جمہوریت وہ طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
اور اب ہم دن گن رہے ہیں کہ کب یہ جمہوری حکومت اپنے دن پورے کرے اس آس پر کہ شاید اس کے بعد آنے والے اس سے کچھ بہتر ہوں۔
ھھھھھھھھھھ
ہم بھی کتنے سادہ و معصوم ہیں ۔
وہ جو کل تک نیٹو اور امریکہ کی مخالفت کرتے اپنے ملک کی املاک کو تباہ و برباد کرتے
خود کو روشن مستقبل پاکستان کی علامت ٹھہرا رہے تھے ۔
وہ آج امریکہ کے پلو سے بندھے بیٹھے اپنی وفاؤں کا یقین دلا رہے ہیں ۔
آج جو نئی نسل د مڈل و میٹرک میں ہے ۔ وہ پاکستانیوں کی آج کل کی پاکستانیت سے بہت بیزار ہے ۔
یہ نسل تیار ہوگی جب ہی ملک کا مستقبل سدھرے گا ۔
کیونکہ ہم جو عاقل و سمجھدار ہیں وہ خود کو تو بدلنا نہیں چاہتے
مگر خواہش یہ رکھتے ہیں کہ ہمیں حکمران اچھے ملیں ۔
شاید بھول جاتے ہیں کہ ہمارے حکمران بھی ہم ہی میں سے ہوتے ہیں ۔