جو حقیقت ہے اس حقیقت سے دور مت جاؤ لوٹ بھی آؤ ہو گئیں پھر کسی خیال میں گم تم مری عادتیں نہ اپنائو
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #1 جو حقیقت ہے اس حقیقت سے دور مت جاؤ لوٹ بھی آؤ ہو گئیں پھر کسی خیال میں گم تم مری عادتیں نہ اپنائو
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #2 لہو روتے نہ اگر ہم دمِ رخصت یاراں کیا عجب تھا کہ کوئی اور تماشہ کرتے چلو اچھا ہے کہ وہ بھی نہیں نزدیک اپنے وہ جو ہوتا تو اُسے بھی نہ گوارا کرتے
لہو روتے نہ اگر ہم دمِ رخصت یاراں کیا عجب تھا کہ کوئی اور تماشہ کرتے چلو اچھا ہے کہ وہ بھی نہیں نزدیک اپنے وہ جو ہوتا تو اُسے بھی نہ گوارا کرتے
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #3 بہت دل کشادہ کر لیا کیا زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لی تو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا
بہت دل کشادہ کر لیا کیا زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لی تو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 26، 2018 #4 آج مجھ کو بہت برا کہہ کر آپ نے نام تو لیا میرا آخری بات تم سے کہنا ہے یاد رکھنا نہ تم کہا میرا
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #5 عبدالرحمن آزاد نے کہا: نے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ بہت خوب
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 26، 2018 #6 اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھی رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #7 عبدالرحمن آزاد نے کہا: تم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ شکریہ شرکت کا
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #9 نشۂ ناز نے بے حال کیا ہے تم کو اپنے ہی زور میں کمزور ہوئی جاتی ہو میں کوئی آگ نہیں، آنچ نہیں، دھوپ نہیں کیوں پسینہ میں شرابور ہوئی جاتی ہو ٭٭٭
نشۂ ناز نے بے حال کیا ہے تم کو اپنے ہی زور میں کمزور ہوئی جاتی ہو میں کوئی آگ نہیں، آنچ نہیں، دھوپ نہیں کیوں پسینہ میں شرابور ہوئی جاتی ہو ٭٭٭
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #11 عبدالرحمن آزاد نے کہا: رشتہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ بہت خوب
عائشہ رانی محفلین دسمبر 26، 2018 #13 اک طرف میں ہوں ، اک طرف تم ہو جانے کس نے کسے خراب کیا #جون_ایلیا
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 26، 2018 #16 تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں
سحرش سحر محفلین دسمبر 26، 2018 #20 جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں