جہاد رحمت یا فساد؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ دوستوں نے کافی تسلی بخش جواب دیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو وہ لوگ ہیں کہ اپنے دھاگے پر سے شرائط لگا دیتے ہیں کہ اگر میرے حواہشات کے مطابق جوابات دینے ہو تو دے دیں ورنہ حذف ؟
باقی بی بی سی کا یہ خبر بھی دیکھیں کہ اوپر سے بمباری کرنے والے اور راکٹ میزائل کرنے والے کتنے امن پسند ہے کاش کاش کہ نام نہاد یہ مسلمان کفر کا اس طرح دفع نہ کرتے اور انصاف کاچشمہ پہن کر دیکھ لیتے ۔۔
اتنا جلدی میں تو میموری کارڈ میں بھی وائرس منقتل نہیں ہوتا جتنی جلدی ہمارے یہ نام نہاد مسلمان کفر کے عقائد اور ان کے پروپیگنڈے کے وائرس پکڑ لیتے ہیں ابھی کمیونیکش ہوئی نہیں ہوتی یہ یہاں سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم دہشت گرد نہیں ۔۔۔۔
ارے بھائی کل میرے کمپوٹر کے پاور سپلائی میں ایک تھیرسٹر نے فدا ہو کے باقی سسٹم کو بچا لیا سوچ کی بات ہے مگر سوچ کہا اگر میرا ایک جانباز کفر پر فدا ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ اکبر کبیرا

واجد حسین ( شہید انشاء اللہ )
 
ظفری

لائبریرین

ًمحترم ۔۔۔۔ آپ کاپی پیسٹ کرنے کے علاوہ جب بھی کوئی بات کہتے ہیں ۔ اس پر صرف یہی کہنے کا دل کرتا ہے کہ " ھوالشافی ۔۔۔ اللہ کافی " ۔ ;)
 
پیاسا

معطل
ًمحترم ۔۔۔۔ آپ کاپی پیسٹ کرنے کے علاوہ جب بھی کوئی بات کہتے ہیں ۔ اس پر صرف یہی کہنے کا دل کرتا ہے کہ " ھوالشافی ۔۔۔ اللہ کافی " ۔ ;)

جب کہنے کے لیے کسی چیز کی سمجھ نہ آے تو ۔ ۔ ۔ ۔ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ۔ ۔ یعنی درد بڑھتا گیا جوں جو ں دوا کی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس لیے ہم جو کچھ بھی کہیں گے ۔ ۔ ۔ آپکا درد بڑھے گا ہی کم نہیں ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ اس لیے ہم کچھ نہیں کہتے ۔ ۔ ۔ ۔اللہ سب کی تکلیفوں کو دور کرے ۔ ۔ آمین
 
فرخ

محفلین
میں نے ایک بات بہت واضح طور پر لکھی تھی کہ
فرخ نے کہا:
السلام وعلیکم
دوستو،
ایک بات بہت اچھی طرح سب جانتے ہیں۔ تالی ہمیشہ دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔

میں یہاں‌طالبان کی حمائیت نہیں‌کر رہا، بلکہ جنگ میں ہونے والے حالات اور اسکے جواب میں‌ ہونے والے ری ایکشن کو سامنے لانا چاہ رہا ہوں
۔

اور اس جائزہ لینے میں‌ہمیشہ دونوں اطراف کو مدِ نظر رکھنا پڑتا ہے۔ لیکن کنوئیں‌میں رہنے والے مغرب زدہ میڈیا ذھنیت کے لوگوں کو تصویر کا وہی رخ نظر آتا ہے جو ان کے مغربی آقاء انکے ذھنوں میں اپنے میڈیا کے ذریعے ڈالتے ہیں۔ اور وہ مغربی میڈیا کا راگ ٹراتے نظر آتے ہیں۔

میں اب بھی پاکستانی طالبان کی حمائیت نہیں کر رہا، لیکن کڑوے حقائق کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔

میں یہ تو نہیں‌کہتا کہ پاکستانی طالبان نے کسی کو بے گناہ نہیں‌مارا، کیونکہ میں وہاں کے تعلیمی پسماندگی سے واقف ہوں اور شائید اسی وجہ سے طالبان کا خواتین کے ساتھ برا سلوک شامل ہے۔

مگر طالبان کے مظالم کے پیچھے انکے جوابات بھی موجود ہین اور جن عام لوگوں کو انہوں نے مارا ہے، ان میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں‌جو کسی نہ کسی جُرم میں ملوث تھے، جس میں بے حیائی اور زنا کے مرتکب افراد جن میں‌خواتین بھی شامل تھیں اور ان میں وہ لوگ بھی تھے جنہوں‌نے چکلے بھی کھولے ہوئے تھے۔ اسی طرح میڈیا کے ذریعے فحاشی پھیلانے والوں کو بھی سزائیں دی گئیں جن میں وہ وڈیو فروش جو فحش گانے، فلمیں اور ڈانس وغیرہ فروخت کرتے تھے۔ اور اگر کوئی ان چیزوں کو صحیح سمجھتا ہے، تو پھر اس کے ساتھ سخت سلوک ہی ہونا چاہیئے۔

لیکن دوسری طرف غیر ملکی ایجنسیوں کا کردار بھی موجود ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو وہاں طالبان کے نام پر کاروائیاں کرتے ہیں لیکن جن کا مقصد بدنامی اور تباہی پھیلانا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی میڈیا کا ان چیزوں‌ کو اچھال اچھال کر بتنگڑ بنانا بھی شامل ہے۔

طالبان کے ایک آفیشل بیان کے مطابق لڑکیوں کے سکولوں کو وہ لوگ نہیں اڑا رہے، بلکہ یہ کام اور گروپس کا ہے۔ یاد رہے، کہ ہمارے علاقہ غیر میں‌ صرف طالبان کام نہیں‌کر رہے بلکہ اور بھی چھوٹے بڑے گروپس موجود ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ گروپس نام طالبان کا استعمال کرتے ہیں۔

اور موجودہ تحقیقات کے مطابق افغانستان میں موجود بہت سے بھارتی کونسلر خانوں سے ہمارے علاقہ غیر سے گرفتار شدہ دھشت گردوں کے کئی رابطوں اور وہاں سے اسلحہ اور دیگر مدد لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اور اسی طرح بلوچستان لبریشن آرمی بھی وہاں سے مدد حاصل کر رہی ہے۔

تصویر کا دوسرا رُخ ہماری حکومتوں کا گندہ کردار ہے جو غیر ملکیوں‌سے مراعات اور مدد لینے کے لیئے انکی سپورٹ کرتے ہیں اور اپنے علاقوں پر ہی اپنی ہی فوج کے ذریعے حملے کرتے ہیں۔

