جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

عمر سیف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہمت نہیں ہارنی، اپنوں کو کھو دینے کا غم میں سمجھ سکتا ہوں۔ اللہ کے کاموں میں کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے، انہیں جیسے تیسے قبول کرنا ہوتا ہے۔
اللہ آپ کو صبر دے ہمت دے طاقت دے ۔ مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں اللہ انہیں بھی اپنے نیک بندوں میں شامل کرے ان کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف کرے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے۔ آمین
یہ سب پڑھ کے دل کو جیسے دھچکا سا لگا ۔ بہت دکھ ہوا سن کر بہت رنجیدہ ہوگیا :(
جیہ میں ضبط ہوں، اگر آپ نے پہچانا نہ ہو۔
 
نیلم

محفلین
کچھ لوگوں کے امتحان بہت کڑے ہوتے ہیں ،اور اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔

اللہ بہتر کرئے گا انشاءاللہ

"خدائے ارض ! میں بیٹی کے خواب کات سکوں
تُو میرے کھیت میں اتنی کپاس رہنے دے"
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
اللہ تعالیٰ کے کاموں کی حکمت انسانی عقل میں کہاں سما سکتی ہے۔ انسان کیا کیا خواب بُنتا ہے، کیا کیا سپنے سجاتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو منظورِ الٰہی ہے۔ گزشتہ مہینوں میری نومولود بیٹی نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا تو مجھے صحیح معنوں میں احساس ہوا کہ بچھڑنا کسے کہتے ہیں۔

چچا غالب کی بھتیجی کے لیے کلامِ غالب ہی سے انتخاب!

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور
تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور

مٹ جائےگا سَر، گر، ترا پتھر نہ گھِسے گا
ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور

آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ "جاؤں؟"
مانا کہ ھمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور

جاتے ہوئے کہتے ہو "قیامت کو ملیں گے"
کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

تم کون سے ایسے تھے کھرے داد و ستد کے
کرتا ملکُ الموت تقاضا کوئی دن اور

مجھ سے تمھیں نفرت سہی، نیر سے لڑائی
بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور

گزری نہ بہرحال یہ مدت خوش و ناخوش
کرنا تھا جواں مرگ گزارا کوئی دن اور

ناداں ہو جو کہتے ہو کہ "کیوں جیتے ہیں غالبؔ"
قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور​
سانحہ میں ایک اور سانحے کا علم ہوا ۔ عمار ابن ضیا !!!!! تم اور فہیم سے تو بات ہوتی تھی ۔ مگر میں پھر کیوں لاعلم رہا ۔
 
خوش آمدید جیہ اور تمہاری کیفیت کی سب سے بہتر ترجمانی تو عمار ابن ضیاء ہی کر سکتا ہے کہ اس نے بھی عزیز ترین ہستی کھوئی ہے اور کسی حد تک اس نے کی بھی ہے ۔

خدا کا فرمان ہے کہ وہ اپنے بندوں کو ضرور آزمائے گے خوشی اور تکلیف دونوں میں تاکہ جان سکے کہ کون اطاعت گزار اور صابر ہے۔

تکلیف اور ابتلا کے موقع پر کچھ لوگ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور گمراہ ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگ صبر اور شکر سے تکلیف کو جھیل کر خدا کو راضی رکھ لیتے ہیں ، یقینا ایسے ہی لوگ خوش قسمت ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
جیہ بہن آپ کو محفل میں دوبارہ آمد پر خوش آمدید اور اس جانکاہ سانحے پر دلی افسوس لیکن اللہ کی یہی رضا تھی۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں اتنی خوشیاں شامل کر دے کہ یہ سانحہ اگر بھول نہ بھی پائے تو اس کی تکلیف کم ہو جائے۔ آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
صبح جب یہ خبر پڑھی تھی تو کچھ لکھا نہیں جا رہا تھا۔ اب بھی الفاظ نہیں مل رہے۔:(
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر اور ہمت دے۔ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین

:(:(:(
 
دوست

محفلین
یہ قطعاً معلوم نہیں تھا۔ انتہائی دکھ ہوا سن کر۔
اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
مرنا تو سب نے ہے لیکن جوان موت، اور اچانک موت کا صدمہ بہت گہرا ہوتا ہے۔ میرا چھوٹا بھائی پچھلے برس چل بسا، پچھلے سال اسی مہینے۔ اردو کی ایک بلاگر عنیقہ ناز کچھ ماہ پہلے کراچی میں انتقال کر گئیں۔ چلتے پھرتے ہنستے کھیلتے لوگ چلے جاتے ہیں۔ عمار کی بیٹی کی تو ابھی خوشی ہی ٹھیک طرح سے نہیں منائی تھی کہ موت کی خبر آ گئی۔
موت برحق ہے جی، اللہ سائیں صبر دے اور مرنے والوں کے درجات بلند کرے۔ آمین۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ۔محفل پر ڈھائی سال بعدواپس آکر نہایت خوشی ہو رہی ہے اور وہ بھی محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر۔ میں نے جب محفل پہلی دفعہ جوائن کیا تھا اس وقت محفل کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

ماشاءاللہ اپگریڈیشن کے بعد محفل بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔

میں محمدصابر اور سعود بھائی کی شکر گزار ہوں کہ ان دو کی وجہ سے محفل پر میری واپسی ممکن ہو سکی۔

آپ سب اراکین کا مجھے خوش آمدید کہنے کے لئے سپاس گزار ہوں۔ ؏ کس منہ سے شکر کیجئے اس لطفِ خاص کا

یقیناً سب کو میری غیر حاضری کی وجہ جاننے کا اشتیاق ہوگا۔ اس سے پہلے کہ بابا جانی اور شمشاد بھائی مجھ سے پوچھے میں خود ہی بتا دیتی ہوں۔

غالب نے جھوٹ کہا تھا کہ

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

رنج سے خوگر ہوئی مگر ڈھائی سال بعد بھی رنج مٹ نہ سکا ۔ مشکلیں بہت سہیں مگر آسان نہ ہوئیں۔ محفل پر جب آئی تھی غیر شادی شدہ تھی۔ شادی بھی ہو گئی محفل والوں نے دھوم دھام سے منائی ۔۔ اللہ نے عبد َاللہ گبین جیسا پیار ا بیٹا دیا۔محفل والوں دعاؤں سے نوازا۔ ( اس کی عمر اب 5 سال ہے اور سکول جاتا ہے)۔ مجھے دعائیں دیں مگر شرف قبولیت سے محروم رہیں۔ 3 فروری 2011کی وہ یخ بستہ رات میں کبھی نہ بھول پاؤں گی جب رات کے 2 بجے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ بابا کو فون کیا مگر ان کے آنے سے پہلے انہوں نے میرے بازوؤں میں دم توڑدیا اور مجھے بیوہ کر کے اکیلا چھوڑ گیا۔ دو برس سے زیادہ ہوگئے ہیں مگر اب تک صدمے کی حالت میں ہوں۔ دل کی پیدائشی مریض میں تھی۔ وہ تو بھلا چنگا تھا مگر اللہ کے ارادوں کو کون پہچانتا ہے۔

ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمام
ایک مرگِ ناگہانی اور ہے
جویریہ مسعود
جیہ تمہارے محفل میں واپس آنے کی جہاں خوشی ہے وہیں تمہاری اس اطلاع سے دل پھٹ گیا ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے تمہیں صبر دے، ہمت و استقامت دے۔ اللہ تعالٰی ہی بہتر جانتا ہے اور اسی کی رضا میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ بہت سی دعائیں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
 
شمشاد

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ پاک ان کی مغفرف فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں فرمائے،
اور جیہ تمہیں صبر جمیل اور اس پہ اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم ۔محفل پر ڈھائی سال بعدواپس آکر نہایت خوشی ہو رہی ہے اور وہ بھی محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر۔ میں نے جب محفل پہلی دفعہ جوائن کیا تھا اس وقت محفل کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

ماشاءاللہ اپگریڈیشن کے بعد محفل بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔

میں محمدصابر اور سعود بھائی کی شکر گزار ہوں کہ ان دو کی وجہ سے محفل پر میری واپسی ممکن ہو سکی۔

آپ سب اراکین کا مجھے خوش آمدید کہنے کے لئے سپاس گزار ہوں۔ ؏ کس منہ سے شکر کیجئے اس لطفِ خاص کا

