جھنڈے

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم پر زیادہ تر پاکستان اور انڈیا کے لوگ تشریف لاتے ہیں۔ ان میں سے کئی لوگ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور بعض کے پاس دوسرے ممالک کے شہریت بھی ہے۔ میں نے فورم پر ممبران کے لیے اپنی موجودہ رہائش یا شہریت کو ظاہر کرنے کے لیے جھنڈے کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اگر آپ کوئی جھنڈا منتخب کرتے ہیں تو یہ آپ کے مراسلات میں آپ کی ممبر انفارمیشن کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ جھنڈے کا انتخاب آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جا کر اپنی تفصیلات کو مدون کریں میں جا کر کر سکتے ہیں۔ فی الحال جھنڈے صرف ڈیفالٹ سٹائل اور کے ذیلی سٹائلز اور امیجینشن کرمزن سٹائل میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی دوست کوئی اور سٹائل استعمال کر رہے ہوں اور وہ اس میں جھنڈے دیکھنا چاہتے ہیں تو مجھے اس کے بارے میں بتا دیں۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ نے جھنڈا منتخب تو کر لیا ہے، سمجھ کس بات کی نہیں آئی؟ آپ کونسا سٹائل استعمال کر رہے ہیں؟
 

تیشہ

محفلین
زبردست جھنڈے ۔ ۔

cheerleader.gif
 
Top