ذرا اپنے ملک کی حالت کا اندازہ لگائے جو اسلام کے نام پر بنا اور آج یہاں، رشوت، زنا، شراب نوشی، فحاشی اور نہ جانے کیا کیا فتنے بہت عروج پر جا رہیے ہیں۔
اسی اسلام کے نام پر حاصل کی گئی مملکت کے لوگ آج روشن خیالی کے نام پر اسلامی تعلیمات کو بھول چکے ہیں اور بے پردگی، عریانی اور ایسے ہی نہ جانے کتنے قبیح گناہوں‌کا شکار نظر آتے ہیں۔
اسی اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کے اندر ٹی وی چینلوں کی وہ بھر مار ہے، کہ جس کے ذریعے ہندوستانی اور مغربی کلچر لوگوں کے ذھنوں میں پیوست ہو چکا ہے اور نئی نسل جس قسم کی گمراہی اور فحاشی اور عریانی کا شکار ہو رہی ہے، وہ شائید مسلمان کہلانے کے قابل بھی ہیں یا نہیں خود فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
اسی اسلام کے نام پر حاصل شدہ مملکت میں پولیس اور حکومت کے تعاون سے چلنے والے چکلوں کا ڈھیر لگ چُکا ہے اور دارلحکومت میں تو ایسے تماشے جگہ جگہ نظر آنے لگ گئے ہیں۔

اسی اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک کے لوگ کافروں سے ڈالر حاصل کر کے اپنے ہی لوگوں‌کو انکے ہاتھوں فروخت کردیتے ہیں، اور اسی اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک کی فوج، امریکی اشاروں پر اپنے علاقے کے لوگوں کو دھشت گرد قرار دے کر ان پر وحشیانہ بمباریاں اور گولا باریاں کرتی ہے۔ اور ڈھیروں کے حساب سے بے گناہ مسلمان اور عورتیں اور بچے بھی مارے جاتے ہیں، مگر میڈیا کی خبروں میں وہ لوگ عسکریت پسند ہی گنے جاتے ہیں۔

تو جنگ میں یوں ہی ہوتا ہے، جب ہم لوگوں نے ان پر حملوں کے وقت یہ لحاظ نہیں کیا کہ مرنے والے معصوم بچے یا ہتھیاروں کے بغیر مسلمان مر رہے ہیں‌یا غیر ملکی دھشت گرد، تو مرنے والوں کے خاندان اور قبیلے والوں نے بھی بدلہ لیتے وقت یہ لحاظ نہیں‌کرنا کہ ہمارے ہاں‌کون بے گناہ ہے۔ انتقام تو پھر انتقام ہوتا ہے نا۔

ہمیں‌جب جواباً چوٹ پڑتی ہے، تو چیخ اٹھتے ہیں، کہ ہمارے معصوم لوگ مار دیئے ظلم کردیا وغیرہ وغیرہ، مگر یہ باتیں ان پر بمباری کرتے وقت تو نہیں سوچی جاتیں۔

دیکھا جائے، تو نقصان ہمارا ہو یا انکا، فائدہ ہمارے دشمنوں‌کو ہی ہو رہا ہے۔ امریکہ کا دونوں صورتوں میں فائدہ ہے۔

مگر امریکہ کو خدا سمجھنے والے لوگ اللہ کی بجائے امریکہ سے ڈرتے ہیں اور کچھ یوں جواب دیتے ہیں:

آپ صرف ایسا کیجئے کہ امریکہ سے جہاد شروع کردیجئے۔ ایک ہفتہ امریکہ کی بنی ہوئی ہر چیز استعمال کرنا بند کردیجئے۔ سب سے پہلے تو آپ یہاں‌ سے ہی غائب ہو جائیں گے۔ باقی آپ خود جان لیں‌گے۔ خواہ مخواہ کا پنگا پنگا کھیلنا کس جہاد کا نام ہے سرکار۔

اور ظاہر ہے، جو اپنی روزی کا ذریعہ اللہ کی بجائے امریکہ کو سمجھتے ہوں اور اللہ کو بڑی طاقت سمجھنے کی بجائے امریکہ کو بڑی طاقت سمجھتے ہوں وہ ایسی ہی باتیں نہیں کرینگے تو کیا قرآن پاک ترجمے سے پڑھ کر سنائیں گے؟

جہاد کا شوق ہے تو پاک فوج میں شمولیت کیجئے۔

ذرا جہاد کا تصور تو ملاحظہ کریں کہ گویا وہ صرف پاک فوج ہی کر سکتی ہے، موصوف کے نزدیک اگر کوئی اور کرے تو وہ مجرم کہلائے گا۔

یہ وہی پاک فوج نہیں جن کے سربراہاں امریکہ کے گھٹنوں میں بیٹھ کر ان سے بھاری معاوضے وصول کرتے ہیں اور اسی پاک فوج کے اندر شراب نوشی کی اجازت ہے؟

کیا جنرل مشرف اسی پاک فوج کا سربراہ نہیں تھا جو یہ کہتا تھا کہ "میں صبح اٹھ کر میوزک سنتا ہوں"۔ جبکہ ایک مسلمان صبح اٹھ کر نماز پڑھتا ہے۔

کیا یہی وہ پاک فوج نہیں جس نے لال مسجد کے نہتے معسوم بچوں اور خواتیں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا
اور بعد میں ساتھ والے نالے سے قرآن پاک کے ٹکڑے اور بچوں اور خواتیں کے جسموں کے اعضاء برآمد ہوئے؟

حقائیق بہت کڑوے ہیں فاروق صاحب، لیکن کنوئیں‌میں‌بیٹھ کر خالی مغرب زدہ ٹی وی دیکھتے رہنے سے حقیقت کا پتا نہیں چلتا۔
ذرا تصویر کے دونوں‌رُخ دیکھیں، تو سمجھ آئے گی ، "معصوم ہے کون اور قاتل کون"
 
فرخ

محفلین
کیا اسلام یہ سکھاتا ہے کہ آپ کا مخالف جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرے آپ بھی ویسے ہی کریں؟ کیا اسلام جہاد کے لئے کوئ code of conduct مقرر نہیں کرتا؟

ویسے برابر کا بدلہ تو جائز بنتا ہے، مگر یہ بتائیے کہ آپکا اسلام کیا کہتا ہے:
جب ملک میں زنا اور عریانی اور رشوت وغیرہ عام ہو۔
لوگ اللہ کو اپنا رازق سمجھنے کی بجائے امریکہ کی غلامی پر خوش ہوں اور اسے روشن خیالی کا نام دیتے ہوں
جہاں اللہ کی دین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہوں
اور نہ جانے کیا کیا خرافات گنواؤں۔۔۔
تو اس وقت جوکر بن کے پھرتے رہو اور یہ کہتے رہو: "یہ ہم نہیں"
:hatoff:
 
فرخ

محفلین
فرخ میاں یہ چند سوالات ہیں‌آپ سے ان کے جوابات عطا کیجئے گا؟ وقت کی قید نہیں آپ اپنی سہولت سے جواب دیجئے لیکن ان کا جواب دینے سے پہلے مزید حمایت نہ کیجئے گا فسادی ظالمان کی کہ آپ کا علم غالباَ چند اور دوستوں کی طرح ابھی صرف بڑھکوں تک ہی محدود ہے۔ مزید کبھی فرصت ملے تو حشیشین کے متعلق بھی پڑھئے گا۔

