کوئی ان جیو والوں سے یہ نہیں پوچھ رہا کہ اس قسم کے پلانٹڈ پروگرامز کو کن صحافتی اصولوں کی بناء پر جائز قرار دیا جسکتا ہے؟۔۔۔ عوام کو بیوقوف بنا کے جیو۔۔۔
سب دھندا ہے بھائی
مگر بہت گندا ہے ۔۔۔۔
جنات اک مخلوق ہے ۔
جادو ٹونا تعویذات " عملیات " پر استوار ہیں ۔
جنات و موکلات سے ملاقات بات چیت کوئی حیران کن امر نہیں ہے ۔
جو لوگ پابندی سے قران پاک کی تلاوت سے با آواز بلند مشرف ہوتے ہیں ۔
ان سے ان کی ملاقات عام سا امر ہے ۔ وہ ان کے وجود کا بخوبی احساس کرتے ہیں ۔
اور اس مخلوق کی اپنی مرضی پر ان سے ہم کلام بھی ہوتے ہیں ۔
جنات انسانوں کو کیوں ستاتے ہیں ۔ ؟
اکثر بچیاں کیوں اس شکایت کا شکار ہو جاتی ہیں ، ؟
جن کتنا بھی شریر کیوں نہ ہو یہ کبھی انسان کو بلا وجہ نہیں ستاتا ۔
اس ستانے کی بنیاد میں سب سے پہلا درجہ ان کی خوراک کو جان بوجھ کر خراب کرنا ۔
ان کے سکن کے مقام کو جان بوجھ کر ناپاک کرنا خراب کرنا ۔
خواتین کا کچھ ایسے اوقات میں ایسی خوشبوؤں کا استعمال کرنا ۔ جو انسانوں کے لیئے تو خوشگوار ہوتی ہیں ۔
مگر یہ نادیدہ مخلوق اس خوشبو سے تکلیف پاتی ہے ۔ اور غصے و طیش کا شکار ہو کر ستانے لگتی ہے ۔
کیا اس موضوع کو جاری رکھا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