اگر تمہارے آنے سے دوسرے اراکین ڈر کے مارے بھاگ نہ جائیں تو بیشک یہاں بھی آیا کرو۔ لیکن ٹپک کے نہیں آنا، آرام سے چلتی ہوئی آنا ہے۔
ویسے یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ میں نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کبھی پابندی کے ساتھ محفل پر حاضری نہیں دی لیکن چند ہفتے قبل جب میری طبیعت خراب ہوئی تو تقریباً دو ہفتوں تک محفل کو صحیح سے کھنگالنے کا موقع ملا اور اب باقاعدگی سے آ رہا ہوں لیکن جب میں آنا شروع ہوا تو باقاعدہ ممبر غائب ہو گئے
چلو شکر ہے کسی نے تو ہمارا بلاگ دیکھا۔ اور یہ آپ کو حیرانی کیوں ہوئی ہے؟؟؟
اصل میں میں کچھ دن سے بہت مصروف تھا۔ اس لئے محفل پر نہیں آ سکا تھا۔ کافی عرصہ سے بلاگ بنایا تھا لیکن کچھ اچھا نہیں تھا کچھ اس کی حالت ٹھیک کرنے میں مصروف تھا باقی کچھ اور مصروفیت تھیں اس لئے محفل سے غیر حاضر رہا لیکن اب کوشش ہے کہ باقاعدگی سے آؤں۔۔۔
آج کل ہم بھی کم کم آتے ہیں ۔۔۔۔
بلاگ پر تو ابھی نہیں گئی میں اور حیرت اس لیے ہوئی کہ بلاگ کا مشورہ جب راہبر یا خرم شہزاد نے دیا تھا تو آپکا کہنا تھا کہ آپکو پسند نہیں اور اپکا ایسا کوئی ارادہ نہیں پھر یہ سب کیسے
جی ضرور آئیں بلکہ کافی وقت سے آپکی کوئی تحریر نہیں دیکھی لگتا ہے کہ کافی خوش ہین آجکل
تو کیا پوری منڈلی کو لے کر آئے؟ اکیلی ہے تو اکیلی ہی آئے گی ناں۔