جویریہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ ، مجھے آپ بہت یاد آ رہی ہیں، کم و بیش یہی وقت ہوتا تھا جب آپ آنلائن آتی تھیں اور اب اتنے بہت سے دن ہو گئے :(
مجھے روز انتظار رہتا ہے کسی دن شاید آپ واپس آئیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی سسٹرشگفتہ، سسٹرجویرہ المعروف جوجو کی واقعی بہت یاد آتی ہے۔

یاد ماضی عذاب ہے چھین لے حافظہ میرا

والی بات ہے۔

وہ جہاں بھی رہیں خوش و خرم رہیں (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

تفسیر

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
جویریہ ، مجھے آپ بہت یاد آ رہی ہیں، کم و بیش یہی وقت ہوتا تھا جب آپ آنلائن آتی تھیں اور اب اتنے بہت سے دن ہو گئے :(
مجھے روز انتظار رہتا ہے کسی دن شاید آپ واپس آئیں

وہ میری بھی تو بہن ہیں۔اور مجھے بہت عزیز ہیں۔ میں بھی جوجو کو بہت یادکرتا ہوں۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ جیہ کو شاید معلوم نہیں کہ یہ محفل اور اس کے باسی جیہ کے بغیر کتنے اداس ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس محفل کی ایک ہردلعزیز رکن تھی، بلکہ اب بھی ہے۔ اور ہر کوئی اسے یاد کرتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ہوں
پر یہ بھی تو کنفرم نہیں کے ان کو یہ پوسٹس پڑھنے کو ملیں بھی یا نہیں :(
 
آج جویریہ پر متعدد دھاگے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اور شمشاد کے ایک پیغام میں یہ بھی پڑھا کہ جویریہ نے دو تین پوسٹس بھی کی ہیں۔

جویریہ سے التماس ہے کہ وہ ان دھاگوں پر آ کر سب کو حوصلہ دے کہ وہ آ گئی ہے سچ مچ۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کے آنے پر بھی اتنی ہی خوشی ہو گی،

علی پور کا ایلی قریب الختم ہے، صرف باس کا حصہ باقی ہے۔

جشن میں شرکت کے لیے تیاری کر لیں۔
 
Top