جواب چاہیے۔۔۔

امن ایمان

محفلین
آج کافی دن کے بعد محفل پر ٹھیک طرح سے آنے کا وقت ملا ہے ۔۔۔میں آتی ضرور رہی ہوں لیکن کچھ پوسٹ نہیں کیا۔۔وجہ۔۔۔۔ہممم وجہ ایک تو یہ محفل پتہ نہیں کیوں مجھے اب بہت اداس لگتی ہے۔۔۔ایسے لگتا ہے جیسے کچھ کھو گیا ہے۔۔۔جیسے سب بکھر گیا ہے۔۔۔پتہ نہیں میں نے ہی یہ نوٹ کیا ہے یا آپ میں سے کسی نے ایسا محسوس کیا ہے :( ۔۔سب سے بڑی بات۔۔۔۔۔

مجھے یہاں قیصرانی بھائی کی پوسٹس نظر نہیں آرہی ہیں۔۔۔۔ورنہ ان کی موجودگی میں کوئی تھریڈ ایسا نہیں تھا جس پر کوئی جواب نہ ہو :(۔۔۔وہ کہاں ہیں۔۔۔۔پوسٹس کیوں نہیں کرتے؟؟؟۔۔پھر۔۔۔۔۔۔

محب بھی پتہ نہیں کہاں گم ہوجاتے ہیں۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔

شمشاد چا کی پوسٹس بھی کم کم ہونے لگی ہیں۔۔۔

نیناں آپو نے تعارف تھریڈ میں جھانک کر نہیں دیکھا۔۔۔

شگفتہ بھی پتہ نہیں یہاں کیوں نہیں آرہی ہیں۔۔

دونوں شاکر صاحبان بھی پتہ نہیں کہاں چھپ جاتے ہیں۔

کیا آپ سب کا یہاں سے یہاں کے لوگوں سے دل بھر گیا ہے۔۔ذاتی مصروفیات تو پہلے بھی تھیں۔۔لیکن آپ سب لوگ یہاں موجود رہتے تھے ۔۔۔ اب کیوں نہیں۔۔۔۔۔؟؟

سوچیں اور مجھے بتائیں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
حجاب ایسا کیوں ہورہا ہے۔۔؟
ہم تو یہاں کچھ وقت کے لیے اپنے سارے دکھ۔۔فکریں بھلا کر خود کو خوش کرنے اور دوسروں کو خوش دیکھنے آتے ہیں۔۔۔لیکن پتہ نہیں یہ اداسی کیوں سب جگہ ساتھ ساتھ آجاتی ہے۔ :(
 
حجاب

محفلین
:( محفل ناراضگیوں کی نظر ہوتی جا رہی ہے ، جب تک سب ممبرز صرف مذاق کی حد تک ہر بات کو نہیں لیں گے ایسا ہوتا رہے گا،محفل پر گپ شپ کو ذاتی انا کا مسئلہ بنایا جائے تو یہی ہوگا جو ہو رہا ہے۔ :(
 
دوست

محفلین
جواب کیا دیں جی۔
بس آج کل ہمارا ذاتی طور پر موڈ کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔
مجھے تو یہ بہت محسوس ہورہا ہے کہ تمام پراجیکٹ ٹھپ پڑے ہوئے ہیں (جن میں میری ذاتی کوتاہی کو بھی بہت سارا دخل ہے)۔
ہمارے ارتقاء کے ہیڈ جناب نبیل صاحب ذاتی مصروفیات کی بناء پر محفل پر نہیں آرہے۔ ورنہ وہ کسی نہ کسی نئی چیز کے بارے میں کام شروع کرتے ہیں رہتے ہیں چاہے بعد میں ادھورا رہ جائے۔۔۔
قیصرانی کی چھٹیاں شاید ختم ہوگئی ہیں اس لیے کم کم ہی آتے ہیں صرف عمران سیریز تک محدود ہوگئے ہیں۔
باقی جہاں تک رونق کی بات ہے تو رونق تو ہے بس آپ کو عادت ہے قیصرانی، شمشماد باجو اور فرزانہ صاحبہ جیسے سینیر اراکین کی۔۔۔ آپ اگر دیکھیں تو فہیم، ضبط، ظفر، اور کئی دوسرے نئے اراکین ہیں جو خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔۔۔۔
فورم کا ماحول تو ایسے ہی بدلتا رہتا ہے۔
باقی وہ انا وغیرہ کی بات تو میرا تبصرہ محفوظ ہے میں یہ پوسٹ حذف نہیں کروانا چاہتا۔
 
