جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
زندگی میں جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی اس میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مرد جو آپ کو جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہو، آپ سے چاند ستارے توڑ لانے کے وعدے کرتا ہو، وہ اچانک کسی اور کی محبت میں گرفتار کیسے ہو جاتا ہے....... کیسے ہو سکتا ہے؟ اخلاقیات نام کے ڈھیر میں سے کوئی ایک بھی اس کے لیے رکاوٹ کیوں نہیں بنتی۔

(اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "عکس" سے)

بشکریہ فیسبک ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے یہ شاید مرد بھی سمجھ نہیں پاتے کہ ایک دم سے جیسے وہ حور چاند اور جانے کون کون سے القابات سے نوازتے ہیں اور کن کن چیزوں سے تشبیہ دیتے ہیں وہ کسی دوسری عورت کے زندگی میں آنے سے ڈائن چڑیل اور جانے کیا کیا بن جاتی ہے۔ اس کے سارے عیب ساری خوبیوں کو کور کر دیتے ہیں۔ آنکھیں ہوتے بھی اندھا کیسے ہوجاتا ہے۔ جھوٹا کیسے بن جاتا ہے۔؟؟ یاں شاید مرد سمجھ پاتے ہیں ؟؟
مردوں کی برائی نہیں کر رہا ویسے یہ سوال تو ذہن میں آتا ہی ہوگا سب کے ۔۔۔ کیوں ؟؟
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
میں تو اتفاق نہیں کرتی عمیرہ احمد سے۔ عورت وہ وجہ بہ خوبی جانتی ہے جس سے آدمی اسے چھوڑ کر دوسری کا دم بھرتا ہے
 
ٹیگ کرنے کے لئے بہت شکریہ جناب عمر سیف صاحب۔

اس میں دو باتیں بہت اہم ہیں
اول: کسی بھی بھرے پرے ناول سے ایک پیراگراف کو اس کے سیاق و سباق سے الگ کر کے اُس پر بھرپور بات چیت کرنا بہت مشکل ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ پیراگراف کسی کردار کا مکالمہ ہے یا مصنفہ کا اپنا نکتۂ نظر ہے۔ اگر اپنا نکتۂ نظر ہے تب بھی اس کی بنیاد ناول میں کہیں ہونی چاہئے۔ اس کے بغیر کچھ بھی عرض کرنا میرے لئے مشکل ہے۔
دوم: اس پیراگراف کو ایک آزاد بیان تصور کر لیا جائے تو بھی اس کے متن کو من و عن حقیقت تسلیم کر لینا کہاں تک بجا ہے، یہ نکتہ فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ کیا دنیا کے سارے مرد ایک عورت کے ہوتے ہوئے دوسری کی طرف مائل ہوتے ہیں؟ میں نہیں سمجھتا کہ عملاً ایسا ہوتا ہے۔

گفتگو اگر پورے ناول پر ہو تو اس پیراگراف کی اہمیت اجاگر ہو سکتی ہے۔

بہت آداب۔
 
مادام نیلم
بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ کے مطالعہ میں ایک بات آتی ہے، جو آپ کو بہت اچھی یا بہت سچی لگتی ہے۔ اس فن پارے کے دوسرے قارئین بھی اس بات کو ویسے ہی لیں جیسے آپ نے لیا ہے، یہ امر محال نہیں تاہم بہت عام بھی نہیں۔ باقی باتیں وہی جو میں اوپر عرض کر چکا ہوں۔ (جواب نمبر 10)۔
بہت آداب۔
 
زندگی میں جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی اس میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مرد جو آپ کو جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہو، آپ سے چاند ستارے توڑ لانے کے وعدے کرتا ہو، وہ اچانک کسی اور کی محبت میں گرفتار کیسے ہو جاتا ہے....... کیسے ہو سکتا ہے؟ اخلاقیات نام کے ڈھیر میں سے کوئی ایک بھی اس کے لیے رکاوٹ کیوں نہیں بنتی۔

میں نے یہ ناول پڑھا نہیں (ویسے بھی مجھے ناول سے بہت زیادہ لگاؤ نہیں ہے)۔ اس پیراگراف کا اسلوب بتا رہا ہے کہ اس میں دونوں امکانات ہیں: (1) ناول کے کسی کردار کا مکالمہ، یا (2) مصنفہ کا استخراج۔

واللہ اعلم۔
 

نیلم

محفلین
اور ویسے بھی یہ کوئی انہونی بات تو نہیں ہے ایسا ہوتا ہمارے اردگرد اگر نظر دُڑائیں تو :)
 
یہ ناول کے کردار کا مقالمہ ہے انکل :)

بات صاف ہو گئی نا! عزیزہ @نیلم۔ وہ کردار تو اپنی شخصیت اور ان حالات کے مطابق بات کرے گا جن سے وہ دو چار ہے۔

ایک عورت کو اس کا مرد دغا دے جائے تو اس کی نظر میں وقتی طور پر ہی سہی مرد کا اعتبار (من حیث الجنس) مشکوک ہو سکتا ہے، یا وہ جذبات کی شدت میں ایسا کہہ سکتی ہے، یا وہ جسے مایوسی کہ لہر کہتے ہیں یہ اس کا حاصل بھی ہو سکتا ہے۔ مجھے اس کو ’’عالمگیر صداقت‘‘ تسلیم کرنے میں تامل ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
میرے خیال میں تو یہ over generalization ہے- تمام مرد ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ہر ایک کی اپنی فطرت اور اپنا انداز ہوتا ہے۔

سائنسی اعتبار سے تو ایک مرد کو زیادہ عورتوں کو پسند کرنے کی سمجھ آتی ہے کہ انسان اپنے جینز زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانا چاہتا ہے (سیلفیش جین)۔ لیکن انسان صرف اور صرف ڈی این اے کا ملغوبہ نہیں- معاشرتی رویوں، تربیت اور اس کے اپنے خیالات کا ان سب باتوں میں عمل دخل ہوتا ہے۔
 
Top