جواب اور فوری جواب کے ساتھ کی بورڈ کیز ویو(نظار( کا اضافہ

محترم منتظمین صاحبان۔
محفل فورم پر پیش آنے والے ایک مسئلہ کی طرف توجہ فرمائیں کہ جواب اور فوری جواب ایڈیٹر کے بالکل نیچے اردو کے حروف تہجی دئیے ہوئے ہیں ۔میں اور میرے علاوہ کئی ایک کمپیوٹر یوزرز فونیٹک کی بوڑد استعمال کرتے ہیں وہ عام کیز سے واقف ہیں لیکن ایسی کیز جو کہ کم یوز ہوتی ہیں یا بہت کم یوز ہوتی ہیں یا انتہائی کم یوز ہوتی ہیں ان کو استعمال کرتے ہوئے بہت ہی زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے اور مشکل پیش آتی ہے۔ اس سلسلے میں کچھ سہولت مہیا کریں کہ ایڈیٹر کے ساتھ حروف تہجی کے نیچے کی بورڈ کیز کی ساتھ ہی وضاحت ہو جائے تا کہ استعمال میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ (اس کی مثال میں یہ دوں گا کہ ان پیچ سافٹ وئیر میں مختلف کی بورڈز کے ویوز دیکھائے گئے ہیں۔جن کی مدد سے لکھنا آسان ہوتا ہے۔(

والسلام
عمران الحسینی
 

الف عین

لائبریرین
عمران۔ اردو ویب اڈیتر کا کی بورڈ بھی صوتی ہی ہے۔ ان پیج سے تھوڑا ہی مختلف ہے۔ صوتی کے طور پر استعمال؛ کریں، جو معلوم نہ ہوں، ان کو نیچے کی بورڈ کے بٹن سے تائپ کر دیں۔ ایک بڑا فرق یہ ہے کہ ان پیج اور یہاں کی بورڈ کے زیر زبر الٹے ہیں۔صوتی لے آؤٹ میں۔
 

چاند بابو

محفلین
عمران الحسینی صاحب جو الفاظ بہت ہی کم استعمال ہوتے ہیں ان کا علاج تو Text Area سے بالکل نیچے موجود ہے آپ نے کونسا باربار انہیں استعمال کرنا ہے جب کبھی ضرورت پڑے ماؤس پکڑا نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کیا اور آپ کا مطلوبہ لفظ آ موجود ہوا Text Area میں۔ اور اردوایڈیٹر کا کی بورڈ فونیٹک ہی ہے۔
 
بھائی صاحب جب آپ عربی عبارت ٹائپ کر رہے ہوں تب آپ کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ اسے اعراب لگانا ماؤس سے آسان ہے یا کہ کی بورڈ کے ٹائپ کرنا بہتر ہے۔
 

دوست

محفلین
شد شفٹ ای پر
کھڑی زبر شفٹ آئی پر
ویسے بہتر ہوگا کہ آپ اس کے لیے اپنے سسٹم کا کی بورڈ استمال کریں۔ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں عربی کے لیے کی بورڈ بھی موجودہیں۔
 
Top