خاور بلال

محفلین
فتویٰ ہے شیخ کا، یہ زمانہ قلم کا ہے
دنیا میں‌اب رہی نہیں تلوار کار گر

لیکن جنابِ شیخ کو معلوم کیا نہیں
مسجد میں اب یہ وعظ ہے، بے سود و بے اثر

تیخ و تفنگ دستِ مسلماں میں ہے کہاں
ہوں بھی تو دل ہیں موت کی لذت سے بے خبر

کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے اسے کون کہ مسلماں کی موت مر

باطل کے فال و فر کی حفاظت کے واسطے
یورپ زرہ میں ڈوب گیا، دوش تا کمر

ہم پوچھتے ہیں شیخِ کلیسا نواز سے
مشرق میں جنگ شر ہے تو مغرب میں بھی ہے شر

حق سے اگر ہے غرض تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ، یورپ سے در گزر

(اقبال رح)
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب
برصغیر میں سرسید اور مرزا غلام کذاب نے جہاد کی مخالفت کی۔
سرسید نے 1857 کی جنگ آزادی کے جہادیوں کو فسادی کہا اور کہا کہ انہوں نے حرام زدگیاں کی تھیں۔
مرزا غلام کذاب نے بھی جہاد کی بڑی شد و مد سے مخالفت کی ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ انگریز نے اپنے خودکاشتہ لوگوں سے جہاد کی مخالفت میں بیان دلوائے تاکہ اس کےخلاف مزاحمت روکی جاسکے۔

2007 میں 1857 کی جنگ آزادی کے 150 سال ہوگئے ہیں۔
 

پیاسا

معطل
جہاد ...........علامہ محمد اقبال ایک نظم

جہاد


فتوی ہے شیخ کا یہ زمانہ قلم کا ہے
دنیا میں اب رہی نہیں تلوار کارگر

لیکن جناب شیخ کو معلوم کیا نہیں؟
مسجد میں اب یہ وعظ ہے بے سود و بے اثر

تیغ و تفنگ دست مسلماں میں ہے کہاں
ہو بھی، تو دل ہیں موت کی لذت سے بے خبر

کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر

تعلیم اس کو چاہیے ترک جہاد کی
دنیا کو جس کے پنجۂ خونیں سے ہو خطر

باطل کی فال و فر کی حفاظت کے واسطے
یورپ زرہ میں ڈوب گیا دوش تا کمر

ہم پوچھتے ہیں شیخ کلیسا نواز سے
مشرق میں جنگ شر ہے تو مغرب میں بھی ہے شر

حق سے اگر غرض ہے تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ، یورپ سے درگزر!

.
علامہ محمد اقبال
 

فاروقی

معطل
واہ پیاسا بھائی بہت خوب. . . آج کے حالات پر بالکل صادق آتی ہے یہ نظم. . . .
اب شاید کچھ لوگ اس پر بھی اعتراز کرنے آ جائیں . . . . کہ علامہ صاحب کو جہاد سے کیا واسطہ. . .
ویسے پیاسا بھائی . . . خود تو نہیں گھڑی یہ نظم آپ نے. . . اپنے رجحان کے مطابق
 

جیا راؤ

محفلین
کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر


کیا بات ہے !
بہت ہی اچھا !
 

مغزل

محفلین
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

پیاسا صاحب
بہت خوب کلام مرحمت فرمایا ہے
بہت شکریہ
 

وجی

لائبریرین
حق سے اگر غرض ہے تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ، یورپ سے درگزر!


علامہ کے کئی شعر ایسے ہیں جو مستقبل کی پیش گوئی لگتے ہیں یا پھر
ہماری بے بسی ، بے حسی یا کم علمی کہ مغرب کے دھوکوں سے کچھ نہ سیکھا
 

پیاسا

معطل
واہ پیاسا بھائی بہت خوب. . . آج کے حالات پر بالکل صادق آتی ہے یہ نظم. . . .
اب شاید کچھ لوگ اس پر بھی اعتراز کرنے آ جائیں . . . . کہ علامہ صاحب کو جہاد سے کیا واسطہ. . .
ویسے پیاسا بھائی . . . خود تو نہیں گھڑی یہ نظم آپ نے. . . اپنے رجحان کے مطابق

شکریہ فاروقی بھائی.. . . . .بھئی میں خود حیران ہوں. ..اعتراض والی بات پر. . . .یہ تو معجزہ ہو گیا . . . اس دفعہ........

خود نہیں گھڑی جناب..............علامہ صاحب کے ایسے اور بھی فرمودات ہیں ......موقع ملا تو حاضر کروں گا.........
 

خرم

محفلین
اقبال نے تو بالکل درست کہا لیکن اقبال کے فلسفہ جہاد کو فساد پھیلانے کے لئے بھی تواستعمال کیا جارہا ہے۔ ہمارے رشتے کے نانا تھے، اقبال اقبال کرتے جئے اور ان کی نظموں‌کی تشریحات کرتے عمر گزار دی سو اقبال کا پیغام تو اجنبی نہیں لیکن جس طرح اسے استعمال کیا جاتا ہے وہ ضرور اجنبی ہے۔
 

فاروقی

معطل
اقبال نے تو بالکل درست کہا لیکن اقبال کے فلسفہ جہاد کو فساد پھیلانے کے لئے بھی تواستعمال کیا جارہا ہے۔ ہمارے رشتے کے نانا تھے، اقبال اقبال کرتے جئے اور ان کی نظموں‌کی تشریحات کرتے عمر گزار دی سو اقبال کا پیغام تو اجنبی نہیں لیکن جس طرح اسے استعمال کیا جاتا ہے وہ ضرور اجنبی ہے۔

یعنی آپ کے خیال میں اسے "غلط" طور پر پیش کیا گیا ہے. . . .؟
 

ابوشامل

محفلین
استاد محترم سے میں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری عرصۂ دراز گزر جانے کے باوجود لگتا ہے آج کے لیے ہی لکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹا! جب تک ہم مسلمان سدھریں گے نہیں علامہ کی شاعری زندہ رہے گی۔
اور واقعی لگتا ہے ہمیں علامہ سے شدید محبت ہےاور ہم ان کی شاعری کو کھونا نہیں چاہتے اس لیے "اقبال کی شاعری زندہ باد" کا نعرہ لگا کر نہ سدھرنے کا عہد کر لیا ہے ;-)
 

عاطف بٹ

محفلین
ایک اہم ترین شعر تو پہلے مراسلے میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔ یہ رہا وہ شعر:
تعلیم اس کو چاہیے ترکِ جہاد کی
دنیا کو جس کے پنجۂ خونیں سے ہو خطر​
مرشد اقبال کی عملی جدوجہد کی دعوت دینے والی ایک نہایت ہی عمدہ نظم۔ اللہ مرشد پہ اپنی رحمت نازل کرے کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جہاد کی مخالفت کرنے والے منافقین کے کیا شاندار طریقے سے دانت کھٹے کیے ہیں۔
 
Top