جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔!

نیرنگ خیال

لائبریرین
مالِ مسروقہ شریفہ تو آپ پہلے ہی قلہ کوہ پہ منتقل کر چکے تھے، میں سلام پھیر کر کیا کرتا مرشدی! :)
سبحان اللہ۔۔۔ کیا نمازِ کشف تھی کہ سیدھا ٹھکانے کا پتا۔۔۔۔ اللہ اللہ بازو لمبا کرکے اٹھا لیتے تو آج ہمارے ساتھ کچھ اور لوگ بھی گدی کی آس میں باہر بیٹھے پرچیاں بانٹ رہے ہوتے۔۔۔ :)
 

فلک شیر

محفلین
سبحان اللہ۔۔۔ کیا نمازِ کشف تھی کہ سیدھا ٹھکانے کا پتا۔۔۔ ۔ اللہ اللہ بازو لمبا کرکے اٹھا لیتے تو آج ہمارے ساتھ کچھ اور لوگ بھی گدی کی آس میں باہر بیٹھے پرچیاں بانٹ رہے ہوتے۔۔۔ :)
میرا خیال ہے، یہ محترمہ نور صاحبہ کی شاعری کا دھاگہ ہے، ان "اسرارِ معرفت" کے لیے یہ جگہ کچھ مناسب نہ ہے ، یہ نہ ہو کہ باقاعدہ انتظامیہ کے ہاں ہم دونوں کے خلاف نالش کروا دیں :)
 

الف عین

لائبریرین
پہلی رائے شاعری پر۔۔۔ بلکہ رائے نہیں، کہ رائے اصلاح سخن والے زمرے میں دی جاتی ہے، اور اصلاح کے مفت مشوروں سے نوازا جاتا ہے۔ یہ تو بے حد خود اعتمادی سے آپ کی پابند بحور شاعری کے زمرے میں ہے، اس لئے خاموش ہوں
 

نور وجدان

لائبریرین
مجھے اس فارم کا ٹھیک سے پتا نہیں ۔۔ آپ رائے مشورے دے دیں جو آپ مناسب سمجھے اسکو اصلاح والے حصے میں کیا پو سٹ کروں؟ وہ کہاں ہے
 
Top