خرم میاں
آپکے ان سوالوں کے جواب کا مقصد تو سمجھ میں آتا ہے، اور جواب ڈھونڈنے اور دینے کا تو کوئی مسئلہ نہیں، لیکن پھر میرے پاس بھی بہت سے سوالات ہونگے جن کے آپ جوابات نہیں دے سکیں گے

جہاں‌تک بڑھکوں کی بات ہے، تو یہ تو آپ محظ الزام تراشی کر رہے ہیں، اور ظاہر ہے جس ملک میں‌ آپ رہ رہے ہیں اور جس کا کھا رہے ہیں انہیں ایسی باتیں بڑھکیں ہی لگتی ہیں، کیونکہ انسانیت کی تذلیل کے حوالے سے آپکا ریاستہائے متحدہ امریکہ دنیا مین اول نمبر پر ہے۔
اگر چاہیں تو جس ملک کی آپ کھا رہیے ہیں اسکے بارے میں ایسے سینکڑوں ‌کڑوے حقائیق اسی انٹرنیٹ پر ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جو اُمید ہے، آپکی یہودی لابی کو برے نہیں‌لگیں گے۔ :hatoff:
 
زیک

مسافر

ویسے برابر کا بدلہ تو جائز بنتا ہے، مگر یہ بتائیے کہ آپکا اسلام کیا کہتا ہے:
جب ملک میں زنا اور عریانی اور رشوت وغیرہ عام ہو۔
لوگ اللہ کو اپنا رازق سمجھنے کی بجائے امریکہ کی غلامی پر خوش ہوں اور اسے روشن خیالی کا نام دیتے ہوں
جہاں اللہ کی دین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہوں
اور نہ جانے کیا کیا خرافات گنواؤں۔۔۔
تو اس وقت جوکر بن کے پھرتے رہو اور یہ کہتے رہو: "یہ ہم نہیں"
:hatoff:

آپ کی باتوں سے تو یہی لگتا ہے کہ اسلام ایسی صورت میں دھونس، دھمکی اور دھماکے کا سبق دیتا ہے اور اس اسلام میں تبلیغ، تربیت وغیرہ کی کوئ گنجائش نہیں۔ لكم دينكم ولي دين
 
سمارا

محفلین
السلام علیکم
یہاں بڑی اچھی اور زوردار گفتگو ہو رہی ہے، فرخ بھائی! آپ کی باتوں سے زہن میں کچھ باتیں آئی ہیں۔ میں آپ کا مطلب سمجھتی ہوں کہ آپ طالبان کا نقطہ نظر سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میں نے ایک بات بہت واضح طور پر لکھی تھی کہ
میں اب بھی پاکستانی طالبان کی حمائیت نہیں کر رہا، لیکن کڑوے حقائق کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔
میں یہ تو نہیں‌کہتا کہ پاکستانی طالبان نے کسی کو بے گناہ نہیں‌مارا، کیونکہ میں وہاں کے تعلیمی پسماندگی سے واقف ہوں اور شائید اسی وجہ سے طالبان کا خواتین کے ساتھ برا سلوک شامل ہے۔
مگر طالبان کے مظالم کے پیچھے انکے جوابات بھی موجود ہین

یہ تو آپ بھی مان رہے ہیں کہ طالبان نے بے گناہ لوگوں کو بھی قتل کیا ہے لیکن آپ کے مطابق اس کے پیپچھے ان کی کچھ وجوہات ہیں۔ اگر ان وجوہات کو، (وہ جو بھی ہیں مان لیا جائے) تو کیا یہ حق پاکستانی حکومت اور فوج کو نہیں ملتا کہ اگر وہ بھی کسی بے گناہ کو مارنا چاہیں تو مار دیں، بلکہ اس طرح تو ہم میں سے سب کو یہ حق حاصل ہو جاتا ہے کہ ہم جب چاہیں جس کو چاہیں مار دیں اور کوئی بھی وجہ بیان کر دیں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جو غلطی ہے وہ غلطی ہی ہے چاہے وہ طالبان کریں یا پاکستانی حکومت۔

لیکن دوسری طرف غیر ملکی ایجنسیوں کا کردار بھی موجود ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو وہاں طالبان کے نام پر کاروائیاں کرتے ہیں لیکن جن کا مقصد بدنامی اور تباہی پھیلانا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی میڈیا کا ان چیزوں‌ کو اچھال اچھال کر بتنگڑ بنانا بھی شامل ہے۔

طالبان کے ایک آفیشل بیان کے مطابق لڑکیوں کے سکولوں کو وہ لوگ نہیں اڑا رہے، بلکہ یہ کام اور گروپس کا ہے۔ یاد رہے، کہ ہمارے علاقہ غیر میں‌ صرف طالبان کام نہیں‌کر رہے بلکہ اور بھی چھوٹے بڑے گروپس موجود ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ گروپس نام طالبان کا استعمال کرتے ہیں۔

اور موجودہ تحقیقات کے مطابق افغانستان میں موجود بہت سے بھارتی کونسلر خانوں سے ہمارے علاقہ غیر سے گرفتار شدہ دھشت گردوں کے کئی رابطوں اور وہاں سے اسلحہ اور دیگر مدد لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اور اسی طرح بلوچستان لبریشن آرمی بھی وہاں سے مدد حاصل کر رہی ہے۔

آپ نے ان علاقوں میں غیر ملکی ایجنسیوں کی دخل اندازی کی بات کی ہےجن کی دخل اندازی کی وجہ سے وہاں کے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، ایسے میں کیا یہ حکومت وقت کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ ملک مخالف عناصر سے سختی سے نپٹے۔ ایسے میں طالبان ان دھماکوں کی زمہ داریاں قبول کر کے دراصل ان ملک مخالف طاقتوں کی کاروائیوں کو تحفظ دے رہے ہیں نا کہ امریکہ کے خلاف جہاد۔

تو جنگ میں یوں ہی ہوتا ہے، جب ہم لوگوں نے ان پر حملوں کے وقت یہ لحاظ نہیں کیا کہ مرنے والے معصوم بچے یا ہتھیاروں کے بغیر مسلمان مر رہے ہیں‌یا غیر ملکی دھشت گرد، تو مرنے والوں کے خاندان اور قبیلے والوں نے بھی بدلہ لیتے وقت یہ لحاظ نہیں‌کرنا کہ ہمارے ہاں‌کون بے گناہ ہے۔ انتقام تو پھر انتقام ہوتا ہے نا۔
اور اگر اس بات کو مانا جائے کہ جنگ میں تو یوں ہی ہوتا ہے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جوکام طالبان کر رہے ہیں وہ دراصل جنگ ہے اور بدلہ ہے لیکن ایسا کرنے کے لئے وہ اسلام اور جہاد کا نام بدنام کر رہےہیں۔ کیا انہیں اس بات کی اجازت دے دی جائے۔

