جھنڈوں کا سفر ۔ برطانوی راج اور آج کا ہندوستان / پاکستان

چودہ اور پندرہ اگست کی آمد پر بہت سے سوشل میڈیا ویڈیوز دیکھنے کو ملے جن میں کہیں موجودہ ہندوستان کا جھنڈا دکھایا جاتا ہے اور کہیں انگلستان کا موجودہ جھنڈا دکھایا جاتا ہے کہ جی یہ جھنڈا اتارا گیا اور ہمارا یہ جھنڈا لہرایا گیا ۔ حالانکہ اصل حقیقت سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ جب ہندوستان کی تقسیم اور برطانوی راج سے آزادی کا عملی آغاز ہو ا تب برصغیر پاک و ہند پر برطانوی راج کا کون سا جھنڈا استعمال ہو رہا تھا۔ اور عملی طور پر چودہ اور پندرہ اگست کو کون سا جھنڈا لہرایا گیا۔
انیس صد سینتالیس کے آغاز میں برطانوی راج کا جھنڈا کئی قسم کا تھا ۔ جس میں زمینی انتظامیہ کا جھنڈا الگ تھا ۔ بحری انتظامیہ کا جھنڈا الگ تھا اور وائسرائے گورنر جنرل کا جھنڈا الگ تھا۔ آئیے ان پر ایک نظر دوڑاتے ہیں اور اپنے عِلم کے عَلم کو سربلند کرنے کی سعی فرماتے ہیں۔

انیس صد سینتالیس میں برطانوی وائسرائے /گورنر جنرل کا جھنڈا یہ ہوا کرتا تھا۔ یہی جھنڈا 1928 اور 1936 کے اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے استعمال ہوا تھا ۔
UK-India-Governor-General-1885-Flag-3X5ft-1370-90X150cm-60x90cm-British-Raj-Red-Ensign-Banner.jpg_640x640.jpg

یہ جھنڈا 1885 سے لیکر 1947 تک برطانوی راج کی علامت رہا اور وائسرائے / گورنر جنرل جو برطانیہ کی بادشاہت کی نمائندگی کرتا تھا اس کے دفاتر یا زیر احکام علاقوں اور بین الاقوامی سطح پر یہ جھنڈا برطانوی راج کی علامت کہلاتا تھا۔
اس کے علاوہ زمینی اور سمندری انتظامیہ کا جھنڈا معمولی سے فرق کے ساتھ مندرجہ ذیل تھا ۔ سرخ زمینی انتظامیہ میں اور نیلا سمندری انتظامیہ میں برطانوی راج میں ہندوستانی تسلط کو ظاہر کرتا تھا۔
in~bbe.gif

ہندوستان کی سمندری علاقوں سے متعلقہ انتظامیہ (جو بعد میں ہندوستانی اور پاکستانی بحریہ میں تقسیم ہو گیا ) کا نمائندہ جھنڈا یہ اوپر والا نیلا پس منظراور اس پر ستارہ ہند کا نشان اور برطانوی جھنڈے کا نشان ہوا کرتا تھا۔
nxds67kbgrcy.png

ہندوستان کی زمینی علاقوں سے متعلقہ انتظامیہ (جو بعد میں ہندوستانی اور پاکستانی سول سروس میں تقسیم ہو گیا ) کا نمائندہ جھنڈا یہ اوپر والا سرخ پس منظر اور اس پر ستارہ ہند اور برطانوی جھنڈے کا نشان ہوا کرتا تھا۔
جب ہندوستان اور پاکستان آزادی کے سفر پر نکلے ۔ اور انتظامیہ مقامی انتظامیہ میں تبدیل ہوئی تو قانون کے مطابق ہم فورا نیا جھنڈا استعمال کرنے کے اہل نہیں ہو گئے تھے۔ اس تمام عمل میں تب تک ہمارے جھنڈے استعمال نہیں ہو سکتے تھے جب تک ہم اپنا اپنا آئین نہ بنا لیں اور اس طرح وقتی طور پر پاکستان اور ہندوستان کے مندرجہ ذیل جھنڈے لہرائے گئے ۔
XX-governor-general_of_india__1947-1950.png_4.png

ہندوستان کی ڈومینیئین ریاست کے گورنر جنرل کا یہ جھنڈا انیس سو پچاس تک جاری رہا جب ہندوستان کا آئین بن کر نافذ ہوا تو ہندوستان کا قومی جھنڈا سرکاری طور پر استعمال ہونا شروع ہو گیا
flagge-indien___blob=normal&v=4.jpg

دوسری جانب پاکستان کا جھنڈا بھی وہی تھا جو ہندوستان کا جھنڈا تھا صرف فرق اس میں انڈیا کی جگہ پاکستان لکھا ہوا ہونے کا تھا
617gD29O5nL._AC_SL1500_.jpg

یہ جھنڈا 1947 سے 1953 تک پاکستان کے استعمال میں رہا اس پر تاج برطانیہ کی تصویر کے طور پر ٹیوڈر کراؤن کی تصویر استعمال کی جاتی رہی
pk_gg3.gif

( پھر پاکستان بنانے والوں کا صفایا کردیا گیا اور تاج برطانیہ پر ہمارے بباطن قابض اور بظاہر محبوب ہیرو مجاہدین اسلام لبرل اور ذہین حکمرانوں ، عیاش انتظامیہ اور گندے سیاست دانوں کا بوجھ پڑنا شروع ہو گیا تو تاج برطانیہ کی تصویر میں تاج پچک کر بیٹھ گیا لہذا )
انیس صد ترپن سے سینٹ ایڈورڈ کا تاج اس کی جگہ استعمال ہوتا رہا جو انیس صد چھپن میں جب کہ پاکستان کا پہلا آئین بنا موجودہ پاکستانی جھنڈے سے تبدیل ہو گیا۔
pakistan_1024x1024@2x.jpg

جھنڈا تو بدل گیا لیکن نہ ہمارے حکمران بدلے ، نہ نصیب نہ ہماری حرکتیں لہذا آج بھی ہم کھینچا تانی اور افسر شاہی کے قبضے میں ہیں جبکہ ہر مفاد پرست اس ملک کو دوسروں کی ّغلامی میں رکھنے میں اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کر رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

سید رافع

محفلین
یہ جھنڈا 1947 سے 1953 تک پاکستان کے استعمال میں رہا اس پر تاج برطانیہ کی تصویر کے طور پر ٹیوڈر کراؤن کی تصویر استعمال کی جاتی رہی
pk_gg3.gif
معلوماتی۔
کوڈ:
The oath of allegiance taken by Mohammad Ali Jinnah, 
the first governor-general, was as follows:

"I, Mohammad Ali Jinnah, do solemnly affirm true faith and allegiance
to the Constitution of Pakistan as by law established and that
I will be faithful to His Majesty King George VI,
in the office of Governor General of Pakistan."
 
Top