ہانیہ
محفلین
جو کہنا ہے وہ کہہ دیتے ہیں مکاّری نہیں کرتے
جو کہنا ہے وہ کہہ دیتے ہیں مکاّری نہیں کرتے
کسی کے خوف سے ہم تو اداکاری نہیں کرتے
بھروسہ دوستی پر ان کے کیسے کر لیا جائے
سگے بھائی سے جو اپنے وفاداری نہیں کرتے
جہاں ایمان بک جاتا ہے دولت کے ترازو پر
ہم ایسی نوکری کوئی بھی سرکاری نہیں کرتے
وہ ظالم ہے تو ظالم کی حمایت کس لئے یارو
جو سچے ہیں وہ جھوٹوں کی طرفداری نہیں کرتے
مقابل ہو اگر کوئی تو ڈٹ جاتے ہیں میداں میں
کسی کا خوف اپنے ذہن پر طاری نہیں کرتے
خدا کا نام لے کر چین سے سوتے ہیں بستر پر
ستاروں کی طرح بے چین بیداری نہیں کرتے
قمر ہر شعر اپنا ایک پیغامِ محبت ہے
بنا مقصد کبھی اس ذہن کو بھاری نہیں کرتے
نذیر اے قمر