جھاڑ کھنڈ میں اردو بطور دوسری سرکاری زبان

الف عین

لائبریرین
ہندوستان کے صوبے بہار میں تو عرصے سے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، لیکن جھاڑ کھنڈ جب سے اس ریاست سے ٹوٹ کر بنا ہے، اب تک محض ہندی ہی سرکاری زبان تھی۔ کل ایک نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے اب اردو بھی اس صوبے کی دوسری سرکاری زبان ہوگی۔
اردو دنیا کو عمومی طور پر اور خصوصی طور پر جھاڑ کھنڈ والوں کو مبارک ہو۔ کوشش کریں کہ سرکاری خطوط اردو میں لکھیں، خطوط پر اردو میں پتے تحریر کریں۔ سرکاری عمارات میں اردو میں بھی سائن بورڈس لگائے جائیں۔ اور جہاں عوام کو اردو نظر نہ آئے، سرکار کو متوجہ کریں کہ اردو بھی استعمال کی جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس طرح یہاں ان صوبوں میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے:
آندھرہ پردیش
مہاراشٹر
بہار
اتر پردیش
جھار کھنڈ
اور جموں کشمیر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جہاں کی سرکاری زبان ہی اردو ہے۔
 
Top