اقتباسات جنگ

یاز

محفلین
جنگ کوئی شطرنج کی بازی نہیں ہوتی۔ کرکٹ نہیں جس میں فاتح کو ورلڈکپ مل جائے۔ ٹینس کا میچ نہیں جس میں ومبلڈن کا چیمپیئن وہ کہلائے جو اپنے حریف کو ہرا دے۔ جنگ صرف جنگ ہوتی ہے۔ جنگ صرف تباہی اور خرابی لاتی ہے۔ اس کے لئے بھی جو سمجھتا ہے کہ وہ جیت گیا اور ہارنے والے کے لئے بھی۔ جنگ نفرت سے پھوٹنے والا ببول ہے جس میں صرف کانٹے نکلتے ہیں۔ یا ایھاالابصار۔ اے آنکھیں رکھنے والو! اور عقل رکھنے والو۔ تمہارے لئے اس میں سیکھنے کو اور سمجھنے کو بہت کچھ ہے۔ پھر تم کیوں امن اور محبت کے بیج نہیں بوتے۔ کیوں دلوں کی زمین کو ہوس سے پاک کر کے قناعت سے آبیاری نہیں کرتے کہ جب پیار کے خوش رنگ پھول کھلیں تو تم کو یہ دنیا بھی جنت ہی محسوس ہو۔

(احمد اقبال کے ناول شکاری سے اقتباس)
 

ربیع م

محفلین
دنیا اور جنت بن جائے یہ ممکن ہی نہیں!
جنگ وجدال اس کائنات کی اٹل حقیقت ہے جس سے راہ فرار اختیار نہیں کیا جا سکتا،البتہ جنہیں سراب کے پیچھے بھاگنے کا شوق ہے وہ یہ راگ الاپ سکتے ہیں۔
جب تک یہ دنیا قائم ہے جنگ بھی قائم رہے گی البتہ انسان کے لئے قابل غور بات یہ ہے کہ وہ فریق حق کے ساتھ ہے یا باطل کے ساتھ ۔
 
Top