاشرہ میں نہیں بلکہ mass media کی نگرانی میں جوان ہوئی ہے۔ اور ویسے بھی وہ ٹی وی چینلز ، اخبارات و رسائل جن پر New World Order کے بارہ میں اگر بتایا جائے تو انقلاب کی توقع ممکن ہے، یہ سب بھی اسی آرڈر کو قائم کرنے والے ہی چلا رہے ہیں۔ یوں سچ کبھی بھی اکثریت تک نہیں پہنچ سکتا۔ نتیجہ:
Our Society Is A Result Of MASS DECEPTION! :grin:
 
Top