جنرل زرداری کی شان میں

راشد احمد

محفلین
general_zardari.jpg


ملک و قوم سے غداری
جنرل زرداری جنرل زرداری
قوم کی دولت ہے تہماری
جنرل زرداری جنرل زرداری

بندکردو بجلی، بندکرودو پانی
لٹیروں کی ہر بات تم نے مانی
کرو عوام کے ساتھ کاروکاری
جنرل زرداری، جنرل زرداری

غریب عوام کو نہ جینے دینا
خوشی کے گھونٹ نہ پینے دینا
کردو حکم یہ فوری جاری
جنرل زرداری، جنرل زرداری

مشرف کی وردی اتر گئی
ضیاالحق کی وردی اترگئی
وردی اتارنے کی اب تمہاری باری
جنرل زرداری، جنرل زرداری

غریب عوام کو بھوکا سلایا
ان کو غربت کا تحفہ دلایا
تیری فوج ہے کاروباری
جنرل زرداری، جنرل زرداری

تم نے ملک کا مارا ستیاناس
امریکہ کی ہے تم کو شاباش
ماردو نوجوان نسل ساری
جنرل زرداری، جنرل زرداری

دیتے ہو جن کو ہلال پاکستان
نہیں ہوں گے تیرے پاسبان
عوام کرے گی تم پہ جوتا ماری
جنرل زرداری، جنرل زرداری​

شاعر: بندہ ناچیز خود
 
Top