جنرل ضیا کے خواب کی تعبیر

زرقا مفتی

محفلین
x42394_29670354.jpg.pagespeed.ic.kN2vu6eljK.jpg
 
arifkarim

معطل
بکواس مضمون! جنرل ضیاء الحق بیچارے کا کیا قصور تھا؟ اسکو ملکی افواج کا سربراہ جس عقل سلیم رکھنے والے حکیم لقمان نے بنایا تھا، اصل قومی مجرم تو وہ تھا۔ باقی سب محض ڈھکوسلے ہیں۔ ضیاءالحق بالکل درست کہتا تھا کہ پاکستان کا اصل کینسر قادیانی جماعت ہیں۔ یہ سنی، دیوبندی، اہل حدیث، طالبان وغیرہ تو اصل مسلمان ہیں اور جنتی ہیں :)
 
arifkarim

معطل
ویسے قادیانی کینسر ہیں ضیا نے نہیں کہا تھا۔ کوئی حوالہ؟
میرے خیال میں یہ کسی نے بھی نہیں کہا تھا

Qadiyaniat is like cancer for Muslim World. Through different measures, the Pakistani government is trying to remove this cancer. The Muslims of South Asia should be proud of it that they have unveiled the false Prophet Hood of Mirza Qadiyani and made the world aware of his fraud and deception. The faith in the seal of Prophet Hood is not only a basic part of Islam but also a universal message for the completion of God’s religion and His blessing”.

Discussing the promulgation of the ordinance concerning the Qadiyanies, General Zia-ul-Haq said, “This ordinance has brought about good results and it will help in creating a Muslim society. By enforcing the ordinance concerning the Qadiyanies, the government has shown its will not only to restore the glory of Islam but also to root out the evils in society. The real danger we are facing is from there double-faced Qadiyanies who are among us in the guise of Muslims.
http://antiqadiani.blogspot.com/2006/09/opinion-and-verdicts-of-politicions.html
آپ کوشش کر کے کسی "صاف شفاف پارلیمانی ملک" میں پیدا کیوں نہیں ہو گئے؟
کوشش کی تھی پر داؤ نہیں لگا :)

اب تو کسی نے کہہ دیا نا؟
اور غلط بھی نہیں کہا۔
جی جیسے دیگر ضیاء الحق کی باقیات پاکستان کے حق میں بالکل صحیح ثابت ہوئیں۔ فی الحال طالبان اور افغانوں بھگت لیں۔ پھر باقی باقیات پر بات چیت کر لیتے ہیں :)

پیدا ہونا ان کے اختیار میں نہیں تھا
مگر ہجرت کرکے صاف و شفاف پارلیمانی ملک جانا تو ا ختیار میں تھا
جی اور وہی کرنا پڑا مجبوراً :(

کینسر تو نہیں کہا شاید۔ بلکہ غیرمسلم تو پاکستانی پارلیمان سے متفقہ طور پر قراد دیا جاچکا ہے
کینسر ہی کہا تھا۔ اوپر ربط دیکھیں۔ پاکستانی پارلیمان کو یہ اختیار کسنے دیا کہ کسی مذہبی گروہ کو مسلم یا غیر مسلم ثابت کرتی پھرے؟ تمام حکومت اللہ کی والی قرار داد مقاصد کا تو بیڑا غرق کر دیا بھٹو کے آئین نے :)
 
اوشو

لائبریرین
پیدا ہونا ان کے اختیار میں نہیں تھا

جیسے پاکستان اور اسلام کے بارے میں ہر وقت منفی بات نہ کرنا اور کچھ مثبت سوچنا ان کے اختیار میں نہیں۔

مگر ہجرت کرکے صاف و شفاف پارلیمانی ملک جانا تو ا ختیار میں تھا

تو پھر اس دھاندلی شدہ پارلیمانی ملک میں کیا جھک مارنے آتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
جیسے پاکستان اور اسلام کے بارے میں ہر وقت منفی بات نہ کرنا اور کچھ مثبت سوچنا ان کے اختیار میں نہیں۔
مثبت سوچ سوچ کر ہی تو ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور طالبان جیسے شدت پسند مذہبی گروہ اس ملک کی رگ رگ پر قابض ہیں۔ جن سے بچاؤ کیلئے بحریہ ٹاؤن، ڈیفنس ہاؤسنگ، عسکری ہاؤسنگ جیسی بڑی بڑی امراء پسند نو آبادیاں بہت تیزی کیساتھ وجود میں آرہی ہیں۔ ان ایلیٹ مقامات تک رسائی پاکستانی 1 فیصد آبادی کو بھی نہیں :( اس سے "مثبت" اور "اسلامی" بات اور کیا ہوگی؟ ایک ہی ملک میں اتنی بڑی طبقاتی تفریق دیکھ کر بھی میں مثبت باتیں کیسے کروں؟

