یہ واجد صاحب کی پوسٹیں ہیں اور انہیں ہی اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔
اس پوسٹ میں ، میں الف صاحب سے مخاطب ہوں ۔
الف صاحب۔ بھائی۔ میں اپنے پیغامات میں صرف اور صرف موضوع کی طرف دھیان دیتا ہوں۔ لکھنے والوں کی طرف نہیں۔ پاکستان میں ہونے والے فدائی اور خود کش حملوں کا ذمہ دار میرے خیال میں یہاںکوئی نہیں۔ بات ہے کسی خاص گروپ کے نکتہ نظر کو سپورٹ کرنے کی، ممکن ہے آپ کے کسی نکتہ نظر سے میں متفق ہو تو تائید کروں گا اور اگر متفق نہیں تو تنقید۔ اس سے آپ کی شخصیت پر حملہ مقصود نہیں۔۔ جب تک آپ سے یا کسی سے بھی براہ راست یعنی ڈائریکٹلی نا کہا جائے، اس وقت تک آپ کسی بھی بات کو اپنی طرف نا لیں۔ ہم سب کا مشترکہ مقصد اپنے احباب کی عزت اور اپنی خیال آرائی ہے۔ تو بھائی ، برادرانہ گذارش یہ ہے کہ "معاملات" کو " ایک دوسرے کی شخصیات " پر حملہ نا سمجھیں۔ میں ہر تحریر لکھ کر دوبارہ پڑھتا ہوں کہ اس سے کسی کی بھی دل آزاری نا ہو، لیکن میرا اپنا موقف واضح ہو۔ امید کرتا ہوں کہ اس وضاحت کے بعد آپ بہتر طریقے سے میری تحاریر سمجھ سکیں گے۔ صاحب یہ صرف ایک نکتہ نظر ہے کہ یہ موضوع ایک سے زیادہ تھریڈ میں کافی مدت سے پھیلا ہوا ہے۔ ہم سب یہاں قصور وار ٹھیرانے نہیں آئے۔ نا آپ کو اور نا واجد صاحب کو۔ اس کے قصور وار وہ لوگ ہیں جو خود کش حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ جی؟
اگر ہم اس بات پر متفق ہوجائیں کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے غیر متفق ہونے کا حق ہے کہ اس سے تعمیری تنقید ہوتی ہے اور اچھی سوچوں کا ارتقاٰ ہوتا ہے تو یہ ایک دانشمدانہ قدم ہوگا۔
بس عرض یہ ہے کہ کوشش کیجئے کے ان وضاحتوں کی نوبت نا آئے۔ موضوع پر توجہ ، شخصیت پر توجہ سے زیادہ ضروری ہے۔ نا آپ اور نا میں اتنے اہم نہیں کہ ہم پر بات کی جائے