ظفر احمد

محفلین
ارے دوستو! محفل کو اور اداس مت کرو ؟

بلکہ اسے پر رونق بنانے کی تدبیر سوچو
اگر ہو سکے تو کچھ مزیدار پوسٹ کرو جس سے محفل میں چار چاند لگ جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

امن آپ دل چھوٹا نہ کریں۔ یہاں دوستوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کچھ دن ایسے آتے ہیں جب فورم پر رونق ذرا کم ہو جاتی ہے اور کچھ دن بہت پر رونق بھی گزرتے ہیں۔ یہ اتفاق بھی ہو سکتا ہے کہ جب فورم پر رونق ہو تو اس وقت آپ کسی اور مصروفیت کے باعث یہاں وقت نہ دے پاتی ہوں۔ بہرحال میں آپ کے نیک جذبات کی قدر کرتا ہوں۔

ظفر کی بات ٹھیک ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے طور پر یہاں کا خوشگوار ماحول برقرار رکھیں۔

والسلام
 
امن ایمان

محفلین
حجاب نے کہا:
محفل ناراضگیوں کی نظر ہوتی جا رہی ہے ، جب تک سب ممبرز صرف مذاق کی حد تک ہر بات کو نہیں لیں گے ایسا ہوتا رہے گا،محفل پر گپ شپ کو ذاتی انا کا مسئلہ بنایا جائے تو یہی ہوگا جو ہو رہا ہے۔

حجاب اگر یہ بات ہے تو ایسا کرتی ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔میں خود ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری طرف سے ایک عدد معافی نامہ قبول کیا جائے۔۔۔۔جو ان سب لوگوں کی جانب سے ہے جو دل ہی دل میں ایک دوسرے سے ناراض ہوئے بیٹھے ہیں۔۔۔ تین دن سے زیادہ کی ناراضگی پر اللہ تعالی بھی ناراض ہوجاتے ہیں۔۔اس لیے سارے اچھے اچھے اور بڑے بڑے لوگ یہاں آئیں اور بتا دیں کہ وہ ناراض نہیں ہیں۔۔۔آج میں بڑی نہیں بن رہی ہوں۔۔۔اور بہت مان سے یہ سب کہہ رہی ہوں۔۔مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ ایک معصوم سی بچی کا دل نہیں توڑیں گے ( میں بھی بہت چالاک ہوں مطلب کے وقت خود ہی بڑی چھوٹی بن جاتی ہوں ) :wink:

شاکر نے کہا:
جواب کیا دیں جی۔
بس آج کل ہمارا ذاتی طور پر موڈ کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔
مجھے تو یہ بہت محسوس ہورہا ہے کہ تمام پراجیکٹ ٹھپ پڑے ہوئے ہیں (جن میں میری ذاتی کوتاہی کو بھی بہت سارا دخل ہے)۔
ہمارے ارتقاء کے ہیڈ جناب نبیل صاحب ذاتی مصروفیات کی بناء پر محفل پر نہیں آرہے۔ ورنہ وہ کسی نہ کسی نئی چیز کے بارے میں کام شروع کرتے ہیں رہتے ہیں چاہے بعد میں ادھورا رہ جائے۔۔۔
قیصرانی کی چھٹیاں شاید ختم ہوگئی ہیں اس لیے کم کم ہی آتے ہیں صرف عمران سیریز تک محدود ہوگئے ہیں۔
باقی جہاں تک رونق کی بات ہے تو رونق تو ہے بس آپ کو عادت ہے قیصرانی، شمشماد باجو اور فرزانہ صاحبہ جیسے سینیر اراکین کی۔۔۔ آپ اگر دیکھیں تو فہیم، ضبط، ظفر، اور کئی دوسرے نئے اراکین ہیں جو خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔۔۔۔
فورم کا ماحول تو ایسے ہی بدلتا رہتا ہے۔
باقی وہ انا وغیرہ کی بات تو میرا تبصرہ محفوظ ہے میں یہ پوسٹ حذف نہیں کروانا چاہتا۔

دیکھا سب آپ کی وجہ سے ہورہا ہے۔۔۔میں نہ پوچھتی تو آپ نے تو اپنی غلطی کبھی نہیں ماننی تھی :D ۔۔۔ اپنا موڈ جلدی سے ٹھیک کرلیں اور ساتھ میں باقی سب کا موڈ بھی ٹھیک کریں۔۔۔یہ آپ کی ڈیوٹی ہےاب۔۔۔۔میں کام کے معاملے میں بہت سخت ہوں 8) ۔۔۔میری بات نہ مانی تو اس کا نتیجہ اپنے انٹرویو تھریڈ میں دیکھ لیجیئے گا اچھا ۔۔۔
اب مذاق ایک طرف۔۔۔( چلو مذاق اب اتر بھی جاؤ۔۔۔بدتیمز میرے ہاتھوں سے چپک گیا ہے)

