جھوٹ پر مبنی ای میلز۔

طالوت

محفلین
انٹر نیٹ پر جھوٹی خبروں تصویروں وغیرہ پر مبنی ای میلز اکثر گردش میں رہتی ہیں ۔ جنھیں افراد ثواب کے لئے یا حیران کن ہونے کے باعث آگے بھیجتے رہتے ہیں ۔ اس دھاگے میں ایسی تمام تصاویر جمع کرتے ہیں جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ کچھ میری طرف سے اور کچھ آپ کی طرف سے۔

پہلی تصویر، یہ اکثر گردش میں رہتی ہے اور لوگ ثواب کی خاطر اسے دھڑا دھڑ آگے بھیجتے ہیں رسول اللہ کی قبر سے متعلق ہے۔ درج ذیل قبر کو رسول اللہ کی قبر کے طور پر پیش کر کے سلام کی اپیل کی جاتی ہے۔

یہ تصویر دراصل م جلال الدین رومی کی ترکی کے شہر کنایہ یا کنعایہ میں واقع ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے۔
 
طالوت

محفلین
دوسرا جھوٹ ، یہ تصاویر جو پانچ چھ سال پہلے منظر عام پر آئی اور آجکل پھر بڑی پھرتی سے یہاں وہاں کے چکر کاٹ رہی ہے سے متعلق یہ دعوی ہے کہ سعودی عرب کے ایک علاقے میں دیو نما انسانوں کے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔ ای میل کے مطابق سعودی علماء نے ا نھیں قوم عاد قرار دیا ہے (سعودی علماء نے ایسا کچھ نہیں کہا اسلئے ان پر چڑھائی سے پرہیز کیا جائے) ۔ جبکہ انھی تصاویر کو نیشنل جیوگرافک سے بھی منسوب کیا جاتا ہے اور اسے بھارت میں دریافت بھی کہا جاتا ہے۔ بہرحال یہ کمپیوٹر ماہرین کا کارنامہ ہے۔

f31c2511fc555cf4a957f92644de9a94.jpg

6d063750e2c891557861b374e949b4a8.jpg
اس جھوٹ کے لئے نیشنل جیوگرافک کی ی تردید ہی کافی ہے۔
مزید بعد میں ،آپکے پاس بھی ہوں تو بانٹیے۔
 
arifkarim

معطل
جھوٹا پتھرجو کہ قانون قدرت یعنی کشش ثقل کو جھٹلاتا ہے:
miracle-stone-miraj.jpg

اثبوت:http://islamgreatreligion.wordpress...ne-in-jerusalem-fake-miracle-fake-image-hoax/
نوٹ: اللہ تعالیٰ کی ذات ان جعلی معجزات سے پاک ہے۔ یہ اسکی شان کیخلاف ہے کہ پوری کائنات کو وجود میں لانے والے قانون کشش ثقل کو محض چنداں مسلمانوں کیلئے جھٹلا دے۔
 
arifkarim

معطل
دوسرا جھوٹ ، یہ تصاویر جو پانچ چھ سال پہلے منظر عام پر آئی اور آجکل پھر بڑی پھرتی سے یہاں وہاں کے چکر کاٹ رہی ہے سے متعلق یہ دعوی ہے کہ سعودی عرب کے ایک علاقے میں دیو نما انسانوں کے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔ ای میل کے مطابق سعودی علماء نے ا نھیں قوم عاد قرار دیا ہے (سعودی علماء نے ایسا کچھ نہیں کہا اسلئے ان پر چڑھائی سے پرہیز کیا جائے) ۔ جبکہ انھی تصاویر کو نیشنل جیوگرافک سے بھی منسوب کیا جاتا ہے اور اسے بھارت میں دریافت بھی کہا جاتا ہے۔ بہرحال یہ کمپیوٹر ماہرین کا کارنامہ ہے۔

6d063750e2c891557861b374e949b4a8.jpg
اس جھوٹ کے لئے نیشنل جیوگرافک کی ی تردید ہی کافی ہے۔
مزید بعد میں ،آپکے پاس بھی ہوں تو بانٹیے۔​

