جی بس کرونا کی مہربانی سے کچھ فرصت میسر ہے تو کچھ یہ کام ہو جاتا ہے کچھ اتنی اچھی اردو پڑھ کر ذوق کی تسکین کا سامان ہو جاتا ہے۔ بس ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ آپ صفحات بیچ بیچ میں سے دے دیتے ہیں۔ اب داستان کا درمیانی حصہ میرے ہاتھ آتا ہے تو کیوں کہ میں صرف ٹائپ نہیں کرتا پڑھتا بھی ہوں تو دماغ الجھا رہتا ہے اس باب یا اس کہانی میں اس سے پہلے کیا ہوا تھا اور میرے صفحات کے بعد آگے کیا ہو گا۔ تب تک اگلی داستان کے شروعاتی ، درمیان یا آخری حصے کے صفحات مل جاتے ہیں۔
کیا ایسا ممکن نہیں کہ موضوعات ، ابواب کے اعتبار سے تقسیم کر لی جائے ؟