ویسے برابر کا بدلہ تو جائز بنتا ہے،
:hatoff:
برابر کا بدلہ لینے کے لئے کیا یہ اصول بنایا جائے کہ ہمارے علاقے میں بمباری سے اگر 50 خاندان تباہ ہوئے ہیں تو پاکستان کے باقی علاقوں میں بھی خودکش حملے کر کے 50 خاندان تباہ کئے جائیں۔
میری باتوں سے یہ مت سمجھئے گا کہ میں طالبان مخالف ہوں یا امریکہ کی حمایتی ہوں میں ایک عام پاکستانی ہوں جو دو ہاتھیوں کی جنگ میں پس رہا ہے۔
 
خرم

محفلین
خرم میاں
آپکے ان سوالوں کے جواب کا مقصد تو سمجھ میں آتا ہے، اور جواب ڈھونڈنے اور دینے کا تو کوئی مسئلہ نہیں، لیکن پھر میرے پاس بھی بہت سے سوالات ہونگے جن کے آپ جوابات نہیں دے سکیں گے

جہاں‌تک بڑھکوں کی بات ہے، تو یہ تو آپ محظ الزام تراشی کر رہے ہیں، اور ظاہر ہے جس ملک میں‌ آپ رہ رہے ہیں اور جس کا کھا رہے ہیں انہیں ایسی باتیں بڑھکیں ہی لگتی ہیں، کیونکہ انسانیت کی تذلیل کے حوالے سے آپکا ریاستہائے متحدہ امریکہ دنیا مین اول نمبر پر ہے۔
اگر چاہیں تو جس ملک کی آپ کھا رہیے ہیں اسکے بارے میں ایسے سینکڑوں ‌کڑوے حقائیق اسی انٹرنیٹ پر ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جو اُمید ہے، آپکی یہودی لابی کو برے نہیں‌لگیں گے۔ :hatoff:

فرخ میاں اگر میرے سوالوں کا جواب دینے کے بعد آپ مجھ سے سوال کرنا چاہیں گے تو انشاء اللہ ان کا جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ آپ بسم اللہ کیجئے۔
باقی امریکہ کو لتاڑنا تو فیشن میں داخل ہے سو آپ بھی جو چاہے کہئے لیکن پہلے اگر میرے سوالوں کا جواب عطا ہو جائے تو بہت بہتر ہو۔

اور واجد میاں یہ آپ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے چند القابات لکھتے ہیں۔ کیا بتائیں گے کہ یہ تعریف رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کس نے کی ہے؟ آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے لیکن جذبہ تو اس مشرک میں بھی ہوتا ہے جو اپنے جھوٹے خداؤں پر مر مٹتا ہے۔ جذبہ کے گھوڑے پر شرع کے لگام ہونا بہت ضروری ہے وگرنہ انسان خوارج اور حشیشین کی طرح سرپٹ بھاگتا جہنم کے گڑھے میں جا گرتا ہے۔
 
فرخ

محفلین
آپ کی باتوں سے تو یہی لگتا ہے کہ اسلام ایسی صورت میں دھونس، دھمکی اور دھماکے کا سبق دیتا ہے اور اس اسلام میں تبلیغ، تربیت وغیرہ کی کوئ گنجائش نہیں۔ لكم دينكم ولي دين

آپ کو میری باتوں سے جو کچھ لگ رہا ہے، وہ غلط ہے۔ اور ویسے بھی اپنی اپنی ذھنیت کی بات ہے۔

میں‌موجودہ دور کی جنگ کی بات کر رہا ہوں۔ اور جنگ بھی وہ، جو کم از کم پاکستان اپنی نہیں‌لڑ رہا، بلکہ کسی کافر کی لڑ رہا ہے۔

تبلیغ، تربیت وغیرہ تو اسلام کی بہت بہترین قسم کی ہے، مگر آپ کی باتوں‌سےیوں لگتا ہے، جیسے آپ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو لگائے رکھو تبلیغ اور تربیت پر، خود پوری دنیا میں‌اسلام کے پرخچے اڑاتے پھرو۔۔
غالبا ًروشن خیالی کا ایک اور پہلو یہی ہے نا۔
 
خرم

محفلین
پاکستان تو خیر اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ بس اللہ کا کرم یہ ہوا کہ امریکہ کی وجہ سے ہمیں یہ جنگ قبل از وقت لڑنا پڑی وگرنہ ہم تو سوئے پڑے تھے۔ خیر باقی باتیں آپ کے جوابات ملنے کے بعد انشاء اللہ۔
 
فرخ

محفلین
وعلیکم السلام سمارا
آپ کی باتیں‌پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کم از کم آپ کی باتیں Biased نہیں ہیں، بلکہ مجھے محسوس ہوا کہ آپ دونوں‌اطراف کے نقطہء نظر کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واللہ اعلم۔
السلام علیکم
یہاں بڑی اچھی اور زوردار گفتگو ہو رہی ہے، فرخ بھائی! آپ کی باتوں سے زہن میں کچھ باتیں آئی ہیں۔ میں آپ کا مطلب سمجھتی ہوں کہ آپ طالبان کا نقطہ نظر سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میں دراصل طالبان کا نقطہء نظر نہیں‌بلکہ اس جنگ کے ہونے کے وجوہات پر تبصرہ کر رہا تھا۔ اور کوشش یہ کر رہا تھا، کہ مغرب زردہ ذھنوں‌کی طرح اپنی مرضی کی سمت میں‌ نہ سوچوں۔ حقائق جاننے کے لیئے تصویر کے دونوں رُخ دیکھنے ہوتے ہیں۔اور دیکھنے بھی چاہیئیں‌ ورنہ امریکی پٹھوؤں‌کی طرح دھشت گردی کے نام پر مسلمانوں‌کو گالیاں‌ نکالنا بہت آسان کام ہے۔

