جنرل راحیل شریف نے مقدس فوج کی قیادت سنبھال لی

پاکستان کے عوام کو مبارک ہو کہ زمانہ موجود و ماضی کی بے مثال فوج کی قیادت جناب جنرل راحیل شریف نے سنبھال لی ہے۔
اب دشمن اسلام کے دانت کھٹے ہونگے۔
پاکستان کے لیے اعزاز ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ فعل جنرل راحیل شریف کا پاکستانی سیاست میں "اِن" رہنے یا رکھنے کے لیے ایک قدم ہو سکتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی آرمی چیف ، "چیف"تب تک ہے جب تک چیف ہے۔ ریٹائر ہوتے ہی وہ گمنام تو چاہے نہ ہوں لیکن بے عمل اور بے ضرر ضرور ہو جاتے ہیں اور جب تک سیاست میں آنے کے لیے دو سال کا عرصہ گزرتا ہے تو وہ صرف تاریخ ہی رہ جاتے ہیں۔ جنرل صاحب کو ایکٹو رکھنے کے لیے یہ ایک قدم ہو سکتا ہے۔
 
پوری اسلامی فوج کی سربراہی خود اس فوج کا اثر بھی بڑھائے گا میرے خیال میں یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
ترکی ملائشیا جیسے ملک شامل ہیں
میرا نہیں خیال کہ صرف سیاست ہے۔ یہ پاکستان کے اتحاد میں شمولیت کا ایک طریقہ ہے
 
اس فوج کے مقاصد ابھی تک واضح نہیں.

عمرشریف پاکستانی مزاحیہ اداکار کے ٹوئٹر

Umer Sharif@umersharef Jan 5
راحیل شریف سے ریال شریف تک کا سفر۔۔۔۔​
Translate from Urdu
عمر شریف کئی دفعہ اپنے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انکار کر چکا ہے. یہ فیک اکاؤنٹ ہے.
 
محمد وارث

لائبریرین
پوری اسلامی فوج کی سربراہی خود اس فوج کا اثر بھی بڑھائے گا میرے خیال میں یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
ترکی ملائشیا جیسے ملک شامل ہیں
میرا نہیں خیال کہ صرف سیاست ہے۔ یہ پاکستان کے اتحاد میں شمولیت کا ایک طریقہ ہے
خان صاحب، سیالکوٹ میں ایک ایسوسی ایشن تھی، سیالکوٹ کے کوئی پچیس تیس فیکڑی مالکان اس کے ڈائریکٹر تھے، ایک ریٹائرڈ میجر صاحب سیکرٹری جنرل تھے۔ دوسری فیکڑیوں کی بنسبت ڈائریکٹر والی فیکڑیوں کے کام جلدی ہوتے تھے، میں بھی اپنے باس کی وجہ سے کرواتا تھا۔ ایک دن کہیں کچھ مسئلہ ہوا تو میں نے میجر صاحب سے بات کی، کہنے لگے وارث صاحب یہاں اگر کسی عورت کے دو خصم ہوں تو وہ پاگل ہو جائے، میرے تو پچیس تیس خصم ہیں، میری حالت سوچیں ذرا۔

پاکستانی چیف آل ان آل ہوتا ہے، یہاں تو جنرل صاحب شاید اتنے بادشاہوں اور شہزادوں کی مرضی کے بغیر مکھی بھی نہ مار سکیں گے۔یہ بس اعزاز ہی ہے، اصل پلان شاید کچھ اور ہے۔ وزیر اعظم حسین شہید سہروردی نے ایسی ہی کسی صورتحال کے بارے میں کہا تھا کہ زیرو جمع زیرو جمع زیرو جمع زیرو بہرحال زیرو ہی ہوتا ہے۔
 
اصل پلان یہ ہے کہ یہ پاکستان کی شرکت کا اعلان ہے
 
Top