میں خود نئی رکن ہوں اور جانتی ہوں کہ نئے ممبرز بھی اپنی جگہ بہت اہم ہیں۔۔۔لیکن آپ کی بات سو فیصد سچ ہے کہ مجھے قیصرانی بھائی، شمشاد چا، محب بھائی، نیناں،اعجاز چا، زیک، باجو، جیہ، ظفری، حجاب اور آپ کی پوسٹس،نوک جھوک۔۔ایک دوسرے کی خیر خبر رکھنے کی اور آپس میں ہنسی مذاق پڑھنے کی بہت عادت ہوگئی ہے ۔۔۔اور میں اپنی عادتیں بدلا نہیں کرتی۔۔اس لیے آپ سب سے درخواست ہے کہ جلدی سے واپس آجائیں سب۔۔۔کیوں کہ اگر میں یہاں سے چلی گئی تو پھر واپس کبھی نہیں آؤں گی۔

اور ہاں ایڈوانس میں سوری اگر میرا اس طرح بات کرنا برا لگا ہو تو۔۔۔

ظفر نے کہا:
ارے دوستو! محفل کو اور اداس مت کرو ؟
بلکہ اسے پر رونق بنانے کی تدبیر سوچو
اگر ہو سکے تو کچھ مزیدار پوسٹ کرو جس سے محفل میں چار چاند لگ جائے۔

لیں آپ سے کس نے کہا کہ ہم اپنی محفل کو اور اداس ہونے دیں گے۔۔؟:evil: ۔۔نو وے ۔۔ جی تدبیر ہی کے لیے تو سب کو اکٹھا کررہے ہیں۔۔۔بس آپ تھوڑا سا انتظار کریں۔۔سب کھلے چھپے ناراض اراکین جمع ہوجائیں تو پھر ہم اُن کو ایک قطار میں کھڑا کرکے ساری محفل کا چکر لگوائیں گے۔۔۔اور اگر کسی ممبر نے کسی فورم پر جواب گول کیا تو بدلے میں سب مل کر اس (“ان“ کچھ بڑے بڑے لوگ بھی ہیں نا) ناک میں دم کردیں گے ٹھیک۔۔۔اور ہاں یہ مزے کی پوسٹ کیسی ہوتی ہے۔۔۔کیا اُس میں پیکٹ کا شان مصالحہ استعمال کرنا ہوگا۔۔؟؟؟ :idea:
 
قیصرانی

لائبریرین
آپی جی میں تو بالکل ناراض نہیں ہوں۔ جیسا کہ میں نے زکریا بھائی سے بھی کہا تھا کہ میری ذاتی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں۔ اس لیے میں‌محفل کو پہلے جیسا وقت نہیں دے پا رہا۔ اسی طرح لائبریری کا کام جو میرے لئے سب سے زیادہ اہم ہے، اس کےلئے زیادہ تر وقت وقف کیا ہوا ہے
 
امن ایمان

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

امن آپ دل چھوٹا نہ کریں۔ یہاں دوستوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کچھ دن ایسے آتے ہیں جب فورم پر رونق ذرا کم ہو جاتی ہے اور کچھ دن بہت پر رونق بھی گزرتے ہیں۔ یہ اتفاق بھی ہو سکتا ہے کہ جب فورم پر رونق ہو تو اس وقت آپ کسی اور مصروفیت کے باعث یہاں وقت نہ دے پاتی ہوں۔ بہرحال میں آپ کے نیک جذبات کی قدر کرتا ہوں۔

ظفر کی بات ٹھیک ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے طور پر یہاں کا خوشگوار ماحول برقرار رکھیں۔

والسلام

وعلیکم السلام۔۔۔
جی نبیل آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔اور میری تو دعا ہے کہ اللہ کرے ایسا ہی ہو۔۔۔کوئی ناراض نہ ہو۔۔۔ذاتی مصروفیت ہی ہو۔۔۔اور آپ کا بہت سارا شکریہ آپ نے میری بات سمجھی۔۔۔میں اب کافی حد تک ریلیکس ہوں۔۔۔اور اچھے وقت کے انتظار میں ہوں۔۔۔انشاءاللہ بہت جلدسب لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
!!!!!!!!!!!!
پتہ ہے ایک بار میرے پہلے فورم پر بھی کچھ اس قسم کی صورتِحال ہوگئی تھی۔۔۔تب میں نے اُن کے لیے ایک نظم لکھی تھی۔۔۔( ویسے آپ یہ نہ سمجھیے گا کہ میں لڑائیاں کرواتی ہوں :oops: ۔۔میں امن ہوں 8) )