یہ تو آپ بھی مان رہے ہیں کہ طالبان نے بے گناہ لوگوں کو بھی قتل کیا ہے لیکن آپ کے مطابق اس کے پیپچھے ان کی کچھ وجوہات ہیں۔ اگر ان وجوہات کو، (وہ جو بھی ہیں مان لیا جائے) تو کیا یہ حق پاکستانی حکومت اور فوج کو نہیں ملتا کہ اگر وہ بھی کسی بے گناہ کو مارنا چاہیں تو مار دیں، بلکہ اس طرح تو ہم میں سے سب کو یہ حق حاصل ہو جاتا ہے کہ ہم جب چاہیں جس کو چاہیں مار دیں اور کوئی بھی وجہ بیان کر دیں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جو غلطی ہے وہ غلطی ہی ہے چاہے وہ طالبان کریں یا پاکستانی حکومت۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ میں نے طالبان اور قبائلیوں‌ کسی کو بے گناہ مارنے کی جو وجہ بیان کی ہے وہ بھی بہرحال ایک حقیقت ہے، لیکن اگر پاکستانی حکومت اور فوج اسی طرح یہی حرکت کریں تو کوئی نئی بات نہیں‌ہوگی۔ کیونکہ پاکستانی فوج اور حکومت اس سے بھی زیادہ جاہلانہ حرکات کر رہی ہے۔ اور وہاں‌بہت سے بے گناہوں‌کو اسوقت سے مارا گیا ہے جب طالبان کی جنگ کا نشانہ پاکستان نہیں تھا۔ مگر جب امریکہ کی ڈالروں‌کی امداد کے بعد پاک فوج اور ائیر فورس نے وزیرستان اور باجوڑ میں بمباری اور گولہ باری کی جس میں‌ بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی مارے گئے، (جبکہ طالبان اور جرائیم پیشہ افراد آج بھی وہاں‌ ویسے کے ویسے ہی موجود ہیں‌اور انکا نقصان کم ہوا) اور میڈیا کی خبروں کے مطابق وہاں‌بڑی تعداد میں‌عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔:confused:
تب ان بے گناہوں کے حکومتی قتل عام کا بدلہ لینے کے لیئے جنگ کا رخ پاکستان کے طرف پھیر دیا گیا۔ ورنہ اس سے پہلے تو امریکی اور نیٹو کے حکام چیخ‌ اٹھے تھے کہ افغانستان میں ان پر جو خود کُش حملے ہو رہے ہیں انہیں‌روکنا ان کے بس کی بات نہیں۔
تو جو بات آپ کہہ رہی ہیں، وہ تو پہلے ہی جاری و ساری ہے۔ہماری حکومت پہلے ہی وہاں بے گناہوں کا قتلِ عام کررہی ہے، اور جواباً امریکی امداد کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

آپ نے ان علاقوں میں غیر ملکی ایجنسیوں کی دخل اندازی کی بات کی ہےجن کی دخل اندازی کی وجہ سے وہاں کے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، ایسے میں کیا یہ حکومت وقت کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ ملک مخالف عناصر سے سختی سے نپٹے۔ ایسے میں طالبان ان دھماکوں کی زمہ داریاں قبول کر کے دراصل ان ملک مخالف طاقتوں کی کاروائیوں کو تحفظ دے رہے ہیں نا کہ امریکہ کے خلاف جہاد۔
جی بالکل صحیح کہا آپ نے کہ حکومت وقت کی ایسی ہی ذمہ داری بنتی ہے۔ لیکن حکومتِ وقت کی بے وقوفیوں کی انتہا بھی تو دیکھئے نا کہ ان قبائلیوں اور پختونوں‌پر خود لشکر کشی اس وقت کی جب غیر ملکی ایجنسیاں‌اتنی متحرک نہیں‌تھیں کیونکہ وہاں‌کے لوگ انہیں‌ایسا نہیں کرنے دے رہے تھے اور امریکہ نے پاکستان کو ان علاقوں‌پر لشکر کشی کروائی ہی اسی لیئے کہ پاکستان کا اثرو رسوخ وہاں‌سے ختم ہو اور وہاں‌غیر ملکی مداخلت آسان ہو جائے۔
اور اسی وجہ سے اب حکومتِ پاکستان کو وہاں‌کے لوگوں‌کی حمائیت حاصل نہیں‌رہی کیونکہ انکے نزدیک پاکستان، خود امریکی پٹھو ہے جس کا اقرار خود حکومتِ پاکستان فخریہ انداز میں‌بارہا کرتی رہتی ہے جیسے "ہم دھشت گردی کے خلاف جنگ میں‌صفِ اول کا کردار ادا کررہے ہیں":hatoff:
میں‌ یہاں‌ایک مرتبہ پھر واضح کرتا چلوں کہ ہمارے ان علاقوں‌ میں طالبان کا کوئی ایک گروپ نہیں‌ رہا۔ بہت سے گروپس جنہیں‌غیرملکی امداد حاصل ہے، طالبان کا نام لے کر کاروائیاں‌کرتے پھر رہے ہیں۔ اصل طالبان کا موقف آج بھی یہی ہے کہ وہ پاکستان سے جنگ نہیں‌چاہتے لیکن جب سر پر مسلط کی جائے گی تو جواب دینا انکا بھی حق ہے۔
تو اصل طالبان امریکہ خلاف جنگ میں بھی مصروف ہیں کیونکہ امریکہ نے انکے علاقوں‌پر حملہ کر رکے قبضہ کر رکھا ہے اور پاکستان کے خلاف اس لیئے ہیں‌، پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے، اور ظاہر کافر کا ساتھی پھر کافر ہی کہلاتا ہے، مومن تو ہو نہیں‌سکتا :!::!:
انہی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک دشمن ایجنسیاں‌ بھی بیچ میں‌گھُس گئی ہیں جن میں‌ بھارتی را اور اسرائیلی موساد کے شواہد تو بہت مل چکے ہیں‌اور یہ لوگ افغانستان میں‌قائم بھارتی قونصل خانوں‌ کے ذریعے یہاں‌کام کر رہے ہیں۔

اور اگر اس بات کو مانا جائے کہ جنگ میں تو یوں ہی ہوتا ہے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جوکام طالبان کر رہے ہیں وہ دراصل جنگ ہے اور بدلہ ہے لیکن ایسا کرنے کے لئے وہ اسلام اور جہاد کا نام بدنام کر رہےہیں۔ کیا انہیں اس بات کی اجازت دے دی جائے۔
برابر کا بدلہ لینے کے لئے کیا یہ اصول بنایا جائے کہ ہمارے علاقے میں بمباری سے اگر 50 خاندان تباہ ہوئے ہیں تو پاکستان کے باقی علاقوں میں بھی خودکش حملے کر کے 50 خاندان تباہ کئے جائیں۔
محترمہ، ابھی تک آپ کے خیال میں یہ جنگ نہیں‌تو کیا ٹام اینڈ جیری کا کارٹون چل رہا تھا:blush: اور جہاں‌تک بدلہ لینے کے لیے اسلام اور جہاد کے نام کا تعلق ہے، تو اسکی اجازت تو اسلام نے خود دی ہے۔ تو ان کے پاس تو دین کی طرف سے بدلہ لینے کی پوری اجازت ہے۔ یہ تو ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہماری حکومت امریکہ کی پٹھو بن کر اپنے ہی لوگوں کے خون سے جن ہولی کھیلے گی، اور لوگ بھی وہ، جنہوں‌ نے تاریخ میں‌آج تک کسی کی غلامی قبول نہیں‌کی، تو آپکے خیال میں‌ان لوگوں‌ کو کیا کرنا چاہیئے؟ جشن آزادی منانا چاہیئے یا پھر یہ کہنا چاہیئے، "یہ ہم نہیں" :|

