جگر کے ٹکڑے کی بدولت شادی

ابن توقیر

محفلین
یہ کچھ کمال شمال نہیں ہوگیا جی؟
فرینکفرٹ، الینوائے کے ایک پولیس افسر نے اپنا تقریباً آدھا جگر ایک ایسی بیمار خاتون کو دیدیا جسے انہوں نے دیکھا تک نہیں تھا۔ جگڑ کا یہ ٹکڑا 27 سالہ خاتون کو لگایا گیا جو جگر کے سرطان کے چوتھے درجے کی مریضہ تھیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں وقت کی کمی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی عطیہ کنندہ کو تلاش کریں۔ پولیس افسر نے یہ ماجرا خاتون کے ایک عزیز سے سنا اور فوراً مدد کو تیار ہوگئے۔
جب خاتون کو یہ علم ہوا تو وہ بیماری کے باوجود گھر کے دالان تک آئیں اور انہوں نے اس اجنبی کا استقبال کیا پھر خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا اور انہیں جگر کا ٹکرا لگایا گیا۔
خاتون کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والے شخص نے ان سے کہا کہ اسے اس کے بدلے کچھ نہیں چاہیے اور وہ دونوں اپنی اپنی راہ پر لوٹ سکتے ہیں لیکن خاتون اس کی قربانی اور ایثار سے بے حد متاثر تھیں جس کے کچھ عرصے بعد دونوں نے شادی کرلی۔​
سورس ایکسپریس​
 

حبیب سندھی

محفلین
چلو یہی احسان عظیم خیال کریں کسی وجہ سے شادی تو ہوئی نا؟

میرے جیسے کی بالکل ہوتی ہی نہیں اس سے تو بہتر ہی ہے:LOL:
 
آخری تدوین:
چلو یہی احسان عظیم خیال کریں کسی وجہ سے شادی تو ہوئی نا؟

میرے جیسے کی بالکل ہوتی ہی نہیں اس سے تو بہتر ہی ہے
وارث بھائی بھی کسی شادی کی تقریب میں نہ گئے ہوں خواجہ آصف کی طرح۔
بھائی جان اس میں مضحکہ خیز کیا نظر آیا ہے آپ کو۔ :) :) :)
 

یاز

محفلین
اب تو وہ صاحب صبح شام یہ گانا بجا سکتے ہیں۔

دل جگر نظر کیا ہے، میں تو تیرے لئے جاں بھی دے دوں

 

یاز

محفلین
قبلہ برادرم محمد وارث کی عدم موجودگی میں ان کی جانب سے بیان ہم ہی جاری کر دیں۔

ایسی خبریں ہم پہ کافی ستم ڈھاتی ہیں۔ ابھی فیس بک کا پیج بنانا شروع کیا ہی تھا کہ اب جگر کی پیوندکاری کا مرکز تلاشنے کی تیاری کرنی پڑے گی۔
 
بھائی میں جدید قاری و نیو ممبر ہوں اسلئے اس فورم کے استعمال سے بھی کم ہی واقف ہوں

اسلئے برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں
آپ اس عطاکردہ ریٹنگ کو واپس بھی لے سکتے ہیں۔
اسی مراسلے پہ جا کر "ریٹنگ ختم کریں" پر کلک کر کے۔ :) :) :)
 
Top