انا کے قیدی اپنے ہاتھوں سے ذنداں چن لیا کرتے ہیں
چلتے ہیں تما م عمرکانٹوں بھرے رستے پر
اختتامِ سفر پر یہ پھرگلاب تلاش کیا کرتے ہیں
جھوٹی محبت کے دعوےدار ہوتے ہیں یہ لوگ
انا اور محبت بھی کبھی ایک ساتھ رہا کرتے ہیں
دل کو توڑتے ہیں پتھریلے لفظوں سے
کرچیوں کو چننے میں پھر انگلیاں ذخمی کیا کرتے ہیں
رول دیتے ہیں مٹی میں خلوص کے نگینے
قیدِ تنہائی تاعمر یہ پھر کاٹا کرتے ہیں
ایک اعترافِ جرم دے سکتا ہے رہائی
جو جھکنا نہیں جانتے وہ پھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں

میری بے سُری سی نظم اس امید کے ساتھ کہ ہم کبھی بھی خود کو“ انا“ کے سامنے بےبس نہیں ہونے دیں گے۔۔۔اور خود کو اُن اعلی ظرف لوگ کی صف میں کھڑا کریں گے جو کبھی کبھی غلطی نہ ہونے کے باجود صرف دوسروں کی خوشی کی خاطرجھک جایا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی بھی اسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

اور جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ بس آج تقریرکرنے کا دل چاہ رہا تھا۔۔اور میری تقریر کا عنوان تھا “انا“ ۔۔ کہیے آپ کو میرا خطاب (میرا مطلب ہے تقریر) کیسا لگا۔۔اگر اچھا نہیں لگا تو کوئی بات نہیں ۔۔میں ایک بار پھر سے شروع ہوجاتی ہوں۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
آپی جی میں تو بالکل ناراض نہیں ہوں۔ جیسا کہ میں نے زکریا بھائی سے بھی کہا تھا کہ میری ذاتی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں۔ اس لیے میں‌محفل کو پہلے جیسا وقت نہیں دے پا رہا۔ اسی طرح لائبریری کا کام جو میرے لئے سب سے زیادہ اہم ہے، اس کےلئے زیادہ تر وقت وقف کیا ہوا ہے

اچھا نااا۔۔۔میں نے کب کہا کہ آپ ناراض ہیں۔۔وہ تو میرا بس ایویں تقریر کرنے کا دل چاہ رہا تھا۔۔۔کیا پتہ کل کو کوئی کالج یا یونیورسٹی والے مجھے کسی فنکشن پر مہمانِ خصوصی بنا دیں۔۔تو کچھ تیاری شیاری تو ہونی چاہیے نا۔۔ :D

اور آپ بھی اب ذرا اپنے کاموں سے فارغ ہوجائیں۔۔۔اور پہلے کی طرح ایکٹیو ہوجائیں۔۔۔ورنہ میں نے آپ کی ذاتی مصروفیات کو کہیں دور پھینک آنا ہے اچھا۔۔
 
حجاب

محفلین
امن محفل میں لکھے گئے میسیجز سے جو اندازہ ہوا میں نے وہ لکھا ہے یہاں ، کہ شائد ناراضگی وجہ ہے کہ محفل آج کل اداس ہے۔ اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں پتہ کیونکہ میری کسی بھی محفل ممبرز سے محفل کے علاوہ بات نہیں ہوتی۔میں نے صرف تمہاری بات پر اپنی رائے کا اظہار فرمایا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
جی حجاب۔۔میں آپ کی بات سمجھ گئی ہوں۔۔خیر ڈئیر ہم لوگ کیا کہہ سکتے ہیں اور کیا کرسکتے ہیں۔۔۔سب اپنی مرضی کے مالک ہیں۔
 