تو پھر اس دھاندلی شدہ پارلیمانی ملک میں کیا جھک مارنے آتے ہیں؟
پیدائشی مجبوری :(
 
اوشو

لائبریرین

پھر تصحیح کریں اور پورا لکھیں۔ صرف پاکستان کے لیے کینسر قرار نہیں دیا ۔ مسلم دنیا کے لیے کینسر قرار دیا آپ کے دئیے گئے لنک کے مطابق۔
Qadiyaniat is like cancer for Muslim World.

کوشش کی تھی پر داؤ نہیں لگا :)

اگلے جنم میں کوشش کر لیجیے گا :)
ویسے بقول ایچ اے خان یہ آپ کے اختیار میں نہیں تھا۔ کسی اور کے اختیار میں تو تھا۔ وہ کچھ کر دیکھتے :)

جی جیسے دیگر ضیاء الحق کی باقیات پاکستان کے حق میں بالکل صحیح ثابت ہوئیں۔ فی الحال طالبان اور افغانوں بھگت لیں۔ پھر باقی باقیات پر بات چیت کر لیتے ہیں :)

فورم پر بات طالبان ہی کے بارے میں ہی چل رہی تھی۔ قادیانیت کی شرلی آپ نے چھوڑی۔

جی اور وہی کرنا پڑا مجبوراً :(

امید ہے آئندہ یہ مجبوری نہیں رہے گی :)

کینسر ہی کہا تھا۔ اوپر ربط دیکھیں۔ پاکستانی پارلیمان کو یہ اختیار کسنے دیا کہ کسی مذہبی گروہ کو مسلم یا غیر مسلم ثابت کرتی پھرے؟ تمام حکومت اللہ کی والی قرار داد مقاصد کا تو بیڑا غرق کر دیا بھٹو کے آئین نے :)

بھٹو کے آئین میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے علاوہ کس چیز کو بیڑہ غرق کرنا کہہ رہے ہیں؟
 
اوشو

لائبریرین
مثبت سوچ سوچ کر ہی تو ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے

یعنی جن ملکوں نے ترقی کی وہ "منفی سوچ" کی وجہ سے کی؟

طالبان جیسے شدت پسند مذہبی گروہ اس ملک کی رگ رگ پر قابض ہیں۔

کسی حد تک متفق
رگ رگ پر نہیں خیر دکھتی رگ پر کہا جا سکتا ہے۔

جن سے بچاؤ کیلئے بحریہ ٹاؤن، ڈیفنس ہاؤسنگ، عسکری ہاؤسنگ جیسی بڑی بڑی امراء پسند نو آبادیاں بہت تیزی کیساتھ وجود میں آرہی ہیں۔ ان ایلیٹ مقامات تک رسائی پاکستانی 1 فیصد آبادی کو بھی نہیں :(

کیا دہشت گردی کے علاوہ اور کوئی وجوہات نہیں ہیں؟ویسے ہر ملک میں ایلیٹ کلاس کالونیز موجود ہوتی ہیں۔ جہاں عوام الناس کو رسائی نہیں ہوتی۔

یک ہی ملک میں اتنی بڑی طبقاتی تفریق

کیا یہ تفریق صرف پاکستان میں نظر آتی ہے۔ یا یہ طبقاتی تفریق ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود ہے۔

میں مثبت باتیں کیسے کروں؟

جہاں دیگر مجبوریاں گنوائی ہیں اس کو بھی پیدائشی مجبوری کے کھاتے میں ڈال دیں۔ :)

سیلف میڈ انسان کے لیے کوئی مجبوری نہیں ہوتی۔
 
arifkarim

معطل
پھر تصحیح کریں اور پورا لکھیں۔ صرف پاکستان کے لیے کینسر قرار نہیں دیا ۔ مسلم دنیا کے لیے کینسر قرار دیا آپ کے دئیے گئے لنک کے مطابق۔
Qadiyaniat is like cancer for Muslim World
تو کیا پاکستان مسلم دنیا میں نہیں آتا؟ :)

