جنگلی حیات

شمشاد

لائبریرین
view-from-the-top_bald-eagle_alaska.jpg
 
فہیم

لائبریرین
ہممممممممممم

مجھے شیروں کی نسل میں یہی جانور جسے ایشیا میں‌ بنگال ٹائیگر اور سائبریا میں سائبرین ٹائیگر کہا جاتا ہے سب سے زیادہ پسند ہے۔
شیر جتنا طاقتور اور تیندوے جیسا پھرتیلا:hatoff:
 
قیصرانی

شیر جیسا طاقتور؟ شیر شیر جیسا ہی طاقتور ہوتا ہے۔ یہ تو عام سی بات ہوئی۔ کوئی خاص بات کریں نا۔ ویسے اسے روس میں سائیبیرین ٹائیگر کہتے ہیں
 
شیر کی نسل سے ہے لیکن ہے تو ٹائیگر نہ۔ ہاں شیر جتنا طاقتور ضرور ہے۔
ورنہ شیر اور ٹائیگر میں کافی فرق ہے۔ حلیے کے علاوہ بھی۔
جیسے شیر زیادہ تر گروپ بندی کرکے شکار کرتے۔
جبکہ ٹائیگرز میں ایسا نہیں۔
ٹائیگر کوئی صحیح دماغ میں نہیں لیکن کافی اونچی چھلانگ لگاسکتا ہے۔
شیر نہیں لگاسکتا۔

اور سائبیرین کے بارے میں میں‌ نے بھی تو لکھا ہے روس اور سائبریا برابر برابر میں‌ تو ہیں۔
 
فہیم بھائی، ٹائیگر انگریزی میں شیر کو ہی کہتے ہیں۔ شیر سے مراد یہی جانور ہوتا ہے جو تصویر میں ہے۔ افریقہ میں اسی کی نسل کا ایک اور جانور پایا جاتا ہے جسے ببر شیر کہتے ہیں۔ سائبیریا روس کا ہی ایک حصہ ہے۔ شیر اور ببر شیر دونوں ہی اونچی چھلانگیں لگا سکتے ہیں
 
مگر
وہ شکار والا معاملہ
افریقی شیر باقاعدہ گروپ بناکر شکار کھیلتے ہیں۔
جبکہ یہ نہیں۔

اور ببر شیر اونچی چھلانگ نہیں لگاسکتا جہاں تک میری معلومات ہیں

اور اس کو اردو یا ہندی میں شیر نہیں بلکہ شاید باگ کہتے ہیں۔
 
اردو میں شیر ہی ہے، فارسی کے حوالے سے شاید۔ تاہم ہندی میں اسے باگھ کہتے ہوں‌گے۔ گروپ والی بات آپ نے درست کہی۔ چھلانگیں لگانے کے حوالے سے بہت ساری تحاریر موجود ہیں
 
Top