ظفر احمد

محفلین
امن ایمان نے کہا:
لیں آپ سے کس نے کہا کہ ہم اپنی محفل کو اور اداس ہونے دیں گے۔۔؟:evil: ۔۔نو وے ۔۔ جی تدبیر ہی کے لیے تو سب کو اکٹھا کررہے ہیں۔۔۔بس آپ تھوڑا سا انتظار کریں۔۔سب کھلے چھپے ناراض اراکین جمع ہوجائیں تو پھر ہم اُن کو ایک قطار میں کھڑا کرکے ساری محفل کا چکر لگوائیں گے۔۔۔اور اگر کسی ممبر نے کسی فورم پر جواب گول کیا تو بدلے میں سب مل کر اس (“ان“ کچھ بڑے بڑے لوگ بھی ہیں نا) ناک میں دم کردیں گے ٹھیک۔۔۔اور ہاں یہ مزے کی پوسٹ کیسی ہوتی ہے۔۔۔کیا اُس میں پیکٹ کا شان مصالحہ استعمال کرنا ہوگا۔۔؟؟؟ :idea:

آپ امن کی بات کرتی ہیں یا شان مصالہ کی پبلسٹی مانا کہ آپ لوگ محفل کے پرانے میمبر ہو پر ہم بھی کسی سے کم نہیں۔ محفل میں جان ڈالنے میں کچھ حصہ ہمارا بھی ہے۔ ہم بھی اداس لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ سجانے کی بات کرتے ہیں۔ نہ کہ رلانے کی۔ہمارا کام صرف خوشیاں بانٹا ہے۔ اوریہ ضروری نہیں کی محفل کو پرانے میمبر ہی پر رونق بنا سکتے ہیں۔ اگر میری بات بری لگے تو ایڈوانس معافی چاہوں گا۔
 
امن ایمان

محفلین
افففففف پتہ نہیں یہاں کے سب ممبرز کا اسینس آف ہیومر کیوں اتنا خراب ہوتا جارہا ہے۔۔۔آپ اگر غور فرمائیں تو میں نے آپ کو جواب اتنا سوکھا روکھا نہیں دیا تھا۔۔جتنا آپ نے ارشاد فرمایا ہے۔۔۔آپ کی اطلاع کے لیے عرض کردوں۔۔۔۔

میں خود یہاں کی نئی رکن ہوں
اور میں کوئی معاف واف نہیں کر رہی اچھا۔۔۔ہاںںںںںں مجھے آپ کی بات بہت بُری لگی ہے۔۔۔ آپ سے کس نے کہا کہ آپ خوشیاں نہیں بانٹ رہے ہیں۔۔۔ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ مجھے اُن سب لوگوں کی بہت عادت ہوگئی ہے۔۔ اس لیے سب کو ایک ساتھ پھر سے ایک جگہ دیکھنا چاہتی ہوں۔

اور اب میں بھی ناراض ہونے لگی ہوں۔
 
ظفر احمد

محفلین
امن ایمان نے کہا:
اور اب میں بھی ناراض ہونے لگی ہوں۔

معافی چاہتا ہوں بہن۔ میرا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں۔ میں نے لکھا تھا نا کہ میں صرف خوشیاں بانٹتا ہوں۔ اور دکھو کو سمیٹتا ہوں۔ اگر پھر بھی کوئی بات بری لگی ایک بار پھر معافی کا طلب گار ہوں۔
 
امن ایمان

محفلین
zafar نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
اور اب میں بھی ناراض ہونے لگی ہوں۔

معافی چاہتا ہوں بہن۔ میرا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں۔ میں نے لکھا تھا نا کہ میں صرف خوشیاں بانٹتا ہوں۔ اور دکھو کو سمیٹتا ہوں۔ اگر پھر بھی کوئی بات بری لگی ایک بار پھر معافی کا طلب گار ہوں۔

ویسے تو میں سچ مچ میں ناراض ہونے لگی تھی لیکن آپ نے بہن کہہ کر میری ساری ناراضی فشوں کردی۔۔۔

جائیں میں نے معاف کیا آپ بھی کیا یادکریں گے کس اچھی بہن سے پالا پڑھا ہے۔۔ :D ( اب یہ سب بھی مذاق میں کہہ رہی ہوں)

سچ یہ ہے کہ مجھے آپ کا اس طرح معافی کے لیے کہنا بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔۔۔آپ بڑے ہیں۔۔سو اگر آپ کو میری کوئی بات بُری لگی ہو تو چھوٹاسمجھ کر درگزر کردیجیئے گا پلیززز۔

اور باقی سب ممبرز جن کا میں نے یہاں نام لکھا تھا اُن سے تو میں پکی پکی ناراض ہوں۔۔۔۔اور اُن سے اب کبھی نہیں بولوں گی بس۔
 
Top