arifkarim
معطل
جڑواں بچوں کی دو مختلف برسوں میں پیدائش
امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق سان ڈیاگو کی رہائشی ماربیل والینسیا نے 31 دسمبر کی شب تین منٹ کے وقفے سے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے لیکن جڑواں ہونے کے باوجود ان کے بچے اپنی سالگرہ مختلف تاریخ اور مختلف سال میں منائیں گے۔
لندن—
ایک امریکی خاتون کے ہاں 2015ء کی آخری شب دو جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے لیکن دونوں بچوں کی سالگرہ کا دن اور سال ایک نہیں ہے۔
بائیس سالہ ماربیل والینسیا نے سان ڈیاگو کے ایک اسپتال میں جڑواں بچوں کو دو مختلف سالوں میں جنم دیا ہے ۔ان کی بیٹی 2015ء کے آخری منٹ میں پیدا ہوئی جبکہ بیٹا سال نو کی آمد کے اولین منٹوں میں دنیا میں آیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق سان ڈیاگو کی رہائشی ماربیل والینسیا نے 31 دسمبر کی شب تین منٹ کے وقفے سے جڑواں بچوں کو جنم دیا لیکن جڑواں ہونے کے باوجود ان کے بچے اپنی سالگرہ مختلف تاریخ اور مختلف سال میں منائیں گے۔
سان ڈیاگو کائزر میڈیکل سینٹر کے مطابق والینسیا کے ہاں سال 2015ءکے اختتامی لمحات یعنی رات 11 بج کر 59 منٹ پر بیٹی جیلن کی ولادت ہوئی جبکہ بیٹا لوئیس اگلے سال 12 بجکر 02 منٹ پر پیدا ہوا۔
اسپتال کی ترجمان نے کہا کہ جیلین کا وزن چار پاؤنڈ اور پندرہ اونس اور لوئیس کا وزن پانچ پاؤنڈ اور نو اونس ہے جبکہ دونوں کا قد 18.5 انچ ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق والینسیا کے ہاں چھ جنوری کو آپریشن کے ذریعے جڑواں بچوں کی ولادت ہونی تھی لیکن جمعرات کی شب انھیں بتایا گیا کہ بچوں کی ولادت میں پیچیدگیوں کا خطرہ ہے اور فوری طور پر والینسیا کو آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔
بچوں کے والد لوئیس والینسیا نے کہا کہ آدھی رات کے وقت ان کی نظریں گھڑی کی سوئیوں پر ٹکی ہوئی تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچوں کی پیدائش نئے سال میں ہو لیکن، ابھی نئے سال کی آمد میں ایک منٹ باقی تھا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کے رونے کی آواز سنی۔
لوئیس کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کی خواہش تھی کہ ان کے دونوں بچوں کی سالگرہ کا دن ایک ہو کیونکہ بعد میں بچے اس بات پر لڑ سکتے ہیں کہ پہلے میری سالگرہ ہو گی اور ہمیں ایک کی بجائے دو سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنی پڑ سکتی ہیں۔
اسپتال کی ایک نرس لانیٹ کوٹ زی نے کہا کہ یہ بلاشبہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور بہت خاص ہے کیونکہ انھوں نے اپنے 34 سالہ نرسنگ کیرئیر میں پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ جڑواں بہن بھائی میں سے والینسیا کی بیٹی جیلن کیلی فورنیا کی سان ڈیاگو کاؤنٹی میں پیدا ہونے والی سال کی آخری بچی ہے اور بیٹا لوئیس سان ڈیاگو میں پیدا ہونے والا سال 2016ء کا پہلا بچہ ہے۔
ماخذ