بعض مذہبی علما انکو بائبل میں موجود قوم: اناکیم سے مسلوب کرتے ہیں۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/اناکیم
مزید جعلی تصاویر:
nephilim_11.jpg

nephilim-skeleton.jpg

nephilim1xr6.jpg

نہیں ہے سنی سنائی بات خود دیکھنے کی طرح!​
 
شہزاد وحید

محفلین
ای میلز تو ای میلز، جو آج کل جھوٹے ایس ایم ایسز کی بوچھاڑ ہے۔ پتہ نہیں قرآن میں وہ آیت ہوتی بھی یہ کہ نہیں کہ جس کا ترجمہ کر کے ایس ایم ایس پر سینڈ کیا جاتا ہے اور پتہ نہیں کہاں سے کسی بھی قول کو حضور(ص-ل-ع-و) کا فرمان کہہ کر فارورڈ کرتے رہتے ہیں ثواب کے چکر میں اور سند کا پتہ ہوتا نہیں۔ اور اس طرح کے میسج تو دن میں 50 بار آتے ہیں کہ "مسلمانوں کو مبارک ہو،قرآن جلانے والے پادری پر آسمانی بجلی گری اور وہ مر گیا"، یا پھر "فیس بُک کے چئیر مین نے دعوہ کیا ہے کہ ہم اسلام مخالف پیج نہیں ختم کریں گے مسلمانوں سے جو بنتا ہے کر لیں یہی وقت ہے کہ مسلمان اکٹھے ہو جائیں پہلے بھی فیس بُک کا استعمال ترک کر کے اربوں کا نقصان پہنچا چکے ہیں" یا اس میسج کو دس لوگوں کو آگے فارورڈ کرو پانچ دن کے اندر خوشی ملے گی، اگنور کرنے والے پر عذاب"۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس طرح کے میسج کون بیٹھ کر گھڑتا رہتا ہے اور آدھی سے زیادہ قوم تو بغیر تصدیق کیئے جذباتی حالت میں اس کو فارورڈ پہ فارورڈ کر رہی ہوتی ہے۔
 
طالوت

محفلین
تیسری تصویر جو ای میلز کے ذریعے موصول ہوتی ہے کو مسجد اقصی ( مسجد عمر بھی کہتے ہیں) کی تصویر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ حقیقتا یہ مسجد اقصٰی ہرگز نہیں بلکہ اسے قبۃ الصخرۃ یا Dome of Rock کہا جاتا ہے۔ یہ مسجد اقصی سے ملحقہ ایک عمارت ہے۔ جسے خلیفہ عبدالملک بن مروان نے تعمیر کرایا۔ دیکھئے اردو وکیپیڈیا۔
Jerusalem_Dome_of_the_rock_BW_3.JPG
××××××××××××××××××××××
مسجد اقصٰی ، جسے خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق نے بیت المقدس کی فتح کے بعد تعمیر کرایا ، اسے مسجد عمر بھی کہا جاتا ہے ۔ کچھ تفصیل اردو وکیپیڈیا پر۔
Al_aqsa_moschee_2.jpg
 
arifkarim

معطل
ای میلز تو ای میلز، جو آج کل جھوٹے ایس ایم ایسز کی بوچھاڑ ہے۔ پتہ نہیں قرآن میں وہ آیت ہوتی بھی یہ کہ نہیں کہ جس کا ترجمہ کر کے ایس ایم ایس پر سینڈ کیا جاتا ہے اور پتہ نہیں کہاں سے کسی بھی قول کو حضور(ص-ل-ع-و) کا فرمان کہہ کر فارورڈ کرتے رہتے ہیں ثواب کے چکر میں اور سند کا پتہ ہوتا نہیں۔ اور اس طرح کے میسج تو دن میں 50 بار آتے ہیں کہ "مسلمانوں کو مبارک ہو،قرآن جلانے والے پادری پر آسمانی بجلی گری اور وہ مر گیا"، یا پھر "فیس بُک کے چئیر مین نے دعوہ کیا ہے کہ ہم اسلام مخالف پیج نہیں ختم کریں گے مسلمانوں سے جو بنتا ہے کر لیں یہی وقت ہے کہ مسلمان اکٹھے ہو جائیں پہلے بھی فیس بُک کا استعمال ترک کر کے اربوں کا نقصان پہنچا چکے ہیں" یا اس میسج کو دس لوگوں کو آگے فارورڈ کرو پانچ دن کے اندر خوشی ملے گی، اگنور کرنے والے پر عذاب"۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس طرح کے میسج کون بیٹھ کر گھڑتا رہتا ہے اور آدھی سے زیادہ قوم تو بغیر تصدیق کیئے جذباتی حالت میں اس کو فارورڈ پہ فارورڈ کر رہی ہوتی ہے۔