یہ تو جا کر ذرا ان غریب لیکن با غیرت پختون خاندانوں سے پوچھیں‌جن پر بمباری کی جاتی ہے اور جنکی معصوم لوگ اس بمباری میں بے گناہ ‌مارے جاتے ہیں‌اور پھر دھشت گرد کہلائے جاتے ہیں اور بمباری بھی اس ملک کی، جنہیں وہ اپنا دوست سمجھتے رہے۔

اور یہی حقائق ایسے ہی ہوتے ہیں، کیونکہ یہ خبر سننا زیادہ آسان ہے، کہ ہماری ائیر فورس نے وہاں سینکڑوں دھشت گردوں کو ہلاک کرڈالا اور گئی مکانات تباہ کر دئے، مگر جب وہ اسکا بدلہ لیتے ہیں تو پھر تکلیف بھی ہوتی ہے۔

وہاں‌کے لوگ اس سے پہلے افغانستان کی شمالی اتحاد کی فوجوں‌جو پہلے ہی ہماری دشمن ہیں کو ہماری فوج سے پہلے ہی روکے ہوئے تھے۔ اور شمالی اتحاد والے جو خاص طور پر انڈیا کے بہت اچھے دوست ہیں، انہی پختونوں کی وجہ سے آج تک پاکستان کے خلاف کچھ نہیں‌کر سکے تھے، ہماری اپنوں‌کے خلاف بے بنیاد جنگ کے بعد آج ہماری سرحدوں‌ تک باآسانی آ پہنچے ہیں۔
میری باتوں سے یہ مت سمجھئے گا کہ میں طالبان مخالف ہوں یا امریکہ کی حمایتی ہوں میں ایک عام پاکستانی ہوں جو دو ہاتھیوں کی جنگ میں پس رہا ہے۔
آپ کی باتوں سے میں‌ یہی سمجھا ہوں‌کہ آپ میرے اور لاکھوں‌پاکستانیوں‌کی طرح اس جنگ سے پریشان ہیں اور دو نہیں‌، بلکہ کئی اطراف سے دشمنوں میں‌گھر چُکے ہیں۔

اس سے بچنا ہے، تو امریکی اشاروں پر ناچنا بند کریں، اپنوں اور غیروں‌کی تمیز کریں۔ اپنی آنکھوں‌پر ڈالروں کی حرامی چکاچوند کو دور کریں۔ اور کافروں کے پٹھو بننے کی بجائے، اللہ کے دین کی طرف رجوع کریں۔ امریکہ سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں۔
 
فرخ

محفلین
فرخ میاں اگر میرے سوالوں کا جواب دینے کے بعد آپ مجھ سے سوال کرنا چاہیں گے تو انشاء اللہ ان کا جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ آپ بسم اللہ کیجئے۔
باقی امریکہ کو لتاڑنا تو فیشن میں داخل ہے سو آپ بھی جو چاہے کہئے لیکن پہلے اگر میرے سوالوں کا جواب عطا ہو جائے تو بہت بہتر ہو۔

اور واجد میاں یہ آپ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے چند القابات لکھتے ہیں۔ کیا بتائیں گے کہ یہ تعریف رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کس نے کی ہے؟ آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے لیکن جذبہ تو اس مشرک میں بھی ہوتا ہے جو اپنے جھوٹے خداؤں پر مر مٹتا ہے۔ جذبہ کے گھوڑے پر شرع کے لگام ہونا بہت ضروری ہے وگرنہ انسان خوارج اور حشیشین کی طرح سرپٹ بھاگتا جہنم کے گڑھے میں جا گرتا ہے۔

میرا خیال ہے، کہ آپ سے سوال و جواب کے سلسلے میں‌الجھنے کی بجائے ، جس امریکہ کی حمائیت میں آپ بول رہے ہیں‌پہلے ذرا اس کا بھی تو جائزہ لے لیں۔

آپ ذرا یہ واضح فرمائیں‌گے کہ جس امریکہ کی حمائیت میں‌آپ بولتے ہیں اس نے سرزمینِ عرب پر اسرائیل جیسے ناسور کی بنیاد رکھنے میں‌ یہودیوں‌کی اسقدر مدد کیوں کی؟

اور آج تک اسرائیل کی اندھی حمائیت کا کیا مقصد ہے، جبکہ ناجائزاسرائیل نے لاکھوں‌معصوم فلسطینیوں‌کا قتلِ عام کیا ؟، ہزاروں‌کے حساب سے ایٹم بم اور میزائیل تیار کر لیئے اور امریکہ نے الٹا اسکی حمائیت جاری رکھی اور نہتے فلسطینیوں کی مخالفت کی اور اسرائیلی دھشت گردی میں‌اسکا اندھا ساتھ اور حمائیت کرتا ہے

یہ اسرائیل ہی تھا، جس نے حال ہی میں‌امریکہ کی شہ پر لبنان کا بارڈر کراس کیا اور جوابا لبنانی حکومت کی بجائے حزب اللہ کو میدان میں‌اترنا پڑا اور پوری دنیا کے سامنے اسرائیل نے منہ کی کھائی۔
یہ امریکہ ہی ہے، جس نے اسرائیلی حمایت میں ایران کے خلاف جنگ کی دھمکیاں‌ دیں‌اور اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کی جنگ خود ایران سے لڑنے کی دھمکیاں‌دیں؟ حالانکہ ایران نے بھی آج تک کسی اور ملک پر چڑھائی نہیں کی اور نہ کسی کی سرحد پار کی۔
یہ امریکہ ہی ہے جس نے ہمیں‌ایک طرف جو دھشت گردی کی جنگ کا اتحادی کہا، اور دوسری طرف ہمارے دشمنوں‌کو ہمارے خلاف ہی سپورٹ دی اور آج افغانستان میں‌قائم بہت سے بھارتی قونصل خانے، پاکستان میں‌موجودہ دھشت گردی کو سپورٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ امریکہ ہی ہے، جس نے عراق پر تباہ کن ہتھیار رکھنے کے جھوٹے الزامات تلے حملہ کر دیا اور اس ملک کے تیل پر بھی قبضہ کر لیا اور اس ملک کو بھی تباہ کر دیا۔ اور لاکھوں‌کی تعداد میں‌نہتے عراقیوں‌کو بموں‌کے قالیں تلے روند ڈالا۔

اور کیا کیا گنواؤں آپکے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے کارنامے۔ اسکے بعد بھی آپ کو امریکہ کو لتاڑنا برا لگتا ہے؟
کیوں نہیں‌لگے گا۔ آپ شائید خود بھی امریکی شہریت رکھتے ہیں اور امریکہ کی کھاتے ہیں۔ برا تو لگے گا میاں۔
 
فرخ

محفلین
پاکستان تو خیر اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ بس اللہ کا کرم یہ ہوا کہ امریکہ کی وجہ سے ہمیں یہ جنگ قبل از وقت لڑنا پڑی وگرنہ ہم تو سوئے پڑے تھے۔ خیر باقی باتیں آپ کے جوابات ملنے کے بعد انشاء اللہ۔

