جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

فرذوق احمد

محفلین
السلامُ علیکم

جیسا کہ بھائیوں دوستوں آپ سب جانتے ہیں کہ میں پُرانا ممبر تو ہوں ۔۔۔ مگر بہت کم آتا ہوں ۔ یعنی ہفتے میں ایک دو بار ہی چکر لگتے ہیں ۔۔۔ تو لاگ ان ہونے کے بعد دل چاہتا ہے کہ کچھ لکھوں مگر جِس دھاگے کو بھی کھولتا ہوں ،، وہاں اپنی باتیں ہو رہی ہوتی ہیں ۔۔۔ تو ایسے کافی دنوں کے بعد آنے والے بندے کو مشکل ہوتی ہے کہ وہ کیا بات کریں اور کس سے کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ظاہر ہے یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ تو نہیں ہو گا ۔۔۔اور بھی پُرانے ممبر یا بالکل نئے ممبر ہوگے جن کو ایسا مسئلہ ہوتا ہو گا۔۔۔۔
تو جوایسے ممبر ہیں وہ یہاں آئیں اور اپنی دل کی باتیں کریں ،،،، وہ اپنے نہ آنے کی وجہ بتا بھی سکتا ہے اور بھی بہت سی باتیں کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
شمشاد بھائی میری وجہ کام کام اورصرف کام ۔۔۔۔ٹائم ملتا ہے تومیں یہاں حاضری دے دیتا ہوں ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب اتنا بھی کیا کام کرنا کہ دس بیس منٹ کی بھی روزانہ فرصت نہ مل سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سید بھائی کہ آپ وقت نکال لیتےہیں، ویسے جو آپ کے اوقات کار ہیں، اس میں واقعی بہت مشکل ہے۔
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

ویسے آجکل کافی ممبرز بہت کم کم نظر آرہے ہیں یہاں پر ۔ ان میں سے ایک میں بھی ہون اجکل :grin:
 

بلال

محفلین
آپ تو پھر کم کم آتی ہیں لیکن آتی تو ہیں ہم تو کئی دن بعد آج آئے ہیں۔۔۔ پھر پتہ نہیں کب آنا ہو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
اب ذرا باقاعدگی سے آتے رہیے گا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
شمشاد بھائی آج میں اس وقت فری ہوا ہوں لیکن اب آفس سے گھر جانے کا وقت بھی ہو گیا ہے ۔۔۔ جا کے سو جاؤں گا اگر نیند مہربان ہو گئی تو۔۔۔۔۔۔ ویسے کم ہی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دن میں مت سویا کرو ناں، جب دن میں سو لیتے ہو تو رات میں کیسے نیند آئے گی۔
 

فرذوق احمد

محفلین
دراصل شمشاد بھائی میری ایوننگ شفٹ ہے ،، مگر رات ہو جاتی ہے ۔۔۔ ٹرانسمیشن ساری میرے پاس ہوتی ہے ۔۔۔ تو اس لیے کام زیادہ ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مان لیا بھائی کہ کام زیادہ ہوتا ہے لیکن اتنا بھی کیا زیادہ ہوتا ہو گا کہ بندہ پانچ دس منٹ بھی فرصت کے نہ نکال سکے۔
 

بلال

محفلین
بلال بھائی بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
اب ذرا باقاعدگی سے آتے رہیے گا۔

جی شمشاد بھائی کوشش تو یہی ہے۔۔۔ باقی جو اللہ تعالٰی بہتر کریں۔۔۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

تعبیر

محفلین
تعبیر یہ بلاک کون ہیں جو نہیں آ رہے۔۔۔ کہیں مجھے بلال سے بلاک تو نہیں‌کر دیا۔۔۔۔

ہاہاہا :grin: میں اور میری غلطیاں
وہ نا اس وقت میں اپکا بلاگ بھی دیکھ رہی تھی آپکے دستخط میں ۔ کچھ حیرانی اور سوچ میں بلال اور بلاگ مل ملا کر بلاک بن گئے :grin:

چلیں اب پھر صحیح سے پوچھتی ہوں کہ بلال آپ اجکل کیوں نہیں آرہے ؟؟؟
 

ابوشامل

محفلین
ویسے یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ میں نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کبھی پابندی کے ساتھ محفل پر حاضری نہیں دی لیکن چند ہفتے قبل جب میری طبیعت خراب ہوئی تو تقریباً دو ہفتوں تک محفل کو صحیح سے کھنگالنے کا موقع ملا اور اب باقاعدگی سے آ رہا ہوں لیکن جب میں آنا شروع ہوا تو باقاعدہ ممبر غائب ہو گئے :(
 

بلال

محفلین
ہاہاہا :grin: میں اور میری غلطیاں
وہ نا اس وقت میں اپکا بلاگ بھی دیکھ رہی تھی آپکے دستخط میں ۔ کچھ حیرانی اور سوچ میں بلال اور بلاگ مل ملا کر بلاک بن گئے :grin:

چلیں اب پھر صحیح سے پوچھتی ہوں کہ بلال آپ اجکل کیوں نہیں آرہے ؟؟؟

چلو شکر ہے کسی نے تو ہمارا بلاگ دیکھا۔ اور یہ آپ کو حیرانی کیوں ہوئی ہے؟؟؟
اصل میں میں کچھ دن سے بہت مصروف تھا۔ اس لئے محفل پر نہیں آ سکا تھا۔ کافی عرصہ سے بلاگ بنایا تھا لیکن کچھ اچھا نہیں تھا کچھ اس کی حالت ٹھیک کرنے میں مصروف تھا باقی کچھ اور مصروفیت تھیں اس لئے محفل سے غیر حاضر رہا لیکن اب کوشش ہے کہ باقاعدگی سے آؤں۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
مان لیا بھائی کہ کام زیادہ ہوتا ہے لیکن اتنا بھی کیا زیادہ ہوتا ہو گا کہ بندہ پانچ دس منٹ بھی فرصت کے نہ نکال سکے۔


شمشاد بھائی اب میں کوشش کیا کروں گا ۔۔ کہ بالاناغہ چاہے کچھ پل کے لیے ہی سہہ مگر آیا ضرور کروں

بس دعا کیجئے گا /////
 
Top