یاز

محفلین
لگتا ہے کہ اس دفعہ اجتماعی طور پہ ممتاز قادری بننے کی کوشش ہوئی ہے۔ مقامِ شکر ہے کہ یہ سب ایئرپورٹ کی حدود میں ہوا ہے۔ باہر ہوا ہوتا تو کوئی گولی ڈال کے غازی شازی بن جاتا۔ اور یہ قوم پھر سے دو پہ تقسیم ہو جاتی۔ (جیسا کہ یہ ہر واقعے کے بعد ہو جاتی ہے)۔
 
آج کی خبر کچھ یوں ہے کہ گزشتہ شب جب جنید بھائی کراچی سے اسلام آباد آ رہے تو ائیر پورٹ پر چند لوگوں نے ملکر انکو زدو کوب کا نشانہ بنایا۔
http://jang.com.pk/jang/mar2016-daily/27-03-2016/u82013.htm
معلوم نہیں یہ مذہبی انتہا پسند کہاں جا کر رکے گی۔
اب مذہبی انتہا پسندوں سے زیادہ خطرناک لا دین شدت پسند بن رہے ہیں۔ ایک دین دوست مسلمان جنید جمشید پر حمہ آور ہونے والے یقینا سیکولر شدت پسند ہی ہوں گے
 
لگتا ہے کہ اس دفعہ اجتماعی طور پہ ممتاز قادری بننے کی کوشش ہوئی ہے۔ مقامِ شکر ہے کہ یہ سب ایئرپورٹ کی حدود میں ہوا ہے۔ باہر ہوا ہوتا تو کوئی گولی ڈال کے غازی شازی بن جاتا۔ اور یہ قوم پھر سے دو پہ تقسیم ہو جاتی۔ (جیسا کہ یہ ہر واقعے کے بعد ہو جاتی ہے)۔

لیکن یہاں ایک نکتہ سمجھ میں نہیں آ رہی کہ غازی شہید کے جنازے اور انکی پھانسی پر احتجاج میں دیوبندی احباب بھی شانہ بشانہ تھے پھر یہ حملہ چہ معنی دارد؟؟
ویسے لگتا ہے کہ ممتاز صاحب کے مقبرے کے الیکٹراڈز سے شعاعیں نکلنا شروع ہو گئے جنکے لگنے سے مزید غازی پیدا ہونے کو ہیں۔۔
 
اب مذہبی انتہا پسندوں سے زیادہ خطرناک لا دین شدت پسند بن رہے ہیں۔ ایک دین دوست مسلمان جنید جمشید پر حمہ آور ہونے والے یقینا سیکولر شدت پسند ہی ہوں گے
بھائی چونکہ واقعہ ائیر پورٹ کی داخلی حدود میں ہوا اسلئے بہت جلد کوئی ویڈیو سامنے ضرور آجائے گی۔
لیکن مبینہ طور پر ابھی جو تصاویر آ رہی ہیں نیٹ کی دنیا میں وہ یہ بتلاتی کہ یہ کسی پیر صاحب کے مرید تھے۔
ویڈیو صاف بتلاتی کہ یہ سیکولر تھے۔
 
سارہ خان

محفلین
لیکن یہاں ایک نکتہ سمجھ میں نہیں آ رہی کہ غازی شہید کے جنازے اور انکی پھانسی پر احتجاج میں دیوبندی احباب بھی شانہ بشانہ تھے پھر یہ حملہ چہ معنی دارد؟؟
ویسے لگتا ہے کہ ممتاز صاحب کے مقبرے کے الیکٹراڈز سے شعاعیں نکلنا شروع ہو گئے جنکے لگنے سے مزید غازی پیدا ہونے کو ہیں۔۔
ایک فرقہ دوسرے فرقے کو گستاخ رسول کہتا ہے
ایک فرقہ دوسرے فرقے کو مشرک یا کافر کہتا ہے۔۔
یہ حملہ کسی مخصوص واقعے کا رد عمل نہیں بلکی ایک مخصوص نظریے و فکر کا شاخسانہ ہے ۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ خدا ہدایت دے ایسے دین کے ٹھیکیداروں کو جو اس قدر متشدد ہیں
 
انتہائی افسوس ناک بات ہے. ایک مذہبی ذہنیت رکھنے والے اور بےضرر شخص کے ساتھ ایسا سلوک؟ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہوگی. اور اس پر جنید بھائی کا ردعمل دیکھئے کہ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے میں نے سب کو معاف کیا اور میں ان کے لیے بددعا بھی نہیں کروں گا، یہ نہیں تو ان کی نسلیں ہدایت یافتہ ہوں گی. ان شاءاللہ
 
