جھوٹ پر مبنی ای میلز۔

شہزاد وحید

محفلین

عثمان

محفلین
شمشاد صاحب قرآن میں لکھے پر بات نہیں ہو رہی۔ سوال یہ ہے کہ جس چیز کو قرآن میں بیان کیا گیا ہے کیا وہ یہی ہے؟

اس تصویر کے بارے میں تو سو فیصد معلوم نہیں۔ البتہ یہ کوئی اتنی پراسرار چیز نہیں ہے۔ جب دو ایسے پانی جن کے کیمیائی اور حیاتیاتی خواص ایک دوسرے سے مختلف ہوں تو ایسی ہی صورتحال پیش آتی ہے۔ دنیا کے بہت سے حصوں میں اس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
برمودا ٹرائینگل کے بارے میں یہ سب باتیں بڑی حد تک من گھڑت ہیں۔ جہاں تک مختلف جہازوں کے حادثات کا تعلق ہے وہ دنیا کے بہت سے سمندری راستوں میں پیش آتے رہے ہیں۔ اور اب تو جب سے سائنسی آلات مزید جدید ہوگئے ہیں ایسے حادثات کے امکانات بھی کم رہ گئے ہیں۔ برمودا ٹرائینگل کے جھوٹ پر بارہا لکھا جا چکا ہے۔ البتہ وہ لوگ جو حقائق کی تلاش کی بجائے سازشی تھیوریوں میں یقین رکھتے ہیں آج بھی اس قسم کی باتوں کو چٹخارے لے لے کر بیان کرتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
برمودا مثلث تو بلاشبہ من گھڑت ہے ۔ البتہ کچھ “اپنوں“ کے کچھ “اپنے“ وہاں کے کسی نظر نہ آنے والے جزیرے میں خاندان سمیت بسیرا کئے ہوئے ہیں جو قرب قیامت میں ظاہر ہوں گے ۔

کیپ ٹاؤن کے اس سمندر یا دریا کے بار میں گوگل پر کچھ نہیں ملا ۔ تاہم قران میں میٹھے اور نمکین پانی کے درمیان ایک پردہ حائل ہے کی بات ضرور ہے مگر اس کے علاوہ بھی بہت سی معلوم چیزیں ہیں جن کا قران میں ذکر ہے ، اگر کیپ ٹاؤن کا یہ دریا یا سمندر ایسا ہے اور دنیا کے اور حصوں میں بھی کچھ ایسا ہے تو حیرت کی کوئی بات نہیں۔
 
Top