یقیناً سب کو میری غیر حاضری کی وجہ جاننے کا اشتیاق ہوگا۔ اس سے پہلے کہ بابا جانی اور شمشاد بھائی مجھ سے پوچھے میں خود ہی بتا دیتی ہوں۔

غالب نے جھوٹ کہا تھا کہ

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

رنج سے خوگر ہوئی مگر ڈھائی سال بعد بھی رنج مٹ نہ سکا ۔ مشکلیں بہت سہیں مگر آسان نہ ہوئیں۔ محفل پر جب آئی تھی غیر شادی شدہ تھی۔ شادی بھی ہو گئی محفل والوں نے دھوم دھام سے منائی ۔۔ اللہ نے عبد َاللہ گبین جیسا پیار ا بیٹا دیا۔محفل والوں دعاؤں سے نوازا۔ ( اس کی عمر اب 5 سال ہے اور سکول جاتا ہے)۔ مجھے دعائیں دیں مگر شرف قبولیت سے محروم رہیں۔ 3 فروری 2011کی وہ یخ بستہ رات میں کبھی نہ بھول پاؤں گی جب رات کے 2 بجے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ بابا کو فون کیا مگر ان کے آنے سے پہلے انہوں نے میرے بازوؤں میں دم توڑدیا اور مجھے بیوہ کر کے اکیلا چھوڑ گیا۔ دو برس سے زیادہ ہوگئے ہیں مگر اب تک صدمے کی حالت میں ہوں۔ دل کی پیدائشی مریض میں تھی۔ وہ تو بھلا چنگا تھا مگر اللہ کے ارادوں کو کون پہچانتا ہے۔

ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمام

ایک مرگِ ناگہانی اور ہے

جویریہ مسعود
ویلکم بیک

انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی کے کاموں کے سامنے انسان کی کیا اہمیت :( اللہ آپ کو اور گبین کو خوش رکھے اور ان کے درجات بلند فرمائے
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کی یہ بہت بڑی خوبی ہے کہ کسی رکن کو اس معاملے میں اکیلا نہیں ہونے دیتے۔ تمہیں بہت پہلے اطلاع دینی چاہیے تھی تاکہ تمہارے غم میں برابر کے شریک ہوتے۔
 
الف عین

لائبریرین
ارے میرا پیغام کہاں گیا؟
جوجو، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ تم سے کچھ بھی کہہ سکوں۔
بس یہ یقین ہے کہ میری بیٹی جوجو بہت بہادر اور ہمت والی ہے۔ ڈھائی سال تک نہ جانے کیوں ہم سب سے کچھ کہنے کی ہمت کیوں نہیں کی۔ اب امید ہے کہ پرانی جوجوکی طرح ہنستی مسکراتی رہو۔ ہمیشہ ہمیشہ۔ تمہارے لئے بہت دعائیں
 
اللہ تعالیٰ کے کاموں کی حکمت انسانی عقل میں کہاں سما سکتی ہے۔ انسان کیا کیا خواب بُنتا ہے، کیا کیا سپنے سجاتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو منظورِ الٰہی ہے۔ گزشتہ مہینوں میری نومولود بیٹی نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا تو مجھے صحیح معنوں میں احساس ہوا کہ بچھڑنا کسے کہتے ہیں۔

چچا غالب کی بھتیجی کے لیے کلامِ غالب ہی سے انتخاب!

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور
تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور

مٹ جائےگا سَر، گر، ترا پتھر نہ گھِسے گا
ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور

آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ "جاؤں؟"
مانا کہ ھمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور

جاتے ہوئے کہتے ہو "قیامت کو ملیں گے"
کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

تم کون سے ایسے تھے کھرے داد و ستد کے
کرتا ملکُ الموت تقاضا کوئی دن اور

مجھ سے تمھیں نفرت سہی، نیر سے لڑائی
بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور

گزری نہ بہرحال یہ مدت خوش و ناخوش
کرنا تھا جواں مرگ گزارا کوئی دن اور

ناداں ہو جو کہتے ہو کہ "کیوں جیتے ہیں غالبؔ"
قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور​
عمار بھائی اللہ آپ کو اور بھابی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، سنا ہے نومولود بچہ اپنے والدین کے لیے جنت کی نوید چھوڑ کر جاتا ہے، اللہ اسے آپ سب کی بخشش کا سبیل بنائے آمین۔
 
Top