کل محفل پر ایک بندے نے اینٹری ماری تھی جو اپنے مسلک کو بچانے کی خاطر جہاد میں نکلا تھا ۔
اگر کسی کو انکا نام یاد ہو تو ٹیگ کر دیں انکو۔ بیچارہ محروم ہی نہ رہ جائے اس سعادت عظیم سے۔
 
اس بےچارے کا قصور یہ ہے کہ اس نے ایک دیوبندی ملا کے ہتھے چڑھ کر گانے گانے سے توبہ کرلی اور دین کی طرف مائل ہوگیا. اگر آج گانے گا رہا ہوتا تو اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آتا اور ہر وقت اس کے گرد پرستاروں کا ہجوم رہتا. ہائے افسوس! انہی وجوہات کی بنا پر لوگ دین کے قریب نہیں آتے. یہ لمحۂ فکریہ ہے. ارباب حل و عقد، قلم و قرطاس، فکر و نظر اور علم و دانش توجہ فرمائیں.
 
اس کی پٹائی ممتاز قادری کے مخالف بیانات کی وجہ سے ہوئی ہے اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینا انتہائی غلط بات ہے کیونکہ طاہرالقادری بریلوی ہونے کے باؤجود ممتاز قادری کے خلاف ہے
 
تجمل حسین

محفلین
اس کی پٹائی ممتاز قادری کے مخالف بیانات کی وجہ سے ہوئی ہے اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینا انتہائی غلط بات ہے کیونکہ طاہرالقادری بریلوی ہونے کے باؤجود ممتاز قادری کے خلاف ہے
بابا جی :)
کیا اس حملے کے پسِ منظر کی تفصیل مل سکتی ہے تاکہ بات واضح ہوسکے ۔
 
بابا جی :)
کیا اس حملے کے پسِ منظر کی تفصیل مل سکتی ہے تاکہ بات واضح ہوسکے ۔
جب جے جے کو مار پڑی تو یہ غیر متوقع تھا اس نے پوچھا کہ کیوں مار رہے ہو تو انہوں نے کہا کہ تم نے ام المؤمنین حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا کی شان میں گستاخی کی ہے پھر بعد میں کچھ لوگوں نے نعرے لگائے میرے خیال سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگ مؤجود تھے میرا گمان یہی ہے کہ جس نے مارا وہ بریلوی مکتبہ فکر کا تھا اور جس نے گفتگو کی وہ دیوبندی مکتبہ فکر تھا اور جس نے بعد میں نعرے لگائے وہ بریلوی تھا۔
 
اس لڑی میں افسوس کیا جارہا ہے یا مذاق اڑایا جا رہا ہے؟:confused4:
دونوں آپشن موجود ہیں-اپنی مرضی سے انتخاب کر کے اپنی رائے دے دیں- چوائس از یورز- :)‏‎
اس کی پٹائی ممتاز قادری کے مخالف بیانات کی وجہ سے ہوئی ہے اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینا انتہائی غلط بات ہے کیونکہ طاہرالقادری بریلوی ہونے کے باؤجود ممتاز قادری کے خلاف ہے

ویڈیو میں وجہ کچھ اور بتائی جارہی نیزبرآں اگر ممتاز قادری کیخلاف بیان کیوجہ سے ایسا ہورہا تو جناب یہ تو اور بھی کھل کر پتہ چل رہا کہ سبب کیا ہے؟‎
 
باباجی

محفلین
جو بھی ہوا غلط ہوا بہت غلط ہوا
کیوں اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ مولوی یا مولانا حضرات واقعی متشدد رویہ کو فروغ دے رہے ہیں
ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے.. اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
 
یہ لڑی برائے تاسف ہے یا مذاق۔۔۔؟؟؟؟؟
اک دین دوست شخص پر محض الزام لگا کر پیر صاحب کے مرید بننے چلے تھے غازی۔۔۔ واقعہ ائیرپورٹ کی حدود میں ہوا ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔۔۔کون ایسا ظالم ہے جو ان کا سرغنہ ہے ؟؟؟؟کوئی تو ہو جو ان دین کے دشمنوں کا سدباب کرے۔۔۔
 
Top