یہ تو وہ طوطے کی رٹ ہے جو ہر امریکی کو امریکہ یاد کرواتا رہتا ہے۔ حالانکہ یہ صرف امریکہ کی ہٹ دھرمی اور تکبر، اور یہودی لابی کے فتنہ کا ایک بڑا حصہ ہے۔ یہ ہماری جنگ نہیں ہے، نہ پہلےتھی۔

ہمیں‌تو اس جنگ میں‌دھشت گردی کے نام پر دھکیلا گیا ہے۔ افغانستان اور امریکہ کی جنگ ان کا اپنا مسئلہ ہونا چاہیئے تھا، مگر اس میں‌پاکستان کو زبردستی دھکیلا گیا۔ اور اس میں سب سے بڑا کردار جنرل مشرف نے ادا کیا اور اس کی بے وقوفیوں‌سےآج پاکستان نہ صرف معاشی بدحالی کا شکار ہوا، بلکہ ہماری سرحدیں‌ بھی غیر محفوظ ہو گئیں۔

امریکہ کو سپر پاور سمجھنے والے بہرحال اسکے حق میں‌ہی اندھے دلائل دیتے نظر آئیں‌گے۔۔۔
 
خرم

محفلین
میرا خیال ہے، کہ آپ سے سوال و جواب کے سلسلے میں‌الجھنے کی بجائے ، جس امریکہ کی حمائیت میں آپ بول رہے ہیں‌پہلے ذرا اس کا بھی تو جائزہ لے لیں۔

آپ ذرا یہ واضح فرمائیں‌گے کہ جس امریکہ کی حمائیت میں‌آپ بولتے ہیں اس نے سرزمینِ عرب پر اسرائیل جیسے ناسور کی بنیاد رکھنے میں‌ یہودیوں‌کی اسقدر مدد کیوں کی؟

اور آج تک اسرائیل کی اندھی حمائیت کا کیا مقصد ہے، جبکہ ناجائزاسرائیل نے لاکھوں‌معصوم فلسطینیوں‌کا قتلِ عام کیا ؟، ہزاروں‌کے حساب سے ایٹم بم اور میزائیل تیار کر لیئے اور امریکہ نے الٹا اسکی حمائیت جاری رکھی اور نہتے فلسطینیوں کی مخالفت کی اور اسرائیلی دھشت گردی میں‌اسکا اندھا ساتھ اور حمائیت کرتا ہے

یہ اسرائیل ہی تھا، جس نے حال ہی میں‌امریکہ کی شہ پر لبنان کا بارڈر کراس کیا اور جوابا لبنانی حکومت کی بجائے حزب اللہ کو میدان میں‌اترنا پڑا اور پوری دنیا کے سامنے اسرائیل نے منہ کی کھائی۔
یہ امریکہ ہی ہے، جس نے اسرائیلی حمایت میں ایران کے خلاف جنگ کی دھمکیاں‌ دیں‌اور اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کی جنگ خود ایران سے لڑنے کی دھمکیاں‌دیں؟ حالانکہ ایران نے بھی آج تک کسی اور ملک پر چڑھائی نہیں کی اور نہ کسی کی سرحد پار کی۔
یہ امریکہ ہی ہے جس نے ہمیں‌ایک طرف جو دھشت گردی کی جنگ کا اتحادی کہا، اور دوسری طرف ہمارے دشمنوں‌کو ہمارے خلاف ہی سپورٹ دی اور آج افغانستان میں‌قائم بہت سے بھارتی قونصل خانے، پاکستان میں‌موجودہ دھشت گردی کو سپورٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ امریکہ ہی ہے، جس نے عراق پر تباہ کن ہتھیار رکھنے کے جھوٹے الزامات تلے حملہ کر دیا اور اس ملک کے تیل پر بھی قبضہ کر لیا اور اس ملک کو بھی تباہ کر دیا۔ اور لاکھوں‌کی تعداد میں‌نہتے عراقیوں‌کو بموں‌کے قالیں تلے روند ڈالا۔

اور کیا کیا گنواؤں آپکے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے کارنامے۔ اسکے بعد بھی آپ کو امریکہ کو لتاڑنا برا لگتا ہے؟
کیوں نہیں‌لگے گا۔ آپ شائید خود بھی امریکی شہریت رکھتے ہیں اور امریکہ کی کھاتے ہیں۔ برا تو لگے گا میاں۔

ماشاء اللہ۔ اسی جواب کی توقع تھی اور پھر اصرار کہ ہم جوکہیں وہ مان لو۔ سوال گندم جواب میں روڑے۔ اب کوئی پوچھے پیارے بھائی سے کہ میرے سوالوں میں امریکہ کے متعلق کچھ تھا کیا؟ خیر اب اور کیا کہوں کہ جو آپ کو پٹیاں پڑھاتے ہیں وہ تو دین کی ابجد سے بھی واقف نہیں وگرنہ آپ یہ نہ لکھتے کہ "امریکہ کی کھاتے ہیں" کہ رب العالمین تو صرف ایک ہے اور جو یہ نہ مانے یا یہ نہ سمجھے وہ اسلام کو کیا جانے؟ بھائی مشورہ صرف یہ ہے کہ بڑھکوں‌والوں‌کے پیچھے چلنے کی بجائے اسلام کو سمجھیں۔ کسی صاحب حال و قال سے اکتساب کریں کہ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں وگرنہ ایسے ہی بھول بھلیوں میں بھٹکتے رہیں گے۔
باقی باتیں جب کبھی آپ میرے سوالوں‌کا جواب دیں تب۔:hatoff:
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم

اور واجد میاں یہ آپ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے چند القابات لکھتے ہیں۔ کیا بتائیں گے کہ یہ تعریف رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کس نے کی ہے؟ آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے لیکن جذبہ تو اس مشرک میں بھی ہوتا ہے جو اپنے جھوٹے خداؤں پر مر مٹتا ہے۔ جذبہ کے گھوڑے پر شرع کے لگام ہونا بہت ضروری ہے وگرنہ انسان خوارج اور حشیشین کی طرح سرپٹ بھاگتا جہنم کے گڑھے میں جا گرتا ہے۔
:cool:
کتاب مسند احمد
22348[ARABIC] - حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ
بَيْنَمَا أَنَا أَمْشِي فِي طَرِيقِ الْمَدِينَةِ قَالَ إِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ وَالْحَاشِرُ وَالْمُقَفَّى وَنَبِيُّ الْمَلَاحِمِ[/ARABIC]
[ARABIC]الشمائل المحمدية للترمذي
362 - حدثنا محمد بن طريف الكوفي ، قال : حدثنا أبو بكر بن عياش ، عن عاصم ، عن أبي وائل ، عن حذيفة قال : لقيت النبي صلى الله عليه وسلم في بعض طرق المدينة فقال : « أنا محمد ، وأنا أحمد ، وأنا نبي الرحمة ، ونبي التوبة ، وأنا المقفى ، وأنا الحاشر ، ونبي الملاحم[/ARABIC]

