تعارف جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا :)

السلام علیکم بزرگو، دوستو
میرا نام محمد شہریار امین ہے۔ کنیت ابو عمر ہے اور میں اپنی کنیت استعمال کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ فیس بک اور ٹویٹر کا کھلاڑی ہوں عرصہ دراز سے۔ فورم کے مدیر جناب خلیل الرحمن میرے چاچا ہیں اور میری کامیابی اور ترقی میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے مگر یہ بات آپ ان کی زبان سے کبھی نہیں سنیں گے۔ ان کے کہنے پہ اردو محفل پہ اکاونٹ بنا تو لیا لیکن یہی سوچ رہا تھا کہ اب کیا کروں۔ جب محفل پہ وقت سرف کیا اور تصانیف پڑھیں تو پتہ چلا کہ بڑوں کی باتیں ماننے کا کیوں کہا گیا ہے۔ انشاللہ اب جب کہ وارد ہو ہی گیا ہوں تو آپ سب مجھے اس محفل میں سرگرم پایں گے۔ زیر، زبر، پیش کی غلطیوں کے لیے پہلے سے معذرت چاہتا ہوں۔ کافی عرصہ کے بعد اردو کی بورڈ کا استعمال کر رہا ہوں۔
 
جناب محسن وقار علی۔ آپ کی بات کا ایک ہی جواب ہے میرے پاس۔ No comment :p
ویسے پیشہ کے حوالے سے میں pharmaceutical sales سے تعلق رکھتا ہوں۔ شاید کہ تیری سمجھ میں آجاے میری بات۔ ;)
 
جناب محسن وقار علی۔ آپ کی بات کا ایک ہی جواب ہے میرے پاس۔ No comment :p
ویسے پیشہ کے حوالے سے میں pharmaceutical sales سے تعلق رکھتا ہوں۔ شاید کہ تیری سمجھ میں آجاے میری بات۔ ;)
:):):)
ویسے اگر آپ نے کسی ممبر کی پوسٹ کا جواب دینا ہو تو اسی پوسٹ کے نیچے بائیں جانب موجود "جواب" پر کلک کریں۔وہ پیغام "کوٹ" ہو کر ایڈٹر میں آ جائے گا۔اس کے نیچے یا اوپر اپنا جواب لکھ دیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عنوان سے میں سمجھا شاید کسی مقدمے کی سماعت جاری ہے۔۔۔ :)
ماشاءاللہ آپ کو بہت بڑے نام کی صحبت نصیب ہے۔۔ :)
خوش آمدید۔۔۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
 
Top