جنوبی وزیرستان:القاعدہ لیڈر عدنان الشکری جمعہ ہلاک،آرمی چیف کی مبارکباد

جنوبی وزیرستان:القاعدہ لیڈر عدنان الشکری جمعہ ہلاک،آرمی چیف کی مبارکباد
Al-Qaeda-leader-killed-SouthWaziristan-ISPR-Pakistan-Army-zarb-e-azb-south_12-6-2014_167875_l.jpg

spacer.gif

December 06, 2014 - Updated 130 PKT
10 9 1 0
راولپنڈی........جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن میں القاعدہ رہ نما عدنان الشکری جمعہ ہلاک ہو گئے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں آپریشن کیاجس میں القاعدہ کا عدنان الشوکری جمعہ ہلاک ہو گیا۔ عدنان ضرب عضب آپریشن کے بعد جنوبی وزیرستان میں آکرچھپ گیاتھا۔عدنان القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کا انچارج تھا ۔کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔کارروائی میں عدنان کا ایک ساتھی بھی مارا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کا ہر جگہ پر پیچھا کیا جائے گا اوراپنی سرزمین پر ان کا خاتمہ کیا جائے گا،تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=167875
 
عدنان الشکری الجمعہ کی ہلاکت سے پاکستان کے اندر ایک بڑا خطرہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔ عدنان الشکری الجمعہ کی موت القائدہ کے لئے بہت بڑادھچکاہے کیونکہ وہ تنطیم کے اہم آپریشن چلارہے تھے اورالقاعدہ کے لئے اس کامتبادل ڈھونڈنامشکل ہوگا۔ اس سے القائدہ معذور ہو کر رہ گئی ہے۔ القائدہ ایک زہریلے سانپ کی مانند ہے جس کو ختم کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے اور یہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے حق میں بہتر ہے اور ہم پاکستانیوں کو اس کا احساس ہونا چاہئے۔ القائدہ تمام دہشت گردوں کی گرو و استاد ہے اور اس ہی کے ذریعہ پاکستان میں خودکش حملوں کا سلسلہ متعارف ہوا۔ اسلام خود کشی کو حرام قرار دیتا ہے جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانوں کے روپ میں بھیڑیئے ہیں اور ان کاوجود پاکستان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔
 
طالبان نے عدنان الشکری کی ہلاکت کی تصدیق کردی

08 دسمبر 2014 (14:47)

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے بیان کے بعد تحریک طالبان نے فوجی کارروائی میں کمانڈرعدنان الشکری کی دوساتھیوں ہلاکت کی تصدیق کردی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے ایک ای میل میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران القاعدہ کے اہم رہنما شیخ عدنان الشکری جمعہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایاہے کہ مرنیوالوں میں عدنان کا ایک ساتھی اور مقامی سہولت کار بھی شامل ہیں ۔یادرہے کہ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن ضربِ عضب کے بعد عدنان الشکری شمالی وزیرستان سے جنوبی وزیرستان منتقل ہو گیا تھااور خفیہ اطلاع تھی کہ القاعدہ کے رہنما جنوبی وزیرستان میں ایک کمپاو¿نڈ میں پناہ لیے ہوئے ہیں جس کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی گئی۔عدنان الشکری القاعدہ کے مرکزی گروپ کے رکن تھے اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج تھے۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/08-Dec-2014/170812
 
Top