اللہ اکبر کبیرا

واجد حسین ( شہید انشاء اللہ )
 
پیاسا

معطل
پاکستان تو خیر اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ بس اللہ کا کرم یہ ہوا کہ امریکہ کی وجہ سے ہمیں یہ جنگ قبل از وقت لڑنا پڑی وگرنہ ہم تو سوئے پڑے تھے۔ خیر باقی باتیں آپ کے جوابات ملنے کے بعد انشاء اللہ۔
یعنی جنگ کو آپ اللہ کا کرم سمجھتے ہیں. . . بہت خوب . . . .اگر یہ کرم آپکی اپنی ذات پر ہوتا تو پھر پتا چلتا یہ کرم ہے کہ گرم آگ. . .
ماشاء اللہ۔ اسی جواب کی توقع تھی اور پھر اصرار کہ ہم جوکہیں وہ مان لو۔ سوال گندم جواب میں روڑے۔ اب کوئی پوچھے پیارے بھائی سے کہ میرے سوالوں میں امریکہ کے متعلق کچھ تھا کیا؟ :hatoff:
تو اوپر والے پیرا گراف میں امریکہ نہیں تو اس کے گھر والوں کا ذکر ہے. . . . ؟ارے روڑے تو دور کی بات ہے ابھی تو کسی نے آپ پر کنکر بھی نہیں پھینکا. . . .اور خدا سے دعا کریں کے کوئی کنکر پھیکے بھی نہ . . . کیونکہ" خدائی ابابیلوں' کے کنکر تو ابرہہ سے برداشت نہیں ہوئے تھے. . .
 
پیاسا

معطل
خیر اب اور کیا کہوں کہ جو آپ کو پٹیاں پڑھاتے ہیں وہ تو دین کی ابجد سے بھی واقف نہیں وگرنہ آپ یہ نہ لکھتے کہ "امریکہ کی کھاتے ہیں" کہ رب العالمین تو صرف ایک ہے اور جو یہ نہ مانے یا یہ نہ سمجھے وہ اسلام کو کیا جانے؟ بھائی مشورہ صرف یہ ہے کہ بڑھکوں‌والوں‌کے پیچھے چلنے کی بجائے اسلام کو سمجھیں۔ کسی صاحب حال و قال سے اکتساب کریں کہ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں وگرنہ ایسے ہی بھول بھلیوں میں بھٹکتے رہیں گے۔
باقی باتیں جب کبھی آپ میرے سوالوں‌کا جواب دیں تب۔:hatoff:

چلو ہمیں تو پٹیاں پڑھاتے ہیں . . . اور آپ کو جو کتابیں پڑھائی جاتی ہیں . . ان کا تذکرہ گول کر گے آپ. . . .اسی اسلام جس کی تلقین کر رہے ہیں تھوڑا سا آپ سمجھ لیں تو آپ کے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں. . . یہ نصیحت تو آپ اس وقت کریں جب خود اسلام پر عمل کرتے ہوں. . . آپ کو تو جہاد کی بات سے ہی "اچھو" لگ جاتے ہیں
 
خدا کا خوف کرو -- پیاسے ہی رہو گے -- کیوں اللہ کے حکم کے خلاف کرتے ہو؟ کیوں لوگوں کو بھٹکاتے ہو۔ کیوں پاکستان توڑتے ہو؟ کیوں معصوم لوگوں‌کو قتل کرتے ہو؟ کیوں لڑکیوں کے اسکول تباہ کرتے ہو؟

کسی مسجد میں بیٹھو اور اللہ اللہ کرو ، کیوں مسجدوں میں اسلحہ جمع کرتے ہو؟

کیوں امریکہ سے جلتے ہو؟ امریکی کام کرتے ہیں تم جی چراتے ہو۔ اپنے پوستی پن پر شرمندہ ہو؟

جہاد کرنا ہے تو کوب کام کرو۔ جاپانیوں کی طرح الیکٹرانکس بناؤ
چینیوں کی طرح کپڑا بناؤ، مشینیں بناؤ، جہاز بناؤ، سوئی بناؤ
امریکیوں کی طرح دفاعی ساز و سامان بناؤ۔ دنیا سے تجارت کرو، دنیا پر حکومت کرو

اسرائیل کے ناسور کو پھر اپنی قوت تو طاقت سے نکال پھینکو۔ نہ تمہارے پاس ایمان ہے نہ ہی محنت ہے ، نہ ٹکنالوجی ہے ، تم مٹی کے کیڑے ہو اور مٹی کھا کھا کر دنیا کو کوستے رہتے ہو۔ اس مٹی سے اٹھو اور کوئی کام کرکے دکھاؤ ۔ تم کو فساد کی افیون کی عادت پڑ گئی ہے ۔ اٹھو کچھ کام کرو۔
 
الزامات ختم ہو گئے ہوں تو دوسرے دوستوں کو بھی بلا لو ادھر. . . . :grin:

امریکہ سے جلتا نہیں بلکہ اسے ................ ٹھیک سمجھے. ..:boxing:

یہ کہنا تو بھول گے آپ. . . . امریکیوں کی طرح ایٹم بم بھی بناو..........امریکیوں کی طرح قاتل بھی بناو،..........امریکیوں کی طرح شیطانی خیالات بھی اپناو................امریکیوں کی طرح مکار بھی بناو................امریکیوں کی طرح زانی بھی بناو.................امریکیوں کی طرح شرابی بھی بناو.................امریکیوں کی طرح بچوں کے قاتل بھی بناو..................امریکیوں کی طرح ایسے شیطان بھی بناو جو عافیہ جیسوں پر ظلم کریں..............امریکیوں کی طرح. . . .کہو یہ بھی کہو. . یہ بھول گیا کیا. . . یا دو غلی پالیسایاں ہین تمہاری. .. .

جہاد سے ڈرتے ہو . . . جان نہ چلی جائے..........احمق ہو . . موت تو بستر پہ بھی آئے گی . . . موت تو کوٹھریوں مین بھی آئے گی.............بھاگو اس کے آگے آگے . . . وہ تمہارے پیچھے ہی آئے گی. . . ،. . پہلے ہی ڈرپوک تھے یا امریکہ جا کر ہو گے ہو. . . . . آخر ماحول کا بھی تو اثر ہوتا ہی ہے نا....................آج امریکی آگے آگے ہوتے ہیں اور . . . افغانی پیچھے پیچھے. . . افغانستان میں..........کیا ان کا اثر ہو گیا ہے......................غصے ہم امریکیوں پہ ہوتے ہیں آگ آپ کو لگ جاتی ہے............کیا نہیں لگتی..............بھئی لگتی ہے یہ دھواں تو اسی آگ کا ہی نکلا ہے . . . ہے نا.....
.
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top