اس جہالت سے بہتر تھا یہاں کبھی اسلام نہ آتا۔
 
باذوق

محفلین
جھوٹا ایمیل : زمین کا درجہ حرارت 70 ڈگری سنٹی گریڈ سے اوپر ؟؟

بحوالہ ایمیل :
After 40 days the season will change in Saudi. This year the summer will be very tuff, the astronomer Dr.Khalid Al-Za’ak wrote an article in Al-Hayah Newspaper, that the temperature will reach approximately 70 C so please take care of your family and your kids. I advise every one of you to call the free number 988 to know the expected temperature from time to time.
For operations, this free number is very helpful, you can know the temperature, wind direction and the visibility.
Please always call 988 in advance to protect yourself and your family

This report from the office of the Saudi Geophysical Consulting and Environmental, it is official & has been consented by Germany,Japan, Switzerland, Denmark,Belgium, France,China, Korea,Italy, Brazil,Iran, Malaysia,Jordan Spain,Mexico, Canada,Syria, USA&UK

And especially in the summer, when the temperature is 45 and above it is 70 degrees inside the car-
BE AWARE OF THE DANGER READ CAREFULL, & BE RESPONSIBLE SPECIALLY WITH BABIES & CHILDREN !!!

OPEN THE DOOR OF UR CAR>> COUNT TILL 20 BEFORE ENTERING THE CAR, OPEN ALLTHE WINDOWS, THEN THE AC. BE SMART & SPREAD THIS KNOWLEDGE AROUND.!!!
اس کے ساتھ Saudi Geophysical and Environmental Consulting کا ایک تنبیہ نامہ بھی منسلک تھا۔

تردید :
1 : ڈاکٹر خالد (Khalid Al-Za’ak) کا نام گوگل چیک کر لیں۔ نہیں ملے گا
2 : الحیاۃ اخبار عربی میں یہاں اور انگریزی میں یہاں ۔۔۔۔ چیک کر کے دیکھ لیں۔ یہ خبر یا اس خبر کا کوئی ایک ٹکڑا تک نہیں ملے گا۔

3 : کہا گیا ہے کہ درجۂ حرارت 70 سنٹی گریڈ سے اوپر جائے گا۔
ایسا کب ہوگا کہ خطۂ ارض پر درجۂ حرارت 70 سنٹی گریڈ سے اوپر جائے گا؟ اور اس کے نتیجہ میں کیا ہوگا؟
وکی پیڈیا پر یہ مضمون دیکھیں۔ بطور خاص یہ جملے :
After another billion years all surface water will have disappeared and the mean global temperature will reach 70 °C
Ref.:Ward, Peter D.; Brownlee, Donald (2002).
 
dxbgraphics

محفلین
بھائی ! آپ اچھی خاصی گفتگو کے دوران کبھی کبھار بہک کیوں جاتے ہیں؟
کیا ضروری ہے کہ ہر خیال جو دماغ میں آئے ، اسے پوسٹ بھی کر دیا جائے؟

ہر چیز برو خو عادت نہ برو
(فارسی نہیں آتی لہذا الفاظ کی غلطی کونظر انداز کریں)
 
طالوت

محفلین

وجی

لائبریرین
بہت شکریہ طالوت ایسے بہت سے باتیں مشہور کر رکھیں ہیں لوگوں نے مگر اکثر لوگوں کو حقیقت بتائی جائے تو بھی وہ نہیں مانتے
 
شکاری

محفلین
اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی رہائش گاہ ہے اس پر محفل میں دھاگہ بھی موجود ہے مگر دراصل یہ ترکی کا ایک ہوٹل ہے۔ تفصیل کے لئے یہاں اور یہاں دیکھئے۔
وسلام

طالوت بھائی اس بارے میں تو میں بھی بہک گیا تھا ابھی آپ کے پیغام سے اصل کا پتا چلا۔
شکریہ
 
شہزاد وحید

محفلین
کیا یہ تصویر اصلی ہے۔ میرا خیال ہے کہ بعض اوقات بادلوں کہ وجہ سے کسی جگہ دھوپ ہوتی ہے اور کسی جگہ نہیں لیکن کسی نے اسے کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ یا پھر یہ اصلی ہے تو بھی بتا دیں۔

51137631.jpg
 
مجھے یہ ویڈیو ریٹچنگ کا کمال لگتا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
مجھے تو اب برمودا ٹراینگل پہ بھی شک ہونا شروع ہو گیا ہے۔ وہ بھی امریکیوں کا کارنامہ لگتا ہے
 
Top