جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

حجاب

محفلین
جیہ اللہ آپ کو صبر دے آمین ، رفتہ رفتہ زندگی میں مصروف ہوجانے سے کسی کے جانے کا غم پہلے جیسا نہیں رہتا لیکن جتنی بھی کوشش کرلیں زندگی پہلے جیسی نہیں ہوپاتی :(
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ حجاب۔ آپ نے کتنی بڑی اور حقیقت پسندانہ بات کی ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن جتنی بھی کوشش کرلیں زندگی پہلے جیسی نہیں ہوپاتی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا اللہ وانا الیہ راجعون.

دکھ بہت بڑا ہے جویریہ! اللہ تعالٰی آپ کے شوہر کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت فرمائے، اور آپ کو اس سے بڑھ کر حوصلہ و ہمت عطا فرمائے، اور زندگی میں بے حد و حساب خوشیاں نصیب ہوں، آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتنا عرصہ آپ نے اکیلے سہا لیکن اس یقین کو قائم رکھیں کہ ہم سب آپ کے لیے دعاگو ہیں ہمیشہ، گبین کو بہت سا پیار
 
جیہ باجی
یہ جان کرنہایت دکھ ہوا
جسے کہنے کے لئے لفظ بھی چھوٹے محسوس ہو رہے ہیں۔ بس میری چشم تر کوئی حیثیت ہوتو رب کائنات آپ کوصبراورحوصلہ دے
 

عمراعظم

محفلین
جیہ بیٹا۔۔۔ میرا دل و دماغ ایسے الفاظ کی تخلیق سے قاصر ہیں جنہیں آپ کے دکھ کے مقابل ڈھال بنا سکوں۔ اللہ آپ کو صبر ِجمیل سے نوازے۔آمین

اللہ تعالیٰ محفل کے لاڈلے عبداللہ گبین کو دین و دنیا کی تما م نعمتوں سے مالامال فرمائے -آمین

کسی فرشتے کی تقدیر میں کہاں دکھ سکھ
یہ آدمی ہے جو ہر امتحاں سے گزرا ہے
 

mfdarvesh

محفلین
انا اللہ وانا الیہ راجعون۔

بہت افسوس، اللہ کی رضا
میرے سمجھتا ہوں کہ اب تک وہ لفظ ہی ایجاد نہیں ہوسکے جو کسی کے غم کا مدوا ہوں، یہ وہی محسوس کر سکتا ہے جس پہ گزر رہی ہوتی ہے۔

اللہ آپ کو صبر دے اور مرحوم کے درجات کو بلند کرے، آمین
 

رابطہ

محفلین
آپ کے ساتھ ہونے والے سانحے کا جان کر بہت دکھ ہوا۔ الفاظ نہیں مل رہے کہ کیسے اظہار کروں اپنے جذبات کا۔کیونکہ آپ کے بارے میں جو امیج ہے وہ ایک نہایت حساس انسان کا ہے۔ اور ایسے انسان تو کسی دوسرے کو کانٹابھی چبھے تو برداشت نہیں کر پاتے۔اور غم اتنا بڑا اور وہ بھی ہم نشین کی جدائی کا۔ اس کا بھلانا واقعی آسان نہیں۔۔۔۔
بہ ہر حال امر ربی کے آگے سر تسلیم کرنا ہی ایک مسلمان کا شیوہ ہے
دعا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
اور اللہ تبارکو تعالیٰ آ پ کو صبر اور ہمت عطا فرمائے۔آمین!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بےحد غمگین کردینے والی خبر ہے بہنا۔۔۔۔! لیکن یہ دنیا اس کے سبھی مناظر چاہے وہ روکھے ہوں یا رنگا رنگ فانی ہیں ۔۔۔کسی بھی منظر کو یہاں ثبات نہیں ۔۔۔۔جس رب نے آپ کو اتنا بڑا غم دیا مجھے یقین ہے وہی رب اس غم کا درماں بھی کرنے والا ہے ۔۔۔اور میری دعا ہے ساتھ یقین بھی ہے کہ اللہ رب العزت
آپ کو اس غم کا بہترین نعم البدل عطا فرمائیں۔۔آپ کے لیئے آسانیاں ہی آسانیاں پیدا ہوں۔۔۔۔۔بے شک وہ جس سے پیار کرتے ہیں انہیں کو آزمائش کے قابل بھی سمجھتے ہیں۔۔۔!
 

Dilkash

محفلین
اوه..انا لله و انا اليه راجعون

دا څه وو ؟؟؟؟ او دا څه کيږې ؟؟؟؟اففففف

ډير زيات په ظهير شوم قسم په خدائي چې د زړه درد راته محسوس شو.ډير زيات افسوس دے.
هسې خو مونږ يو هم محفوظ نه يو کله هم د مارټر په سرکاري ګولئ د دهشت ګرد په بم يا په بل څه ايکسيډنټ به مرو خو داسې په ځوانه ځوانئ کې ناساپي مرګ يقينا چې ډير لوئي زيان دے.الله پاک دې هغه عاجز وبخښي او لواحقينو ته ډير صبر ورکړي.
 

جیہ

لائبریرین
اوه..انا لله و انا اليه راجعون

دا څه وو ؟؟؟؟ او دا څه کيږې ؟؟؟؟اففففف

ډير زيات په ظهير شوم قسم په خدائي چې د زړه درد راته محسوس شو.ډير زيات افسوس دے.
هسې خو مونږ يو هم محفوظ نه يو کله هم د مارټر په سرکاري ګولئ د دهشت ګرد په بم يا په بل څه ايکسيډنټ به مرو خو داسې په ځوانه ځوانئ کې ناساپي مرګ يقينا چې ډير لوئي زيان دے.الله پاک دې هغه عاجز وبخښي او لواحقينو ته ډير صبر ورکړي
.
ڈیرہ مننہ فیروز صیبہ! اللہ مو پہ ژوند برکت کا۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ کے ساتھ ہونے والے سانحے کا جان کر بہت دکھ ہوا۔ الفاظ نہیں مل رہے کہ کیسے اظہار کروں اپنے جذبات کا۔کیونکہ آپ کے بارے میں جو امیج ہے وہ ایک نہایت حساس انسان کا ہے۔ اور ایسے انسان تو کسی دوسرے کو کانٹابھی چبھے تو برداشت نہیں کر پاتے۔اور غم اتنا بڑا اور وہ بھی ہم نشین کی جدائی کا۔ اس کا بھلانا واقعی آسان نہیں۔۔۔ ۔
بہ ہر حال امر ربی کے آگے سر تسلیم کرنا ہی ایک مسلمان کا شیوہ ہے
دعا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
اور اللہ تبارکو تعالیٰ آ پ کو صبر اور ہمت عطا فرمائے۔آمین!
بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین
 
Top