[جواب شکوہ] مزید تبصرے

مہوش علی

لائبریرین
بہت شکریہ شگفتہ سسٹر۔

براہ مہربانی اب یہ بھی فرما دیجئیے کہ کلامِ اقبال کی کوئی شرح لکھی گئی ہے کہ نہیں۔

میرا مقصد یہ ہے کہ بچوں اور اس میدان میں نئے لوگوں کو اقبال کی شاعری کا صحیح تعارف کروانا ہے تو شاعرِ مشرق کے کلام کی ایک آسان شرح ہونی چاہیے، جس میں:

1۔ اولاً تمام مشکل الفاظ (بشمول فارسی و عربی الفاظ) معنی سمیت درج ہونے چاہییں۔

2۔ اگرچہ کہ کلامِ شاعر مشرق غالب کی طرح مشکل نہیںِ مگر پھر بھی بہت سی جگہوں پر ضرورت پڑتی ہے کہ کلام کی تشریح ہو۔

مسئلہ یہ ہے کہ اردو کلام کے چاروں مجموعات ڈیجیٹائزڈ ہو چکے ہیں (چوتھی کتاب آدھی ہوئی ہے، مگر جلد مکمل ہو جائے گی)۔

تو اب کیا کیا جائے؟ کیا اس فورم میں موجود اقبال سیکشن کو تالا لگا کر ڈیلیٹ کر دیا جائے؟

نہیں، ایسا تو نہیں ہے۔ اسی غرض سے عرض یہ کرنا ہے کہ کلامِ اقبال کی کوئی شرح پکڑیے (یا کم از کم اس کا نام یہاں درج کر دیں)۔

شکریہ۔
 
جواب

مطالب کلام اقبال کے نام سےغلام رسول مہر کی شرح موجود ہے۔ اور آج تک اس سے اچھی اور جامع شرح نظر سے نہیں گذری۔ مہر صاحب ایک بہترین اقبال شناس ہیں۔
 
Top