جنسی اسکینڈل: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے استعفے کی دھمکی دیدی

فخرنوید

محفلین
سری نگر…مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام پر مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے ۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر بیگ نے سری نگر کے ایک بدنام جنسی اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسکینڈل میں ملوث لوگوں کے ناموں کی ایک فہرست ہے جس میں عمر عبداللہ کا نام بھی شامل ہیں ۔ عمر عبداللہ نے ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام غلط ہے ۔ اس کے باوجود وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تاکہ اس غلط الزام سے بری ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر کو اپنا استعفیٰ دینے جارہے ہیں ۔ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی لیکن عمر عبداللہ اسمبلی سے چلے گئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ، کافی دن ہوئے کسی جنسی نوعیت کی خبر نہیں آئی تھی آپ کی جانب سے۔ اس خبر کا کوئی سورس ہے یا پھر وہی ۔۔؟ اور اس میں تھمبز اپ والی کونسی بات ہے؟
 

dxbgraphics

محفلین
پتہ ہے کہ بدنام تو ویسے بھی ہیں ثابت ہونے کےبعد سے استعفیٰ دینے سے اچھا ہے کہ فورا مستعفی ہوجائیں
 

عسکری

معطل
تھمز اپ عادت ہے جناب کی کیا کریں مجبوری ہے 25 مر گئے تھمز اپ جنسی سکیندل تھمز اپ ہڑتال تھمز اپ دنگا فساد تھمز اپ :rollingonthefloor:
 

فخرنوید

محفلین
54086_big.jpg


مقبوضہ کشمیر: وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نامنظور
سری نگر: گورنر مقبوضہ کشمیر نے عمر عبداللہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے اپنے اوپر لگائے گئے خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزام کے خلاف مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد وہ احتجاجاًاپنا استعفیٰ لے کر گورنر ہاوٴس چلے گئے جہاں کارکنوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے زبردستی اپنا استعفیٰ گورنر کے حوالے کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے عمر عبداللہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کا کہنا ہے کہ سکس عمر عبداللہ کا نام سترہ ملزمان میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مظفربیگ نے عمر عبداللہ پرخواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام عائد کیاتھا۔ جس پر عمر عبداللہ نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ان پر لگایا گیا الزام جھوٹا ہے اور وہ اس وقت تک وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے جب تک اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو جھوٹا ثابت نہیں کر دیتے۔
 

فخرنوید

محفلین
اگر تھمز اپ کو مسئلہ ہے تو نکال دیں اسے سمائیلیز سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کی خبر آتے ہی سارے اعتراض کھڑے ہو جاتے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
میرے اب تک کے مشاہدے کے مطابق سب سے بے وفا قوم یہ کشمیر کی ہے۔جس کا کھاتے ہیں اسی کو برا بھلا کہتے ہیں۔ پاکستان ان کے لئے معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ لیکن کشمیریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہماری حالت دگر گوں کی ہوئی ہے
 

عسکری

معطل
بحیثیت قوم کسی قوم کو گالی دینا برا بھلا کہنا ایسا ہے جیسے بات کرنے والے کا علم 0% ہو آپ ماشااللہ سے صحافی ہو کیا آپ کو کچھ بھی پتا نہیں کہ آپ ایسی بے تکی بات کر رہے ہو نوید بھائی۔
 

dxbgraphics

محفلین
میرے اب تک کے مشاہدے کے مطابق سب سے بے وفا قوم یہ کشمیر کی ہے۔جس کا کھاتے ہیں اسی کو برا بھلا کہتے ہیں۔ پاکستان ان کے لئے معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ لیکن کشمیریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہماری حالت دگر گوں کی ہوئی ہے

دبئی میں بھی ایک دو افراد دیکھے ہیں جن سے پوچھا جائے آپ کہاں کے ہو تو وہ پاکستان کی بجائے کشمیر کہتے ہیں
 

فخرنوید

محفلین
بحیثیت قوم کسی قوم کو گالی دینا برا بھلا کہنا ایسا ہے جیسے بات کرنے والے کا علم 0% ہو آپ ماشااللہ سے صحافی ہو کیا آپ کو کچھ بھی پتا نہیں کہ آپ ایسی بے تکی بات کر رہے ہو نوید بھائی۔

جناب میں نے تو جو اب تک دیکھا ہے اس میں سچائی ہے۔ آپ کبھی ان پر غور کرو اور تحقیق کرو تو اندازہ ہو تمہیں کیا ہیں یہ۔
 
Top