اگلے جنم میں کوشش کر لیجیے گا :)
ویسے بقول ایچ اے خان یہ آپ کے اختیار میں نہیں تھا۔ کسی اور کے اختیار میں تو تھا۔ وہ کچھ کر دیکھتے :)
جی میرے اختیار میں تو نہیں تھا۔ اسی لئے تو کہا کہ مجبوری تھی :)

فورم پر بات طالبان ہی کے بارے میں ہی چل رہی تھی۔ قادیانیت کی شرلی آپ نے چھوڑی۔
قادیانیوں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں اپنے آپ کو "صحیح" مسلمان تصور کرتے ہیں جبکہ دھاندلی شدہ پارلیمان کے مطابق ہیں نہیں۔ البتہ تمام تر آئینی قوانین صرف قادیاینیوں کیخلاف پاس کئے گئے ہیں۔ طالبان اپنے آپ کو مسلمان کہلوا سکتے ہیں، اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں، وہاں آزادی کیساتھ عبادت کر سکتے ہیں، اپنے تکفیری اور دہشت شدہ مذہب کا کھلے عام پرچار کر سکتے ہیں مگر یہی کام قادیانی آئینی طور پر نہیں کر سکتے۔ جبکہ دونوں مذہبی گروہ پارلیمان کے مطابق غیر مسلم ہیں۔ البتہ پابندیاں صرف ایک گروہ کیخلاف ہیں۔ اب کچھ سمجھ آئی یا پہلی بھی گئی؟ :)

امید ہے آئندہ یہ مجبوری نہیں رہے گی :)
انشاءاللہ شہید، نہیں ہوگی :)

بھٹو کے آئین میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے علاوہ کس چیز کو بیڑہ غرق کرنا کہہ رہے ہیں؟

جمہوری پارلیمان نظام کی بنیاد یعنی صاف و شفاف الیکشن بھٹو کے آئین پر عمل درآمد کرنے کے بعد ناممکن ہو گئے۔ 1977 کے بعد سے لیکر 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی اسی نظام کے تحت کی گئی جسے حکیم لقمان عرف بھٹو صاحب چھوڑ کر گئے تھے۔
 
arifkarim

معطل
یعنی جن ملکوں نے ترقی کی وہ "منفی سوچ" کی وجہ سے کی؟
منفی نہیں، بلا امتیاز تنقید کی وجہ سے۔ اور کسی بھی موضوع زندگی کو بالائے تنقید نہ رکھ کر یہ ترقی حاصل کی۔

کیا دہشت گردی کے علاوہ اور کوئی وجوہات نہیں ہیں؟ویسے ہر ملک میں ایلیٹ کلاس کالونیز موجود ہوتی ہیں۔ جہاں عوام الناس کو رسائی نہیں ہوتی۔
دہشتگردی، بجلی گیس جیسے دائمی مسائل سے چھٹارا صرف ملک چھوڑ کر یا ان بند کالونیوں میں پناہ گزین ہو کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کیا یہ تفریق صرف پاکستان میں نظر آتی ہے۔ یا یہ طبقاتی تفریق ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود ہے۔
دیگر ممالک جیسے امریکہ، روس وغیرہ میں بھی یہی سرمایہ دارانہ طبقاتی نظام عام ہے اور زمین میں فساد کی جڑ ہے۔
 
کوشش کی تھی پر داؤ نہیں لگا :)

جی جیسے دیگر ضیاء الحق کی باقیات پاکستان کے حق میں بالکل صحیح ثابت ہوئیں۔ فی الحال طالبان اور افغانوں بھگت لیں۔ پھر باقی باقیات پر بات چیت کر لیتے ہیں :)

جی اور وہی کرنا پڑا مجبوراً :(

کینسر ہی کہا تھا۔ اوپر ربط دیکھیں۔ پاکستانی پارلیمان کو یہ اختیار کسنے دیا کہ کسی مذہبی گروہ کو مسلم یا غیر مسلم ثابت کرتی پھرے؟ تمام حکومت اللہ کی والی قرار داد مقاصد کا تو بیڑا غرق کر دیا بھٹو کے آئین نے :)

ضیا کاہر کہا غلط بھی نہیں تھا
 
Top