محمد وارث
لائبریرین
کہتے ہیں ایران کا ایک شاعر تھا (کچھ تذکروں میں اس کا نام زمانی یزدی لکھا ہے) اُس نے لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کے دیوان کا غزل بغزل جواب لکھا اور شاہ عباس صفوی کے پاس دونوں دیوان لے گیا اور بادشاہ سے کہا کہ یہ حافظ کا دیوان ہے اور یہ میرا دیوان ہے جس میں میں نے حافظ کو غزل بغزل جواب دیا ہے۔شاہ نے کہا، وہ تو ٹھیک ہے لیکن خدا کو کیا جواب دے گا؟