واصف جو لوگ سمندر میں بھی رہ کر رہے پیاسے

عتیق منہاس

محفلین

جو لوگ سمندر میں بھی رہ کر رہے پیاسے
اک ابر کا ٹکڑا انہیں کیا دے گا دلاسے

مانا کہ ضروری ہے نگہبانی خودی کی
بڑھ جائے نہ انسان مگر اپنی قبا سے

برسوں کی مسافت میں وہ طے ہو نہیں سکتے
جو فاصلے ہوتے ہیں نگاہوں میں ذرا سے

تو خون کا طالب تھا تری پیاس بجھی ہے؟
میں پاتا رہا نشوونما آب و ہوا سے

مجھ کو تو مرے اپنے ہی دل سے ہے شکایت
دنیا سے گلہ کوئی نہ شکوہ ہے خدا سے

ڈر ہے کہ مجھے آپ بھی گمراہ کریں گے
آتے ہیں نظر آپ بھی کچھ راہنما سے

دم بھر میں وہ زمیں بوس ہو جاتی ہے واصف
تعمیر نکل جاتی ہے جو اپنی بِنا سے

واصف علی واصف
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ کیا بات ہے عتیق بھائی بہت اعلیٰ:applause:
ویسے آپ اپنی ڈیزائنڈ پوئٹری یہاں کیوں نہیں شئیر کرتے:unsure:
شاعری اور مصوری کے زمرے میں
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/شاعری-اور-مصوری.221/
میاں مشورہ آپ کا کچھ تاخیر سے آیا کہ عتیق منہاس نے ماشاءاللہ کافی کام پوسٹ کیا ہے اس زُمرے میں
جو منفرداورلاجواب ہے
 
میاں مشورہ آپ کا کچھ تاخیر سے آیا کہ عتیق منہاس نے ماشاءاللہ کافی کام پوسٹ کیا ہے اس زُمرے میں
جو منفرداورلاجواب ہے
اوہ میں نے دیکھا نہیں تھا:cautious:
آج ہی ان سے کچھ باتیں ہوئیں تو ان کی پروفائل سے بلاگ پر گیا تو عمدہ ڈیزائن پا کر انہیں مشورہ دینا اپنا فرض سمجھا:)
 
زبیر مرزا

محفلین
اوہ میں نے دیکھا نہیں تھا:cautious:
آج ہی ان سے کچھ باتیں ہوئیں تو ان کی پروفائل سے بلاگ پر گیا تو عمدہ ڈیزائن پا کر انہیں مشورہ دینا اپنا فرض سمجھا:)
اچھی بات ہے بچے فرائض کا اہتمام -
اورمیں ذرا مقدس کو بُلاؤں کہ دیکھیں محسن کتنی مشکل اُردوبول رہا اور وہ آکے کہیں گی
اپنا مشہورزمانہ جملہ
"بھائی ذرا آسان لفظوں میں کہیں کہنا کیا چاہتے ہیں "
 
اچھی بات ہے بچے فرائض کا اہتمام -
اورمیں ذرا مقدس کو بُلاؤں کہ دیکھیں محسن کتنی مشکل اُردوبول رہا اور وہ آکے کہیں گی
اپنا مشہورزمانہ جملہ
"بھائی ذرا آسان لفظوں میں کہیں کہنا کیا چاہتے ہیں "
یہ تو ان کی انکساری ہے ورنہ وہ بہتوں سے اچھی اردو بولتی ہیں یا کم از کم "لکھتی" تو ضرور ہیں:)
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت انتخاب ، واہ
دم بھر میں وہ زمیں بوس ہو جاتی ہے واصف
تعمیر نکل جاتی ہے جو اپنی بِنا سے
 
مقدس

لائبریرین
اچھی بات ہے بچے فرائض کا اہتمام -
اورمیں ذرا مقدس کو بُلاؤں کہ دیکھیں محسن کتنی مشکل اُردوبول رہا اور وہ آکے کہیں گی
اپنا مشہورزمانہ جملہ
"بھائی ذرا آسان لفظوں میں کہیں کہنا کیا چاہتے ہیں "
زحال بھیا آپ ناں سمجھدار بھائی ہو
اور یہ اپنے محسن بھائی کو تو پڑنے والا ہے مکا
مشکل اردو بولنے پر
 
مقدس

لائبریرین
آئیں بھی خالی ہاتھ:(
کوئی "پائی" ہی بنا لاتیں محفلین کے لیے:battingeyelashes:

تفنن برطرف :cool:
گریٹ نیوز:dancing:
لیٹس پارٹی:party:
اتناااا کام پہلے سے کیا
آپ کو پتا ہے تین مہینے کا پراسیس تھا۔۔
تین انٹرویوز
4 ٹسٹس
اور پتا نہیں کیا کیا
آب کھلاؤں بھی میں
جی نہیں ۔۔ ایسا کچھ نہیں ہونے والا
آپ کھلائیں مجھے آئسکریم
 
Top