جواب میرا سوال آپ کا

شمشاد

لائبریرین
اراکینِ محفل نیا کھیل

میں جواب پہلے لکھ دیتا ہوں، آپ نے سوال لکھنا ہے۔ مثلاً :

جواب) جہلم دریائے جہلم کے کنارے واقع ہے۔

اس کا سوال ہو گا :

س) جہلم کہاں واقع ہے؟

جواب کا سوال لکھ کر آگے ایک اور جواب بھی لکھ دیں، تا کہ آنے والا رکن اس کا سوال لکھ سکے۔

تو ابتدا میں کرتا ہوں۔

جواب) شہد کی مکھیاں شہد بناتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوال :
گاجر کا حلوہ کھانے میں کیسا ہوتا ہے؟

جواب :
دوسرے ملک جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

عیشل

محفلین
سوال؛دوسرے ملک جانے کے لیئے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟

جواب؛کسی روزہ دار کو افطار کرانے سے ثواب ملتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوال :
کسی روزہ دار کی افطاری کروانے سے کیا ہوتا ہے؟

جواب :
صدر مشرف نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر کا الیکشن جیت گئے تو وردی اتار دیں گے۔
 

عیشل

محفلین
سوال:کیا صدر مشرف الیکشن جیتنے کے بعد وردی اتار دیں گے؟

جواب:کوپر سلفیٹ کو نیلا تھوتھا کہتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
:(

:rolleyes: :confused: یہ کیسے سوال جواب ہیں بھئی ۔؟ جنکا نہ سر ہے نہ پیر ۔ مجھے تو خیر پہلے ہی کبھی سمجھ نہیں آتے تھے یہ تو بلکل نہیں آرہے ۔ :(

کون اپنا نازک قیمتی دماغ پہ زور ڈالے ۔
:chalo: اک ہی تو دماغ ہے میرا جس میں بہت قیمتی چیز بھری پڑی ہوئی ہے ۔ :cool:
 

شمشاد

لائبریرین
:(

:rolleyes: :confused: یہ کیسے سوال جواب ہیں بھئی ۔؟ جنکا نہ سر ہے نہ پیر ۔ مجھے تو خیر پہلے ہی کبھی سمجھ نہیں آتے تھے یہ تو بلکل نہیں آرہے ۔ :(

کون اپنا نازک قیمتی دماغ پہ زور ڈالے ۔
:chalo: اک ہی تو دماغ ہے میرا جس میں بہت قیمتی چیز بھری پڑی ہوئی ہے ۔ :cool:

اس میں کیا مشکل ہے باجو، پہلے سوال کر کے جواب لکھتے تھے اب جواب لکھ کر سوال لکھنا ہے۔ الٹا کرنا ہے۔

پہلے ہم نے کوئی کام کبھی سیدھا کیا ہے جو اب کریں گے۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
سوال :
مجھے محفل میں آنا کیسا لگتا ہے؟

جواب :
بادام کھانے سے یاداشت اچھی ہو جاتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سوال:

بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟

نیا جواب:

محمود غزنوی نے سومنات پر سات حملے کئے تھے۔

(اس کا سوال ابنِ انشاء کی اردو کی آخری کتاب کی روشنی میں بنایا جائے!!)
 

حسن علوی

محفلین
س)- محمود غزنوی نے مسلسل سات حملے کہاں کیئے؟


"اسلامی مہینوں میں رمضان سے پہلے شعبان کا مہینہ آتا ھے"
 

خاور بلال

محفلین
السلام مہینوں میں رمضان سے پہلے کونسا مہنہ آتا ہے؟

نیا جواب: کیونکہ اصحابِ کہف نیند سے پہلے جس زمانے میں موجود تھے اس وقت کے بادشاہ کا نام دقیانوس تھا۔ سو کسی چیز کے پرانے ہونے کے لیے دقیانوسیت کا محاورہ استعمال کیا جاتا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
سوال:

بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟

نیا جواب:

محمود غزنوی نے سومنات پر سات حملے کئے تھے۔

(اس کا سوال ابنِ انشاء کی اردو کی آخری کتاب کی روشنی میں بنایا جائے!!)

ابن انشا کی 'اردو کی آخری کتاب' مجھ سے کہیں کھو گئی ھے ورنہ جواب وہیں سے ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
سوال :
کسی پرانی چیز کے لئے کون سا محاورہ استعمال کیا جاتا ہے؟

جواب :
پیسا کا مشہور مینار اٹلی میں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوال :
سردی محسوس ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب :
کبوتر اڑتے اڑتے ہوا میں الٹ بازی بھی لگا سکتا ہے۔
 
Top